geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: کرفیو ختم، پولیس اصلاحات کا وعدہ

June 8, 2020 1 1 min read
Protest in New York
Share this:

 Protest in New York

نیو یارک (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں پولیس زیادتیوں کے خلاف گوکہ اتوار کو بھی مظاہرے جاری رہے تاہم پرامن مظاہروں کے سبب کئی شہروں میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور محکمہ پولیس میں اصلاحات کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اامریکا میں نیو یارک، شکاگو، اٹلانٹا اور لاس انجیلس جیسے کئی بڑے شہروں میں پر تشدد مظاہروں کے سبب کرفیو نافذ کیا گیا تھا تاہم اتوار کو بیشتر احتجاجی مظاہرے پر امن رہے جس کے بعد حکام نے کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران کئی ریاستوں نے مظاہرین کے مطالبات کے پیش نظر عوامی سکیورٹی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا وعدہ بھی کیا ہے۔

نیو یارک میں اس طرح کے کرفیو کا نفاذ عشروں بعد ہوا تھا جس پر شدید نکتہ چینی ہو رہی تھی۔ شہر کے میئر بل ڈی بلساسیو کا کہنا تھا، ”میں نے کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور ایمانداری سے کہوں تو نیو یارک میں یہ آخری بار کا کرفیو ہونا چاہیے۔” اتوار سات جون کو بھی نیو یارک میں پولیس زیادتیوں کے خلاف مظاہرے جاری رہے۔ مینہیٹن کی طرف مارچ کرنے والے ہزاروں مظاہرین ‘بلیک لائیو میٹر’ اور جارج فلوئیڈ کے نعرے لگا رہے تھے۔

جارج فلوئیڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر منییاپولس میں چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لے کر انہیں سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا اور پھر ایک سفید فام پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے تقریبا ًنو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا۔ اس دوران فلوئیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کرتے رہے، ”پلیز، مجھے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ میرا دم گھٹ رہا ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔“ لیکن پولیس اہلکار نے ان کی ایک نہ سنی اور اس کارروائی کے چند منٹوں کے اندر جارج کا وہیں سڑک پر دم نکل جاتا ہے۔

ایک شخص نے پولیس کی ان زیادتیوں کی ویڈیو بنا لی اور اس کے منظر عام پر آتے ہی مظاہرے شروع ہوگئے جو دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی تمام ریاستوں میں پھیل گئے۔ بیشتر شہروں میں پر امن مظاہروں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

شکاگو کے میئر لوری لائٹ فوٹ نے شہر میں نافذ کرفیو کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن اور میٹرو سروسز کو پھر سے بحال کیا جا رہا ہے۔ شکاگو میں 30 مئی سے کرفیو نافذ تھا تاہم اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ حکام کا خیال تھا کہ کرفیو کے خاتمے سے تشدد میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور توقع کے مطابق نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سنیچر کے روز ہی کرفیو ختم کر دیا گیا تھا۔

امریکا میں پولیس زیادتیوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کے کارکنان کی جانب سے ایک اہم تجویز ‘پولیس فنڈنگ میں کمی’ کرنے کی آئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہروں میں عموما محکمہ پولیس کی فنڈنگ تعلیم اور ہاؤسنگ جیسے دیگر شعبوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے جس میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے۔ کئی حلقوں نے اس کی حمایت کی ہے اور پولیس کی فنڈنگ کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مینیاپولس میں محکمہ پولیس کی اصلاحات پر زور دینے والے ایک ادارے ‘ایم پی ڈی 150’ کا کہنا ہے کہ وسائل اور فنڈنگ کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے سیفٹی، سپورٹ اور احتیاط کے لیے کمیونٹی سطح پر ایک نئے ماڈل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے بہت سے ارکان پارلیمان بھی ‘پولیس ڈی فنڈنگ’ کے حامی ہیں۔ رکن پارلیمان الیکزنڈریا اوکاسیو کورٹیز نے بھی اس کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو یارک سٹی کی پولیس کی فنڈنگ کو کم کرنے کی ضرورت ہے جس کا بجٹ چھ ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔

منیاپولس کاؤنسل، جہاں پولیس کے ہاتھو جارج فلوئیڈ کی موت ہوئی تھی، کے بھی کئی ارکان نے پولیس کی فنڈنگ میں کمی کی حمایت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو ختم کرکے تشکیل نو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کاؤنسل کی صدر لیزا بینڈر کا کہنا تھا کہ شہر کی کاؤنسل جلد ہی اس بات پر بات چیت کرنے والی ہے کہ آیا محکمہ پولیس کا متبادل کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پولیس کی فنڈنگ کو دوسرے محکموں کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے۔

نیو یارک کے میئر نے بھی شہر کو مزید انصاف پسند بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایک سیکشن کا بجٹ اب نوجوانوں اور سوشل ورک کو فراہم کیا جائیگا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی تادیبی کارروائیو ں سے متعلق فائلوں میں زیادہ شفافیت برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحی اقدامات بس ایک آغاز ہے اور جلد ہی مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا جائیگا۔

Share this:
Pakistan Corona - Doctors Nurses
Previous Post کورونا میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمات
Next Post احسن اقبال کیخلاف کیس کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب
Javed Iqbal - Ahsan Iqbal

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.