geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کورونا ایک ڈرامہ ہے؟

June 7, 2020 0 1 min read
Corona Patients
Share this:

Corona Patients

تحریر : محمد پرویز بونیری

ایک مجلس میں دو دوست عذاب ِ قبر کے معاملے میں بحث میں الجھ پڑے۔پہلا دوست کہتا تھا کہ قبر میں کسی قسم کا عذاب نہیں دیا جائے گا اور اس بابت مختلف قسم کے دلائل اور تاویلات پیش کر رہا تھا جبکہ دوسرا دوست کہتا تھا کہ قبر میں عذاب ضرور دیا جائے گا۔جب پہلادوست کسی بھی طوپر ماننے کے لئے تیارنہ تھا اورعنقریب آمادہ برفسادہونے والاتھا، دوسرے دوست نے مصلحت کی خاطر اپنے موقف میں قدرے نرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دوست سے سوال پوچھا۔” چلیں ، میں آپکی بات مان لیتاہوں کہ قبرمیں کسی قسم کاعذاب نہیں ہوگا، لیکن اگر وہاں جاکرعذاب سے واسطہ پڑے توکیاکریں گے۔” یہ الفاظ سنتے ہی پہلے دوست کے چہرے پر گہری سنجیدگی کے اثارظاہرہوئے اوراس نے اثبات میں سرہلاکرجواب دیا۔”واقعی یہ بات توقابل غورہے”۔

ہم بھی آج کل ایسے ہی حالات سے گزررہے رہیں ۔ ایک طرف کوروناکی وبا نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیاہے اورآئے دن اسکی شدت میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ دوسری طرف ہمارے ہاں ایک مخصوص طبقہ کوروناکے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے اوراسکو ایک ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہتاہے کہ کوروناایک سازش ہے اورریاست زبردستی اپنے لوگوں کو کوروناکے مریض ظاہرکرکے بیرونی دنیاسے پیسے بٹورناچاہتی ہے۔ میرے کئی دوست آج تک کوروناکے معاملے میں غیرسنجیدہ ہیں اوریہی حال تقریباً وطن عزیز میں بے شمارلوگوں کاہے۔ یہاں تک کہ پوری دنیامیں کورونا کی جو آگ لگی ہوئی ہے ، اسکے شعلے وطن عزیز کے ہرکونے تک پہنچے اورہرخاندان اورہرگھرنے کسی نہ کسی شکل میں اسکی تپش ضرورمحسوس کی ہے۔ہماری نظروں کے سامنے ہمارے پیارے ہم سے ایسے بچھڑے کہ انکے جنازے پڑھ سکے نہ جنازوںکوکاندھادے سکے ۔ ہرشعبہ زندگی سے نابغہ روزگارکوروناکاشکار ہوکر ہم سے بچھڑگئے اوراپنے لواحقین کے لئے اذیت ناک یادیں چھوڑگئے ، مگر پھر بھی ہمارا دیدہ عبرت واہ نہیں ہوتا۔پاکستان میں ہرروز اس وباکے شکارمریضوںمیں اضافہ ہوتاجارہاہے اورمرنے والوں کی تعدادبھی بڑھتی جا رہی ہے۔

متاثرین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک پہنچی جبکہ جان بحق ہونے والوں کی تعداد دوہزارسے تجاوزکرچکی ہے۔اسکے باوجود ہم اس معاملے میں غیرسنجیدہ ہیں اوراسے ایک ڈرامہ سمجھتے ہیں۔دنیاکی ترقی یافتہ اقوام نے کوروناکے سامنے بس ہوکر ہتھیارڈال دئے ہیں اوراب وہ صرف احتیاط ہی سے اس پر قابوپانے کی کوشش کرتی ہیں۔ہمارے ہاں پہلے ہی وسائل کافقدان ہے اورصحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اوپر سے کورونانے ہمارے اوربھی ستم ڈھائے۔ اگریہی حالت رہی توہم اپنی آنکھوں سے اس وباکے ہاتھوں اذیت ناک زندگی اورذلت بھری موت کے تماشے دیکھیں گے ۔ کورونامتاثرین خوف ، کشمکش ، مایوسی اوراضطراب وکرب کے ناگفتہ بہ عالم میں آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر کسی مسیحا کے انتظارمیں ہوں گے ، مگر شاید کہیں مسیحانہ مل سکے، کیونکہ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پہلے ہی انتہائی اذیت اورکرب سے گزرکر اپنے فرائض منصبی نبھارہے ہیں ۔

