geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پٹرول بحران: تاریخ کے اوراق پلٹئے

June 10, 2020 1 1 min read
Petrol Crisis
Share this:

Petrol Crisis

تحریر : نجیم شاہ

آیئے تاریخ کے چند اوراق پلٹتے ہیں۔ زیادہ دُور نہیں بس گزشتہ حکومت سے ہی شروع کرتے ہیں۔ سال 2015ء اور مہینہ جنوری کا تھا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کر دی۔ پٹرول سستا ہونے کے بعد اس کی طلب بہت بڑھ گئی جبکہ رسد نہ ہونے کے برابر تھی۔ ملک کے طول و عرض میں عوام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول ڈلوانے کے لئے خوار ہوتے رہے۔ ایک بڑی تعداد پٹرول پمپوں پر شاپرز، بوتلیں اور گیلن لئے کھڑی دکھائی دیتی کہ کسی طرح لٹر، دو لٹر پٹرول مل جائے۔پٹرول پمپوں پر دھکم پیل اور جھگڑے بھی معمول بن چکے تھے۔

کسی خوش قسمت کو تھوڑا بہت پٹرول مل جاتا تو کوئی گھنٹوں کھڑا رہنے کے بعد بھی ناکام واپس لوٹتا۔ حکومت اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتی جبکہ عوام اسے حکومت کی کی نااہلی اور ناکامی تصور کرتے۔دو سال بعد ستمبر 2017ء میں دوبار ہی ایسا بحران آیا۔ پٹرول نایاب، بیشتر پمپ بند جبکہ جو تھوڑے بہت پٹرول پمپس کھلے رہتے وہاں نہ صرف لمبی قطاریں ہوتیں بلکہ پٹرول بھی بلیک میں فروخت ہوتا۔ عوام اپنا غصہ حکومت پر نکالتے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی حکومت کو ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے اْنہوں نے ترسیل میں کمی کر دی۔

اب سال 2020ء اور مہینہ جون کا ہے۔ ٹھیک ساڑھے پانچ سال بعد دوبارہ ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہونے کے بعد جہاں اس کی طلب بڑھ گئی وہیں رسد نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد پٹرول پمپوں پر شاپرز، بوتلیں اور کین لئے کھڑی دکھائی دیتی ہے کہ کسی طرح لٹر، دو لٹر پٹرول مل جائے۔ کسی خوش قسمت کو مل جاتا ہے تو کوئی گھنٹوں کھڑا رہنے کے بعد بھی ناکام واپس لوٹ جاتا ہے۔ حکومت اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتی ہے جبکہ عوام اسے حکومت کی نااہلی اور ناکامی تصور کرتے ہیں۔ تب بھی پٹرول بلیک میں فروخت ہوتا تھا اور آج بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ 2015ء اور 2017ء میں ملک پر ن لیگ کی حکومت تھی اور آج 2020ء میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔

ہم پاکستانیوں کی اکثریت صرف حال میں جیتی ہے کبھی ماضی میں جھانک کر نہیں دیکھتی۔ اگر ماضی کو ٹٹولا جائے تو ہم توانائی، آٹا، چینی،گندم، پٹرول سمیت بے شمار بحرانوں کا شکار رہ چکے ہیں۔ پرویز مشرف دور میں اگر آٹا سستا تھا تو چینی بحران نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔ پیپلز پارٹی برسراقتدار آئی تو اس وقت توانائی بحران تھا۔ موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو جاتی تھی جبکہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ عام تھی۔ نون لیگ برسراقتدار آئی تو آٹا، چینی، پٹرول اور فرنس آئل بحران کی زد میں رہی۔ تحریک انصاف کو حکومت ملی تو بھی چینی، آٹا کے بعد اب پٹرول بحران کا شکار ہے۔ چینی اور آٹا کی طرح پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے بھی اسی ملک کے باشندے ہیں۔ یہ لوگ اتنے بااثر ہوتے ہیں کہ جن پر حکومتیں بھی ہاتھ ڈالنے سے کنی کتراتی رہتی ہیں بلکہ ماضی کی ہر حکومت ہی ان کے سامنے بے بس دکھائی دی۔وہ اس لئے کہ ذخیرہ اندوزوں میں ہمیشہ بڑے سیاستدان ہی ملوث ہوتے ہیں۔

پاکستان میں بحران اور ٹائیمنگ کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، ایک خاص مدت کیلئے چینی، آٹا، پٹرول وغیرہ کے مصنوعی بحران پیدا کئے جاتے ہیں۔ ٹائیمنگ کے ساتھ یعنی مدت پوری ہونے پر اچانک بحران ختم ہو جاتا ہے جبکہ حکومتوں کی جانب سے بحران پر قابو پانے کے دعوے تو کر دیئے جاتے ہیں لیکن ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں نہیں ہوتیں۔ موجودہ حکومت میں چینی اور آٹا بحران کے بعد اب پٹرول بحران نے سر اُٹھا دیا ہے۔ وزیراعظم بھی برہم ہیں کہ میں نے سب سے سستا پٹرول کیا تھا غائب کس نے کیا۔ مطلب کہ اْنہیں بھی ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت کرنے والے کون ہیں۔ پیپکو کو چاہئے کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کرے، عدالتوں کو چاہئے کہ ازخود نوٹس لے کر تیل کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں پر مقدمے چلائے اور تیل کے ذخیروں کو قبضے میں لے۔ حکومت بھی عوام سے پوچھنے کے بجائے سنجیدگی سے اِن مسائل کا نوٹس لے کہ یہی اس کے مفاد میں ہے۔ یہ نہ ہو کہ ملک مکمل طور پر ایک ناکام ریاست بن جائے اور عالمی برادری تالیاں بجائے۔
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:
Petrol Shortage
Previous Post پیٹرول کی قلت: اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ایکشن میں آ گئیں
Next Post سگریٹ نوشی کے خلاف اقدامات
Smoking

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.