geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں، 2320 نئے کیسز رپورٹ

June 11, 2020June 11, 2020 0 1 min read
Pakistan Corona Cases
Share this:

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2356 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 119536 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 841 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز جمعرات اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2320 کیسز اور 39 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2003 کیسز اور 34 اموات، اسلام آباد 273 کیسز 5 اموات اور آزاد کشمیر سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2003 کیسز اور 34 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 45463 اور اموات 841 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9005 ہے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 273 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6236 ہوگئی ہے جب کہ 62 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 44 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 488 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 9 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 219 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 2487 کیسز اور 42 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 9100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2487 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43790 اور اموات 738 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 2487 کیسز میں سے کراچی میں 1755 نئے کیسز آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ مزید 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا
بدھ کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 619 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15206 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 3771 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
بدھ کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 304 کیسز اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7335 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2596 ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے بدھ کو کورونا کے 44 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1018 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہے۔

گلگت میں اب تک 633 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Corona Patient
Previous Post ماں کا روپ
Next Post امریکا ’’اپنی زبان کو لگام دے!‘‘ شمالی کوریا کی دھمکی
Trump - Kim Jong Un

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.