ہماراسب سے بڑاالمیہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ساری زندگی شکوک وشبہات میں گزارتے ہیں۔کوروناکے بارے میں ریاست کے بارے میں غلط فہمی، ڈاکٹروں کے بارے میں غلط فہمی ، اپنے ملک کے ادارے،جوکوروناکے لئے کام کرتے ہیں ، انکے بارے میں غلط فہمی اورمیڈیاکے کردارکو شکوک بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔کیاکبھی کوئی ڈاکٹرکسی کو زبردستی کوروناکامریض قراردے سکتاہے اور کیاکبھی کوئی ڈاکٹر دوسروں کے لئے اپنی زندگی دائوپرلگاسکتاہے؟ یقینااسکاجواب نفی میں ہوگا۔ہمارے ہاں کچھ جاہل لوگ یہ بھی پراپیگنڈہ کررہے ہیں کہ کوروناکی وجہ سے مرنے والوں کے بدلے ریاست کو پیسہ ملتاہے۔کیایہ بات عقل سلیم تسلیم کرے گی کہ جب پوری دنیا کوروناسے متاثرہے ، ایسے حالات میں کونسی عالمی طاقت ایسی ہوگی جو کوروناکے مریضوں یاکوروناسے مرنے والوں کے عوض پاکستان کو پیسہ دے گی۔ہمارے ہاں سازشیں بنانے اورریاستی اداروں کے بارے میں غلط فہمیوں کوفروغ دینے کارواج خوب عروج پرہے اورآج بھی کچھ لوگ اسی تھیوری پر کام کررہے ہیں۔

کوروناسے بچائو کے لئے حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے۔میڈیا بھرپورطریقے سے عوام میں شعوراورآگہی پھیلارہاہے۔ ہمارے ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس دن رات علاج معالجے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے عوام سے درخواست کرتے ہیں ، مگر ہم ایسی قوم ہیں ، جوآج تک کسی بھی معاملے پر متفق نہیں ہوسکے۔جس طرح ہم آ ج تک مذہب، سیاست، قومیت ، زبان، تہذیب اورمعاشرت کی بنیاد پر فرقہ واریت کے شکارررہے ہیں، اسی طرح کوروناکے معاملے میں بھی ہماری قوم تذبذب کاشکارہے۔ایسے ناگفتہ بہ حالات میں کچھ لوگ سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام میں غلط فہمیاں پھیلارہے ہیںاورکوروناکو عالمی سازش قراردیتے ہیں۔ میرے خیال یہ رویہ اورطرزعمل صرف اورصرف جہالت ہی ہے ، ورنہ ہمارا مذہب، ہماری تعلیم اورہماری روایات ہرگزہمیں یہ سبق نہیں دیتی کہ ایسے مشکل حالات میں ریاست کے خلاف میں پراپیگنڈہ پھیلاکر عوام کو گمراہ کیاجائے۔ ہم سب کو بحیثیت قوم متحد ہوکر، اپنی حکومت کاساتھ دیناچاہئے۔ صحت کے شعبہ سے وابستہ افرادکے ساتھ ہرممکن تعاون کرناچاہئے اورعوام میں یہ شعورپیداکرناچاہئے کہ زندگی بہت قیمتی ہے ۔اپنی زندگی کی حفاظت کرکے،اپنے گھرانے کو ، اپنی کمیونٹی اورپورے ملک کو اس وباسے بچانے میں اپناکردارکرے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Line of Actual Control
Previous Post لائن آف ایکچلول کنٹرول: مشرقی لداخ سے سی پیک تک
Next Post قومی باسکٹ بال کوچ ملک ریاض کا پہلے آن لائن کورس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
Online Basketball Course

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.