geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال کنٹرول میں ہے: بھارتی فوجی سربراہ

June 13, 2020 2 1 min read
Manoj Mukund Naravane
Share this:

Manoj Mukund Naravane

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت اور چین کی افواج اب بھی کئی سرحدی علاقوں میں آمنے سامنے کھڑی ہیں تاہم بھارتی فوج کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ صورت حال پوری طرح سے کنٹرول میں ہے اور چین سے بات چيت جاری ہے۔

بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی کے ماحول میں پہلی بار بھارتی فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے موجودہ صورت حال پر میڈیا سے بات چیت کی۔ ہفتے کی صبح انہوں نے ایک بھارتی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بھارتی فوجی کمانڈروں کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئی ہے اور سرحد پر صورت حال پوری طرح سے کنٹرول میں ہے۔ نرونے نے کہا، ’’میں ہر شخص کو یقین دلانا چاہوں گا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورت حال قابو میں ہے۔ ہم چین کے ساتھ مختلف مراحل ميں بات چیت کر رہے ہیں، جو کور کمانڈرز کی سطح پر شروع ہوئی تھی اور بعد میں مقامی سطح پر ہم منصب کمانڈروں کے درمیان ہوئی۔ اس کی وجہ سے بہت سارے مقامات پر کشیدگی کم ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مستقل مکالمت کے ذریعے ہم اپنے اختلافات حل کر لیں گے۔‘‘

بھارتی فوجی سربراہ کا یہ بیان ان خبروں کے بعد آيا ہے کہ سرحد پر تعينات چینی اور بھارتی فوجی بعض مقامات سے پیچھے ہٹ رہے ہيں۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ شايد چین سرحد پر کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے۔

مئی کے اوائل میں بھارت نے چینی فوجیوں پر اپنے ہی علاقے میں گشت نہ کرنے دینے اور بعض علاقوں میں گھسنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سبب دونوں ملکوں کے فوجيوں کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی میں دونوں ملکوں کے کچھ فوجی زخمی بھی ہو گئے تھے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارتی فوج کے مقامی کمانڈر نے اپنے چینی ہم منضب سے ملاقات کی پیشکش کی تھی، جو پھر چھ جون کو ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد سے کشیدگی میں کمی کی باتیں جاری ہيں تاہم لداخ میں اب بھی ایسےکئی مقامات ہیں، جہاں صورتحال پہلے جیسی ہی ہے۔ بھارتی میڈيا میں فوجی اہلکاروں کے حوالے سے یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ لداخ میں پان گونگ سو جھیل میں اب بھی بھارتی فوجیوں کو ان علاقوں تک گشت کی رسائی نہیں حاصل ہوئی جہاں وہ مئی سے پہلے تک گشت کیا کرتے تھے۔

یہی وجہ ہے کہ بارہ جون بروز جمعہ وزير دفاع راج ناتھ سنگھ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی میں فوجی حکام سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں بھی اسی بات پر تبادلہ خيال ہوا اور ملٹری حکام نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ چینی فوج نے مذکورہ جھیل سے متعلق بھارتی تشویش پر اب تک کوئی توجہ نہیں دی۔ واضح رہے کہ لداخ میں موجودہ تنازعہ کی ابتداء اسی جھیل سے شروع ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اپریل تک اس جھیل کی فنگر آٹھ تک پیٹرولنگ کرتی تھی لیکن اب اسے صرف فنگر چار تک ہی رسائی حاصل ہے اور اس حوالے سے کشیدگی برقرار ہے۔ جھیل میں پیٹرولنگ کے تعلق سے ہی بھارتی فوج کے مقامی کمانڈر جنرل ہرندر سنگھ نے چھ جون کو اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کی تھی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی فوج نے اس سلسلے میں بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کیا۔

بھارت کے ایک معروف روز نامے انڈین ایکپریس نے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پان گونگ سو جھیل میں چینی فوج نے ’بھارتی فوجیوں کی پیٹرولنگ فنگر چار تک بلاک کر دی ہے اور اس طرح اس نے تقریباً 60 مربع کلومیٹر تک کا علاقہ اپنے کنٹرول میں کر رکھا ہے۔‘

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتیں بھی حکومت سے سرحد پر موجودہ صورت حال کے حوالے سے وضاحت طلب کر رہی ہیں تاہم حکومت نے اس سلسلے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے ميں حکومت کی پالیسیوں اور موقف کو پارلیمان میں رکھیں گے۔

Share this:
Saudi Arabia Attacks
Previous Post سعودی عرب پر حملے ایرانی ساختہ ڈرونز اور میزائلوں سے کیے گئے
Next Post قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
Shahid Afridi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.