geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 ہلاکتیں، 3209 نئے کیسز رپورٹ

June 13, 2020June 13, 2020 1 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2551 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 132405 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 938 اور سندھ میں 793 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 642 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 80، اسلام آباد 71، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز ہفتہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 3209 کیسز اور 55 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2705 کیسز 48 ہلاکتیں، اسلام آباد 464 کیسز 6 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 40 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2705 کیسز اور 48 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 50087اور اموات 938ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17560 ہے۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 464 کیسز اور 6 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 7163 ہوگئی ہے جب کہ 71 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1671 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 40 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 574 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 11 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 242 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ
سندھ سے جمعہ کو کورونا کے مزید 2428 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 49256 اور اموت 793 ہوگئی ہیں۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1066 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 23113 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا
جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 642 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 628 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 16415 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 4072 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان
جمعے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 193 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2722 ہے۔

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے جمعے کو کورونا کے 14 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1044 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے۔

گلگت میں اب تک 676 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

Share this:
Shahid Afridi
Previous Post قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا
Next Post کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہو گیا
Dollar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.