geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افریقی ممالک کا اقوام متحدہ میں نسل پرستی پر بحث کا مطالبہ

June 13, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) افریقہ کے تمام ملکوں نے مشترکہ طور پر اقوام کے انسانی حقوق کے ادارے کے نام اپنے ایک مکتوب میں نسلی عدم مساوات اور پولیس کی زیادتیوں پر فوری طور پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا میں افریقی نژاد شہری جارج فلوئڈ کی ایک پولیس کارروائی کے نتیجے میں ہلاکت کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں جملہ افریقی ریاستوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نسل پرستی اور پولیس کی طرف سے زیادتیوں کے موضوع پر فوری بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہیومن رائٹس کونسل کو لکھے گئے ایک خط پر براعظم افریقہ کے تمام 54 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔

جینوا میں اقوام متحدہ کے لیے برکینا فاسو کے سفارت کار ڈیوڈون ڈیزائر سوگوری نے ان 54 ممالک کی طرف سے یہ خط لکھا ہے، جس میں انسانی حقوق کی کونسل سے نسل پرستی کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، افریقی نژاد باشندوں کے ساتھ پولیس کی زیادتیوں اور پرامن مظاہرین کے خلاف پر تشدد کارروائیوں جیسے موضوعات پر فوری بحث کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ اس خط میں ایسی ناانصافیوں کو ختم کرنے کی بات بھی کی گئی ہے۔

اس خط میں کہا گيا ہے کہ آئندہ ہفتے جب انسانی حقوق کی کونسل کا 43 واں اجلاس دوبارہ شروع ہو، تو ان موضوعات پر کھل کر بات ہونا چاہیے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب اقوام متحدہ کے بھی تقریباﹰ تمام اداروں کا کام کاج بند رہا جو آئندہ ہفتے سے بحال ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل جارج فلوئڈ کے اہل خانہ، پولیس کی زیادیتوں کا شکار ہونے والے دیگر متاثرین کے لواحقین اور انسانی حقوق کی علم بردار تقریباﹰ چھ سو تنظیموں نے بھی اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ اسے نسل پرستی کے تناظر میں پولیس کی زیادتیوں پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اپیل کے بعد ہی افریقی ممالک کی جانب سے جنیوا میں عالمی ادارے کی کونسل کو یہ خط لکھا گيا ہے۔

انسانی حقوق کی کونسل میں اس طرح کی درخواست پر غور کے لیے کم از کم کسی ایک رکن ملک کی تائید درکار ہوتی ہے۔ تاہم کونسل کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ چونکہ یہ مطالبہ درجنوں ممالک نے کیا ہے، اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ اب اس موضوع پر کونسل کا ایک اجلاس ہو گا۔

امریکا میں 46 سالہ افریقی نژاد شہری جارج فلوئڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر مینییاپولس میں چار سفید فام پولیس اہلکاروں نے اپنی ایک کارروائی کے دوران سڑک پر پیٹ کے بل گرا دیا تھا اور پھر ان میں سے ایک پولیس اہلکار اپنے ایک گھٹنے سے فلوئڈ کی گردن پر پوری طاقت سے تقریبا ًنو منٹ تک دباؤ ڈالتا رہا تھا۔ اس دوران فلوئڈ کے ہاتھ اس کی کمر پر بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کرتے رہے تھے، ”پلیز، میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں۔ میرا دم گھٹ رہا ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔” لیکن ان پولیس اہلکاروں نے ان کی ایک نہ سنی تھی اور اسی کارروائی کے چند منٹ بعد جارج فلوئڈ کی موت واقع ہو گئی تھی۔

جس پولیس اہلکار نے فلوئڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبا رکھا تھا، اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکا کی سبھی ریاستوں میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے، جو دیکھتے دیکھتے ہی یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک تک پھیل گئے تھے۔ اسی حوالے سے برطانیہ میں مظاہروں کا سلسلہ تو اب بھی جاری ہے۔

افریقی ممالک نے ہیومن رائٹس کونسل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے، ’’کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کے جانے کتنے ہی دیگر متاثرین پر اس لیے توجہ نہیں دی گئی کیونکہ ان کی ویڈیوز نہیں بن سکیں اور لوگ انہیں دیکھ نہیں سکے۔ آج دنیا بھر میں جو مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، وہ اس نسلی عدم مساوات اور امتیازی سلوک کو مسترد کرتے ہیں جو امریکا میں افریقی نژاد شہریوں اور دیگر نسلوں کے باشندوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔‘‘

امکان ہے کہ پیر کے روز اس بارے میں ایک اجلاس کے لیے وقت مقرر کیا دیا جائےگا اور اگر کسی رکن ملک کو کوئی اعتراض نہ ہوا، تو اس موضوع پر بحث ہونا بھی یقینی ہے۔

Share this:
Rehana Hashmi
Previous Post اب کی بار کیا مختلف ہے؟
Next Post سعودی عرب پر حملے ایرانی ساختہ ڈرونز اور میزائلوں سے کیے گئے
Saudi Arabia Attacks

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.