geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کا حج زائرین کی تعداد محدود رکھنے پر غور

June 10, 2020 1 1 min read
Saudi Arabia
Share this:

Saudi Arabia

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں سعودی حکومت رواں برس حج کے اجتماع کو محدود رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

سعودی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بار حج کے لیے زائرین کی تعداد غیرمعمولی طور پر محدود رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ حج کے موقع پر دنیا بھر سے ڈھائی ملین سے زائد مسلمان مکے اور مدینے کا رخ کرتے ہیں۔ اس سالانہ اجتماع اور عمرے کے لیے سعودی عرب کا رخ کرنے والے افراد سے سعودی عرب کو بارہ ارب ڈالر کی آمدن بھی ہوتی ہے۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں حکومت اس بار اس تعداد کو انتہائی محدود رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

سعودی حکومت نے مارچ میں مسلم دنیا سے کہا تھا کہ وہ حج سے متعلق منصوبوں کو فی الحال حتمی شکل نہ دیں۔ اس کے علاوہ ریاض حکومت نے غیرملکیوں کے لیے عمرے کا سلسلہ روک دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض حکومت کا منصوبہ ہے کہ رواں برس حج کے لیے فقط علامتی تعداد میں لوگوں کو اجازت دی جائے گی، یعنی فقط چند افراد ہی حج کر پائیں گے۔ اس بار معمر افراد پر پابندی عائد ہو گی جب کہ حج کی اجازت بھی صحت سے متعلق اضافی چیکس کے بعد دی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اس بار ہر ملک کو عمومی حج کوٹے کے مقابلے میں فقط بیس فیصد افراد بھیجنے کے لیے کہا جائے گا اور یہ افراد بھی سخت ترین ہیلتھ چیکنگ کے بعد سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔ دوسری جانب بعض حکام اب بھی ریاض حکومت سے حج منسوخ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ حج کا سالانہ اجتماع اس برس جولائی کے آخر میں ہونا ہے۔

مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حج کو محدود بنانا یا منسوخ کرنا ریاض حکومت پر مزید دباؤ کا باعث ہو گا کیوں کہ سعودی عرب پہلے ہی تیل کی قیمتوں میں شدید گراوٹ کی وجہ سے مالی مسائل کا شکار ہے۔ مالیاتی ماہرین کا اندازہ ہے کہ سعودی عرب رواں برس شدید اقتصادی بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

یہ با ت اہم ہے کہ رواں برس مارچ میں سعودی عرب نے غیرملکی پروازوں پر پابندی عائد کی تھی جب کہ ابھی جمعے کو ہی جدہ میں کرفیو کے دوبارہ نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جدہ ہی وہ شہر ہے، جس کا ہوائی اڈہ حج اور عمرہ زائرین استعمال کرتے ہیں۔

سن 2019 میں 19 ملین مسلمانوں نے عمرہ جب کہ چھبیس لاکھ نے حج ادا کیا تھا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقتصادی وژن کے مطابق سن 2030 تک سعودی حکومت عمرہ اور زائرین کی تعداد کو تیس ملین تک پہنچانا چاہتی ہے، جس سے سعودی عرب کو تیرہ ارب ڈالر سے زائد سرمایہ حاصل ہو گا۔

Share this:
King Salman bin Abdul Aziz
Previous Post سعودی عرب کا نظامِ صحت کرونا مریضوں کے مؤثر علاج کی صلاحیت کا حامل ہے: کابینہ
Next Post ڈاکٹروں میں مایوسی اور عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے
Doctors

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.