geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب پر حملے ایرانی ساختہ ڈرونز اور میزائلوں سے کیے گئے

June 13, 2020 1 1 min read
Saudi Arabia Attacks
Share this:

Saudi Arabia Attacks

نیو یارک (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے کروز میزائل اور ڈرونز ’ایرانی ساختہ‘ تھے۔ ان ہتھیاروں میں ایسے پرزے استعمال ہوئے تھے جو یا تو ایرانی ساختہ تھے یا ایران کو برآمد کیے گئے تھے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ہفتہ تیرہ جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ بات ایک ایسی رپورٹ میں کہی گئی ہے، جو عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے پیش کی۔ اس دستاویز میں اس امر کا احاطہ کیا گیا ہے کہ 2015ء میں عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جو جوہری معاہدہ طے پایا تھا، اس پر کس حد تک عمل درآمد ہوا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے دور میں تازہ ترین سفارتی تنازعہ کینیڈا کے ساتھ جاری ہے۔ اس سفارتی تنازعے کی وجہ کینیڈا کی جانب سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے لیے کی گئی ایک ٹویٹ بنی۔ سعودی عرب نے اس بیان کو ملکی داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کینیڈا کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی روابط ختم کر دیے۔

اس دستاویز میں، جو نیوز ایجنسی اے ایف پی کے نامہ نگار نے ذاتی طور پر دیکھی، سعودی عرب پر 2019ء میں کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں سے متعلق جو باتیں کہی گئی ہیں، ان کی بنیاد ایسے ہتھیاروں کے ملبے اور بچے کھچے پرزوں کے تفصیلی تکنیکی جائزے سے حاصل ہونے والی معلومات کو بنایا گیا ہے۔

یمن کی خانہ جنگی کے پس منظر میں سعودی عرب پر یہ فضائی حملے گزشتہ برس یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغیوں نے کیے تھے۔

ان حملوں میں مئی میں عفیف میں تیل کی سعودی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے جون اور اگست کے مہینوں میں ابھاء کے سعودی شہر میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان حملوں کے علاوہ گزشتہ برس ستمبر میں سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ارامکو کی خریص اور بقیق کے شہروں میں تیل صاف کرنے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

اے ایف پی نے لکھا ہے کہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی پیش کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے، ”عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے مطابق سعودی عرب پر ان چار فضائی حملوں میں استعمال ہونے والے کروز میزائل اور ڈرونز یا تو ایرانی ساختہ تھے، یا پھر ان کے پرزے ایران میں تیار کیے گئے تھے۔‘‘

اسی طرح گوٹیرش کی طرف سے عالمی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مئی اور ستمبر کے مہینوں میں سعودی عرب پر فضائی حملوں میں جو ڈرون بھی استعمال ہوئے تھے، وہ بھی یا تو پورے کے پورے یا پھر جزوی طور پر ایران ہی میں تیار کیے گئے تھے۔

سعودی عرب کو بیک وقت کیے جانے والے ان کثیر السمتی فضائی حملوں سے شدید مالی نقصان ہوا تھا اور اسی وجہ سے تیل برآمد کرنے والے دنیا کے اس سب سے بڑے ملک میں تیل کی مجموعی پیداوار میں سے نصف کے برابر جزوی طور پر متاثر بھی ہوئی تھی۔

ایران اس سلسلے میں خود پر عائد کیے جانے والے الزامات کی نفی کرتا ہے اور انٹونیو گوٹیرش نے اپنی رپورٹ میں ایران کے ساتھ کئی بار ہونے والی اس مکالمت اور ان رابطوں کا ذکر بھی کیا ہے، جن میں تہران نے اپنے خلاف لگائے گئے ایسے جملہ الزامات کو سرے سے رد کر دیا تھا۔

Share this:
Protest
Previous Post افریقی ممالک کا اقوام متحدہ میں نسل پرستی پر بحث کا مطالبہ
Next Post چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال کنٹرول میں ہے: بھارتی فوجی سربراہ
Manoj Mukund Naravane

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.