geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے تجاوز کر گئی

June 4, 2020 1 1 min read
Pakistan Coronavirus
Share this:

Pakistan Coronavirus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں جب سے عوامی مقامات کھلے ہیں، کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں یکایک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بڑے چھوٹے شہروں کے بازاروں اور ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر لوگوں کا رش ہے۔

پاکستان کی مارکیٹوں میں پرہیز اور حفاظت سے متعلق ماہرین کی ہدایات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد مسلسل تین دن سے لگاتار اپنی بلندترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات تک ملک میں پچاسی ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور سترہ سو سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ جن بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، انہیں بند کرنا پڑے گا۔ جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومتوں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت کی ترجمان مسسرت چیمہ نے ایک بیان میں متنبہ کیا کہ، ”جن مارکیٹوں کی جانب سے گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا جا رہا، اب ہمیں مجبوراً انہیں بند کرنا پڑے گا۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ کورونا کے باعث کاروبار متاثر نہ ہو لیکن کچھ لوگوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہمیں سخت فیصلوں پر مجبور کر رہا ہے۔‘‘

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے بھی کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کئی جگہوں پر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا، ”اس کے لیے میں پبلک کو موردِ الزام نہیں ٹھہراؤں گا۔ بلکہ اس کی ذامہ داری حکومت کے متضاد پیغام پر ہے، جہاں ایک شخص کہتا رہا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے جبکہ دوسرا بولتا رہا کہ یہ ایک عام سا نزلہ زکام ہے جس سے فکر کی ضرورت نہیں۔‘‘

پچھلے ایک ہفتے سے پاکستان نے بیرون ملک مقیم شہریوں کو واپس لانے کے لیے بھی پروازیں بحال کی گئی ہیں، جن کے ذریعے خلیجی ممالک سے روزانہ سینکڑوں مسافر وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر ہوائی اڈوں پر قرنطینہ کی ناکافی سہولیات کے باعث اکثر مسافروں کو اب ابتدائی معائنے کے بعد گھر پر ہی قرنطینہ کرنے کے مشورے کے ساتھ ائیرپورٹ سے جانے دیا جا رہا ہے۔

حکومت سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کے مطابق سعودی عرب سے ایک فلائیٹ246 مسافر لے کر کراچی پہنچی، جن میں 123 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروازیں کھولنے کا فیصلہ وفاق کا تھا لیکن اب یہ سندھ حکومت کو یقینی بنانا پڑے گا کہ ان مسافروں تک پہنچ کر انہیں قرنطینہ کیا جائے۔

کورونا سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار چھ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ بیاسی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ حکام کے مطابق اس دوران پہلی بار ملک میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھا کر بیس ہزار تک پہنچائی گئی ہے۔

Share this:
Barack Obama - Donald Trump
Previous Post امریکا کا بحران: باراک اوباما پھر سے متحرک ہو سکتے ہیں
Next Post نواز شریف کی ایک تصویر نے تہلکہ مچا دیا
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.