geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن پولیس نے مبینہ طور پر بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا

June 8, 2020 2 1 min read
Children Sexual Abuse Gang Arrest
Share this:

 Children Sexual Abuse Gang Arrest

میونسٹر (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی تین ریاستوں میں پانچ، دس اور بارہ سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ بچوں کو منشیات کے استعمال کے بعد ایک سمر ہاؤس میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جرمنی کے مغربی شہر میونسٹر میں دفتر استغاثہ اور پولیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ملک بھر سے گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جس میں ایک ستائیس سالہ ‘آئی ٹی ٹیکنیشن‘ اور اس کی پینتالیس سالہ والدہ بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق میونسٹر میں پولیس کو ایک نوجوان شخص کے گھر کے تہہ خانے کی مصنوعی چھت کے اندر چھپائی گئی ایک ہارڈ ڈرائیو ملی تھی۔ اس ہارڈ ڈرائیو میں ‘اِنکرپٹڈ فائلز‘ موجود تھیں، جس میں خفیہ ڈیٹا محفوظ تھا۔ پولیس نے اس ڈیٹا سے موصول ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے جرمن صوبوں ہیسے، لوئر سیکسنی اور نارتھ رائن ویسٹ فالیا میں کارروائی کی۔

تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ پانچ سو ٹیرا بائٹ سے زیادہ ڈیٹا ضبط کرلیا گیا ہے۔ اس گروہ نے سمر ہاؤس میں ایک ایئر کنڈیشنڈ کمپیوٹر سرور روم بھی قائم کر رکھا تھا۔

تینوں متاثرین کی عمر 5، 10 اور 12 سال بتائی گئی ہے۔ اس تفتیش کے سربراہ، یوآخم پول نے بتایا کہ ان بچوں کو منشیات کے استعمال کے بعد گھنٹوں تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائیاں نومبر 2018ء سے مئی 2019ء تک سرانجام دی گئیں۔

تحقیقات کے مطابق 10 سالہ متاثرہ بچہ، ستائیس سالہ مشتبہ شخص کا بیٹا تھا، جبکہ دوسرا 5 سالہ متاثرہ بچہ ایک اور مشتبہ شخص کا بیٹا تھا اور 12 سالہ متاثرہ لڑکا بھی ایک ملزم کا ہی بھتیجا تھا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 27 سالہ نوجوان نے ‘ڈارک نیٹ‘ پر ‘پیڈو فائلز‘ سے رابطہ کیا اور بچوں کی جنسی زیادتی کے لیے پیشکش کی تھی۔ پول کے بقول، ”ان ویڈیوز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے عمل کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔‘‘ اس کے بعد دونوں چھوٹے بچوں کو پولیس نے اپنی دیکھ بھال میں لے لیا۔

جرائم کے مشتبہ مقامات میں میونسٹر کا ایک الا ٹمنٹ گارڈن بھی شامل ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ ایک 27 سالہ ملزم کی والدہ نے یہ جانتے ہوئے اس کو سمر ہاؤس تک رسائی فراہم کی، وہ اس مقام کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے عمل کے لیے استعمال کرے گا۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈبلیو ڈی آر کے مطابق سمر ہاؤس میں ویڈیو کیمرا اور دیگر ڈیجیٹل آلات بھی نصب کیے گئے تھے۔ تاہم پولیس نے ابھی اس عمارت کے اندر کے مناظر جاری نہیں کیے۔

تازہ ترین تحقیقات میں میونسٹر سے 125 کلومیٹر (80 میل) کی دوری پر واقع لیوگڈے کے ایک کیمپ سائٹ میں سن 2019 میں سنگین جنسی زیادتیوں کے واقعات کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کیمپ سائٹ میں متعدد سالوں کے دوران کئی مردوں نے سینکڑوں مرتبہ بچوں کے ساتھ جسنی زیادتی کی۔

جرمنی کے وفاقی دفتر برائے جرائم (بی کے اے) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جرمنی میں گزشتہ برس بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر سے متعلق جرائم میں تقریباﹰ 65 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post کولن پاول امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
Next Post کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیشرفت جلد متوقع، رپورٹ
Coronavirus Treatment

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.