geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ نے جرمنی سے امریکی افواج کے جزوی انخلاء کا اعلان کر دیا

June 16, 2020 1 1 min read
Merkel and Trump
Share this:

Merkel and Trump

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برلن حکومت نیٹو کے تحت اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برلن حکومت نیٹو کے تحت اپنی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی اور امریکا کے ساتھ تجارت میں بھی جرمنی کا رویہ ‘درست‘ نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز برلن حکومت پر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو مالی امداد دینے میں ‘غفلت برتنے‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 25000 کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا کے ساتھ تجارت میں بھی جرمنی کا رویہ ‘درست‘ نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”ہم جرمنی کی حفاظت کر رہے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برت رہا ہے۔ یہ تو کوئی مناسب بات نہیں ہے۔” امريکی صدر نے مزید کہا، ”ہم جرمنی میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 25000 کرنے جا رہے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پر کافی خرچ آتا ہے۔”

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جرمنی نے اپنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا دو فیصد حصہ نیٹو کو دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ اسے پورا نہیں کر رہا۔ نیٹو کے رکن ملکوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سن 2024 تک دو فیصد رقم نیٹو کو دیں گے۔ جرمنی کا کہنا ہے کہ اسے سن 2031 تک اس ہدف تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

ٹرمپ ایک عرصے سے شکایت کرتے رہے ہیں کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر آنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے میزبان ممالک اپنا حصہ ادا نہیں کر رہے اور امریکی صدر کے مطابق جرمنی اس معاملے میں سب سے بڑا قصور وار ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جرمنی جب تک خرچ کے اپنے ہدف کو پورا نہیں کرتا امریکا وہاں سے اپنی فوج کی تعداد کم کر دے گا۔

امریکی صدر نے تجارت کے سلسلے میں بھی جرمنی پر ‘غلط رویہ‘ اپنانے کا الزام لگایا اور کہا، ”ہمیں تجارت کے حوالے سے بھی اور نیٹو کے حوالے سے بھی جرمنی سے تکلیف پہنچی ہے۔”

جرمنی سے امریکی افواج کے جزوی انخلاء کے اعلان نے یورپی اتحادیوں اور خود مغربی فوجی اتحاد کے اندر طویل المدتی تعاون کے معاہدوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی عہد بندی پر از سر نو سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں میں سے کچھ فوجیوں کو واپس بلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان خبروں نے بعض جرمن سیاست دانوں کے کان کھڑے کر دیے تھے اور وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے امریکا اور جرمنی کے تعلقات ‘پیچیدہ‘ ہوگئے ہیں۔

حالانکہ جرمنی کی بائیں بازو کی پارٹی نے امریکی فوجیوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا تھا کیوں کہ وہ ایک عرصے سے جرمنی سے امریکی فوج کی مکمل واپسی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

امریکا میں جرمنی کی سفیر ایملی ہیبر نے صدر ٹرمپ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں امریکی فوج ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی کے لیے مامور ہے اور اس سے امریکا کو اپنے آپ کو ایک عالمی طاقت کے طور پر پیش کرنے میں مدد ملی ہے۔

ہیبر نے فارن ریلیشنز کونسل کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہ، ”امریکی فوج جرمنی کی حفاظت کے لیے تعینات نہیں ہے۔ وہ وہاں ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی کی حفاظت کے لیے ہے۔وہ افریقہ اور ایشیا میں امریکی طاقت کی نمائش کے لیے وہاں ہیں۔”

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی ان کی اپنی ری پبلکن پارٹی سمیت دیگر امریکی اراکین کانگریس نے بھی نکتہ چینی کی ہے۔ ٹیکساس کے رکن کانگریس میک تھارن بیری نے ٹرمپ کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے، ”روس کی طرف سے درپیش خطرات کم نہیں ہوئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ نیٹو کے تئیں امریکا کی کمزور عہد بندی کا اشارہ روسی جارحیت اور موقع سے فائدہ اٹھانے کی مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔” اس خط پر دیگر اراکین کانگریس نے بھی دستخط کیے ہیں۔

ڈیموکریٹ سينیٹر جیک ریڈ، جو سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے بھی وابستہ ہیں، نے ٹرمپ کے اقدام کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ‘ایک اور طرف داری‘ قرار دیا۔

ری پبلیکن رکن لز چینی نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کو متنبہ کیا تھا کہ اس طرح کے کسی بھی اقدام کے منفی مضمرات ہوں گے۔

Share this:
Corona Patient
Previous Post ملک میں ایک روز میں کورونا کے 111 مریض جاں بحق
Next Post پاکستان میں ’لاپتہ‘ بھارتی اہلکار حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں تھے
Indian High Commission in Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.