geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کبھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی، ماہرہ خان

June 6, 2020 0 1 min read
Mahira Khan
Share this:

Mahira Khan

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کریئر کی ابتدا سے لے کر آج تک کبھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی۔

امریکی شہر مینیا پولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص جارج فلویڈ کی ہلاکت نے پوری دنیا کے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور لوگ امریکا میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصبانہ رویے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں بھی سیاہ فاموں کے حق میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور پاکستانی فنکار مرنے والے شخص جارج فلویڈ کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ تاہم اداکارہ زارا نور عباس کو جارج فلویڈ کے حق میں بولنا مہنگا پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟

دراصل زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر امریکی سیاہ فام شخص کی ہلاکت اور امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف پھیلے تعصب کی مذمت کرتے ہوئے تعصب پسندی کو جنگ قرار دیا تھا۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ زارا نور عباس نے جہاں ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ مہم کی حمایت کی وہیں وہ رنگ کو گورا کرنے والی کریم کے اشتہار میں بھی کام کرتی نظر آرہی ہیں جس کی تشہیر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کی ہے۔

ایک ہی وقت میں رنگ گورا کرنے والی کریم کی حمایت اور کالے رنگ کےخلاف پھیلے تعصب کی مذمت کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں دوغلی اور منافق قرار دے رہے ہیں۔

زارا نور عباس کی منافقت سے بھرپور پوسٹ پر گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ زارا نور عباس کو کہہ رہے ہیں کہ پہلے آپ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں کام کرنا بند کریں اس کے بعد سیاہ فام لوگوں کے حق میں آواز اٹھائیے گا۔

حال ہی میں بی بی سی اردو کے نامہ نگار ہارون رشید نے اداکارہ ماہرہ خان سے اسی بحث کے حوالے سے سوال پوچھا کیا آپ ان بالی ووڈ یا پاکستانی اسٹارز کے نام بتاسکتی ہیں جنہوں نے کبھی بھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی؟

ماہرہ خان نے اس سوال کے جواب میں کسی اور اسٹار کا نام لینے کے بجائے اپنا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی حمایت نہیں کی یہاں تک کہ اپنے کریئر کی ابتدا میں جب وہ وی جے تھیں اس وقت بھی انہوں نے رنگ گورا کرنے والی مصنوعات کی تشہیر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی ماہرہ خان کی اس ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی ہمیشہ جلد گورا کرنے والی مصنوعات میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ آپ کی جلد میں موجود میلا نن کی مقدار کاآپ کے خوبصورت ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا اگر ہم سب ذمہ داری کے ساتھ رنگ گورا کرنے والی مصنوعات سے انکار کریں گے تو یہ مارکیٹ میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔ ہم سب چیزوں کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

Share this:
Pakistan - Corona
Previous Post ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز، ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار 896 مریض
Next Post پاکستان کے محمد راشد کا ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز
Muhammad Rashid

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.