geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں نسل پرستی خوفناک ہے لیکن ہمیں پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا: انگیلا میرکل

June 6, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی معاشرہ منقسم ہے۔ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت واقعی بھیانک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی نظریہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے۔

امریکی شہر منیاپولس میں ایک سیاہ فام شخص کی سفید فام پولیس والوں کے ہاتھوں ہلاکت سے امریکا سمیت باقی دنیا میں بھی نسل پرستی کے خلاف جذبات بھڑک اُٹھے ہیں۔ یورپ کے متعدد شہروں میں احتجاج اور مظاہرے عالمی ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

امریکا کے درجنوں شہروں میں کرفیو کے باوجود احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف سیاسی اور سماجی شخصیات بھی اس بحث کا حصہ بن چکی ہیں جس کا تعلق رنگ و نسل کی بنیاد پر کیے جانے والے امتیازی سلوک سے ہے۔

یورپی ممالک میں بھی اس وقت اس موضوع کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ حکومتی سطح سے لے کر عوامی سطح تک اس بارے میں بحث و مباحثے ہو رہے ہیں کہ نسل پرستانہ سوچ کو کس طرح ختم کیا جائے۔ اس کے شکار ہونے والے لوگوں کو معاشرے میں برابری کا مقام دلوانے اور نسلی امتیاز سے پاک کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جانا چاہییں۔

جرمن باشندوں کی اکثریت اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ ان کی تاریخ میں ایسے سیاہ باب نہ صرف موجود ہیں بلکہ جرمن معاشرے میں اب بھی ایسے عناصر موجود ہیں جو تعصب اور امتیازی سلوک کو آہستہ آہستہ دوبارہ معاشرے میں سرائیت کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال جرمنی میں اسلام اور تارکین وطن مخالف دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت اے ایف ڈی ہے۔ وہ اس وقت وفاقی پارلیمان میں 89 اراکین کے ساتھ تیسری بڑی قوت ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں اور جرمن عوام کی اکثریت اپنے ملک میں کسی ایسی سیاسی قوت کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتی جو جرمنی کو انتہا پسندی، اجانب دشمنی اور نسلی امتیاز کی طرف دھکیلے۔

جارج فلوئڈ کی گرافٹی برلن کے ماؤر پارک میں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکی معاشرہ منقسم ہے۔ جرمن ٹیلی وژن زیڈ اے ایف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا میرکل نے کہا کہ سیاہ فام شہری جارج فلوئڈ کی ہلاکت واقعی بھیانک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سیاسی نظریہ ہمیشہ یہ رہا ہے کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لایا جائے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ امریکا متحد ہوجائے گا اور انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ وہاں بہت سے لوگ اس کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انٹرویو میں امریکی صدر کے بارے میں بار بار کیے جانے والے سوالات کے جواب میں انہوں نے بس اتنا کہا کہ، “ان کا اسٹائل بڑا متنازعہ ہے۔”

میرکل نے مزید کہا کہ، “بدقسمتی سے ہمارے یہاں بھی نسل پرستی ہے اس لیے ہمیں پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔”

Share this:
Coronavirus - America
Previous Post کرونا وائرس: امریکا میں مزید 922 اور برازیل میں 1005 اموات
Next Post سعودی ولی عہد اپنے حریفوں کے تعاقب میں
Mohammed bin Salman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.