geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: بھارت دنیا کا چوتھا سب سے متاثرہ ملک بن گیا

June 12, 2020 0 1 min read
Corona Patient
Share this:

Corona Patient

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے تقریباً تین لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ بھارت، برطانیہ کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے، اس عالمگیر وبا سے دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

اب صرف روس، برازیل اور امریکا ہی کووڈ 19 سے متاثرین کے معاملے میں بھارت سے آگے ہیں، جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 4.93 لاکھ، 7.72 لاکھ اور 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار 711 ہوچکی ہے جبکہ اب تک آٹھ ہزار 502 افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں اس مہلک وبا میں گزشتہ 24 مئی سے، جب یہ چوٹی کے دس سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہواتھا، غیر معمولی طورپر اضافہ ہوگیا ہے۔ چوتھے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بننے میں اسے صرف 18 دن لگے۔ اس دوران اس نے اٹلی، اسپین اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں یہ زبردست اضافہ دنیا کے سب سے بڑے لاک ڈاون کے نفاذ کے باوجود ہوا ہے۔ 25 مارچ کو جب لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا اس وقت ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 500 کے قریب تھی اور محض دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لیکن پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے میں ہر روز نو ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور اب یہ تعداد یومیہ دس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دس ہزار 956 نئے کیسز درج کیے گئے جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس دوران 396 افراد کی موت بھی ہوگئی جو کہ ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر میں درج کیے گئے۔ جمعرات کو3607 نئے کیسز سامنے آئے اور 152 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس طرح مہاراشٹر نے 97 ہزار 648 کیسز کے ساتھ کناڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صرف ممبئی میں ہی متاثرین کی تعداد 54 ہزار 85 اور مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 954 ہوچکی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک دن میں سب سے زیادہ ایک ہزار877 نئے کیسز درج کیے گئے جب کہ 65 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دہلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 34 ہزار 687 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 85 ہے۔ تاہم حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ مرنے والوں کی اصل تعداد نہیں بتارہی ہے۔

ملکوں کے مقابلے بہت کم ہے۔ چوٹی کے پانچ ملکوں میں سب سے کم شرح اموات بھار ت میں ہے۔ یہاں کووڈ 19کی وجہ سے فی دس لاکھ کی آبادی پر چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے جب کہ برطانیہ میں یہ تعدد 608، امریکا میں 348، برازیل میں 187اور روس میں 45 ہے۔

بھارت کی پوزیشن شرح اموات یا ڈیتھ ریٹ کے معاملے میں بھلے ہی بہتر ہو لیکن ٹیسٹ ریٹ کے معاملے میں یہ پیچھے ہے۔ ورلڈو میٹر کے مطابق بھارت نے فی دس لاکھ آبادی پر صرف 3780 ٹیسٹ کیے ہیں۔ جبکہ روس میں ٹسٹ ریٹ 90 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکا میں ٹیسٹ ریٹ 68 ہزار 421 اور برازیل میں 6 ہزار 422 ہے۔ امریکا نے مجموعی طور پر 2.26 کروڑ، روس نے 1.38 کروڑ اور برطانیہ نے 62 لاکھ ٹیسٹ کیے ہیں جب کہ ایک ارب 30 کروڑ سے زیادہ آبادی کے باوجود بھارت میں صرف 52 لاکھ لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا اپوزیشن کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کے پاس کورونا سے مقابلہ کرنے کا اب بھی کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں جب ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں حکومت آخر یہ کیوں نہیں بتارہی ہے کہ اس نے اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے کیا روڈمیپ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ”ہم حکومت سے جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ کیا تیار ی کررہی ہے۔اس کے پاس ایسی کون سے جادو کی چھڑی ہے کہ وہ سب کچھ اچانک کرلے گی۔”

Share this:
Islamabad
Previous Post کورونا : اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
Next Post 71 کھرب 37 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا
Budget

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.