geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سب تفصیلات موجود ہیں، قصور صرف بھارت کا، چین کا اصرار

June 21, 2020 0 1 min read
Indian Forces
Share this:

Indian Forces

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی بھی پوسٹ یا علاقہ چین کے حوالے نہیں کیا گیا لیکن چینی حکومت کا بیان اس سے بالکل مختلف حقیقت بیان کرتا ہے۔ کیا بھارت پس پردہ گلوان کی وادی چین کو ’سونپ‘ چکا ہے؟

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ وادی گلوان سے متعلق وضاحت کریں کہ وہ اس وقت کس کے کنٹرول میں ہے؟ گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کوئی علاقہ یا فوجی پوسٹ چین کے حوالے نہیں کیے گئے۔ وزیر اعظم مودی کے اس خطاب کے بعد چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری وادی گلوان وادی چین کے دائرہ اختیار میں ہے۔

بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا کہنا تھا، ”گلوان کی وادی لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ چینی علاقے کے اندر واقع ہے۔ چینی سرحدی فورسز گزشتہ کئی برسوں سے وہاں گشت کر رہی ہیں۔‘‘ ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”پوری وادی گلوان ہماری ہے۔‘‘

اس چینی بیان پر بھارت کی ہندو قوم پرست جماعتیں شدید غم و غصے میں ہیں۔ بھارت کی شدت پسند ہندو تنظیم شیوسینا کی ڈپٹی لیڈر پریانکا وکرم نے ملکی قیادت سے اس حوالے سے وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”مرکزی حکومت اس چینی بیان کی وضاحت کرے۔ کیا یہ سچ ہے کہ گلوان کی وادی چین کے حوالے کر دی گئی ہے؟‘‘

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ وادی گلوان سے متعلق وضاحت کریں کہ وہ اس وقت کس کے کنٹرول میں ہے؟

دوسری جانب نریندر مودی کی حکومت ابھی تک اس چینی دعوے کے حوالے سے خاموش ہے اور اس کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریزاں ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ یہ دعوی ‘مبالغہ آمیز‘ ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق اگر چینی دعویٰ غلط ہوتا تو بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے فوری طور پر اس کی تردید کر دی جاتی۔

چین اور بھارت کے درمیان مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں حالیہ جھڑپ کے نتیجے میں بیس بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کی جانب سے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کے باوجود وہاں تناؤ برقرار ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی کے پیچھے ‘قصور صرف بھارت‘ کا ہے، ”اس دور دراز علاقے میں بھارتی افواج اپریل کے بعد سے یک طرفہ طور پر سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے تعمیر کر رہی ہیں۔‘‘ مئی میں ایک ‘اشتعال انگیز کارروائی‘ کے بعد دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں نے اتفاق کیا تھا، ”بھارتی افواج ایل اے سی سے پیچھے ہٹ جائیں گی اور وہاں اپنی تنصیبات ختم کر دیں گی۔‘‘

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بھارتی فورسز پر ‘معاہدے کی خلاف وزری اور پیشہ وارانہ اشتعال انگیزی‘ کا الزام بھی عائد کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد بھارتی فوجی اب بھی چین کے قبضے میں ہیں لیکن چین نے اس کی تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے بعد چین دس بھارتی فوجیوں کو رہا کر چکا ہے۔

دریں اثناء دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں اور دونوں ہمسایہ ریاستوں کے فوجی حکام اس سلسلے میں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین اور بھارت دونوں ہی اس متنازعہ سرحدی علاقے میں اپنی عسکری قوت میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔

Share this:
Protest
Previous Post اٹھا لو اِسے اور جو دل کرے وہ کرو
Next Post جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا
Dr. Zafar Mirza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.