geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا پر اسٹار بکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیوں؟

June 13, 2020 0 1 min read
Starbucks Coffee
Share this:

Starbucks Coffee

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا میں مشہور امریکی کافی کمپنی اسٹار بکس نے اپنے عملے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نسلی امتیاز کے خلاف جاری احتجاج کی حمایت میں کپڑے یا دیگر چیزیں پہننے سے گریز کریں۔

کمپنی نے اپنے ملازمین سے کہا کہ وہ سیاہ فام شہریوں کے حقوق سے متعلق تحریک ”بلیک لائیوز میٹر” سے وابستہ بیج یا کپڑے نہ پہنیں کیونکہ ایسا کرنا کمپنی کے ڈریس کوڈ کے خلاف ہو گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین اپنے اوپر ایسی کوئی چیز آویزاں نہیں کر سکتے، جس سے کسی ”سیاسی، مذہبی یا ذاتی” نظریے کو فروغ ملتا ہو۔

اس پابندی کے بعد امریکا میں سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے اسٹار بکس کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اسٹاربکس کے ملازمین کو گزشتہ ہفتے بھیجے جانے والے ایک ہدایت نامے میں کمپنی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے عملے کو لکھا کہ، ”بعض مظاہرین بلیک لائیوز میٹر مہم کے بنیادی اصولوں کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں اور بعض اوقات جان بوجھ کر اس کی آڑ میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں۔”

تاہم کیفے کمپنی کے متعدد ملازمین نے اس اقدام پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریکی نیوز ویب سائٹ بز فید کو بتایا کہ ماضی میں کمپنی اپنے اسٹاف کو اجازت اور ترغیب دیتی رہی ہے کہ وہ ہم جنس پرست افراد اور جنسی برابری کے حقوق سے اظہار یکجہتی کے لیے جو چاہیں پہن سکتے ہیں۔

اسٹار بکس کے ایک سیاہ فام ٹرانسجینڈر ملازم نے بتایا کہ برابری کی اُس مہم کا ساتھ دینے پر بعض اوقات اسٹاف کو کچھ لوگوں کی طرف سے ہراساں بھی کیا گیا لیکن کمپنی نے اپنے عملے کا ساتھ دیا۔

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف حالیہ مظاہروں کے بعد اسٹار بکس سمیت کئی کمپنیاں ”بلیک لائیوز میٹر” تحریک کے حق میں نکل کر آئی ہیں۔ اسٹار بکس کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اندر نسلی برابری یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسٹار بکس کے کیفے نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہیں۔ نئی نسل کے تبدیلی پسند لبرل حلقوں میں اب یہ بحث جنم لے رہی ہے کہ کیا یہ اسٹار بکس کا دوغلا پن ہے کہ ہم جنس پرستی کے حقوق کے لیے تو اس نے کبھی اعتراض نہ کیا لیکن نسلی امتیاز جیسے کہیں سنگین اور تاریخی مسئلے پر کمپنی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Share this:
Turkey Coronavirus
Previous Post ترکی، کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا
Next Post آئی ایم ایف کے دباؤ پر تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے، شبہاز شریف
Shabhaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.