geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا دنیا کو بدل دے گا؟

June 21, 2020 1 1 min read
Coronavirus Test
Share this:

Coronavirus Test

تحریر : عنایت کابلگرامی

یہ ایک اٹل حقیت ہے کہ اس وقت دنیا کے تمام ممالک بہت ہی کٹھن حالات سے گزرہے ہیں، کورونا سے صرف کوئی ایک خاص ملک نہیں بلکہ چین کے تجارتی مرکز ووہان سے شروع ہو کر اس وبا ء نے پورے کرہ ارضی کو اپنی لپیٹ میں لیکر تباہی مچادی ہیں، اس وباء نے ترقیافتہ ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کیا ، ابتک کم ترقیافتہ ممالک کے لوگ اس وباء کہ کم ہی شکار ہوئے ہیں۔ اس وباء سے دنیا بھر کے مختلف رہن سہن والے قوموںکے لائف اسٹائل کے ساتھ ساتھ سوچنے سمجھنے کے انداز کووہی بدل ڈالا ہے۔ کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہے ، ساتھ ہی ساتھ مختلف ماہرین کی جانب سے کورونا اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبصروں کے انبار در انبارلگائیں جارہے ہیں۔ اس بات پر تمام ماہرین متفق ہے کہ کور ونا کے بعد کی دنیاپہلے جیسی نہ ہوگی۔ اس وقت پوری دنیا میں سیاسی وسماجی سطح پر بھی بڑی نمایا ں تبدیلیا ں دیکھنے میں آرہی ہیں اور مزید دیکھنے میں مل سکتی ہیں، کیونکہ پوری انسانیت پہلی باراتنے بڑے چیلنج کا ایک ساتھ سامنا کررہی ہے۔ جہاں پوری دنیا کے غیر اسلامی ممالک اس وباء سے پنجہ ازمائی کرہے ہیں وہی پر مسلم ممالک اقدامی پوزیشن میں نظر نہیں آتے، ان کی نگاہیں کبھی مغربی ممالک یعنی یورپ یا امریکا کی طرف ہوتی ہیں اور کبھی مشرقی ملکوں چین ، جاپان یا کوریاکی طرف ، ان کی سوچ کہ کب کہیں سے آواز آئے اور اس وباء سے جان چھڑائیں۔

ایک امریکی رسالہ نے (Foreignpolicymegzeen) نے ابھی حال ہی میں کورونا اور کورونا کہ بعد کی دنیا کے صورتحال حوالے سے ایک اہم سروے شائع کیا ۔ رسالہ نے سروئے میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے رائے لی، سیاست داں یا بیوروکریٹس، نامی گرامی یونیورسٹیوں و کالجز کے پروفیسرزاور سائنس داں ہوں یا طبی میدان سے وابستہ ڈاکٹرز، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان ہوں یا تعلیم وریسرچ کے میدان کے شہ سوار، ہر طبقے کی اس سروے میں نمائندگی ہے، سروے میں اس بات سے سب نے اتفاق کیا کہ اب دنیا بدل نے والی ہے، ساتھ ہی ساتھ سابق امریکی جنرل اور بروکنگس انسٹیٹوٹ کے ڈائرکٹر (John R Allen) بڑے واضاحت کے ساتھ کہتے ہیں کہ کورونا کے بعد کی دنیا ناقابل تصور حد تک تبدیل ہو جائے گی، کئی ممالک کی چوہدراہٹ خطر ے میں ہے، یہ وباء معاشی سرگرمیوں کو مفلوج کرکے رکھ دیں گی اور بڑ ے اور طاقتور ممالک میں رسہ کشی عروج پر ہو گی، ترقی پذیر ممالک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، بے روزگاری کئی ممالک کے سماجی تانے بانے کوبھی متاثر کردے گی اور نام نہاد عالمی نظام آپسی رسہ کشی او ر اختلافات کی وجہ سے زمیں بوس ہو جائے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے سابق عہدیدار اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر آر نیکولاس برنس نے کورونا وائرس کو اس صدی کا سب سے بڑا عالمی چیلینج قرار دیا، ان کے بقول یہ وبا ء پوری دنیا کے منظرنامے کو بدل دے گی، 2008 کی عالمی کساد بازاری اس کے سامنے پھیکی پڑ جائے گی، چین او ر امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے یہ ممالک اس چیلنج کا صحیح مقابلہ کرنے کے بجائے پیچیدگی کا سبب بن رہے ہیں، جس کا خمیازہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔اسی طرح کے خدشات کا اظہار پرسٹن یونیورسٹی کے شعبہ سیاست کے پروفیسر (JoneEikenberry)نے بھی کی ہے، ان کاخیال ہے کہ کورونا کے بعد کی دنیا میں امریکی اجرداری ختم ہوجائے گی، اور یوروپ بھی اس پوزیشن میں نہیں ہوگا کہ وہ امریکہ کا متبادل بن سکے، لا محالہ عالمی قیادت مشرق کی طرف منتقل ہوگی اور چین امریکہ کی جگہ لے سکے گا۔ جون ایکنبری کی خیالات کی تائیدپاکستان کے کئی نامی گرامی تجزیہ نگار بھی کرتے ہیں۔ مگر اس کا مطلب یہ بھی نہ نکالا جائے کہ عالمی معاشیات کے تما م پیمانے بدل جائیں گے ۔

موجودہ حالات میں امریکی قوم کا ایمان گلوبلائزیشن پر متزلزل ہوا ہے اور وہ عالمی تجارت کے حق میں نہیں ہے ۔ اس کے برخلاف چینی عوام گزشتہ صدی کی آخری دہائی سے ہی اپنے حدود سے نکل کر پوری عالمی منڈی میں مسابقہ آرائی کررہی ہے اور وہ اس میں مزید آگے بڑانا بھی چاہتے ہیں۔راقم کے استاد صحافت و تجزیہ نگار قادر خان یوسفزئی کے مطابق کورونا کے بعد کی دنیا کے بارے میں کسی قطعی نتیجے تک پہنچنا جلدبازی ہے، البتہ کورونا سے نمٹنے کے لیے دنیا کو یکجاں ہونا پڑے گا ، تب ہی ہم اس وباء کو قابوں کرسکیں گے۔۔۔

بہر حال اتنا تو طے ہے کہ کورونا کے بعد کی دنیا پہلے جیسے نہیں ہوگی، جیسا اس وبا ء پھیلنے سے پہلے ہم زندگی جی رہے تھے، اگر سماجی لحاظ سے غور کریں تو ہمارے سماج میں بڑی تبدیلی واقع ہو چکی ہے، ہمارے خاندانی تعلقات نے نئے رنگ و روپ اختیا رکرلئے ہیں، قربت کی جگہ پر دوری کو ترجیح دی جانے لگی ہے، مل بیٹھ کر بات چیت کی جگہ انفرادیات کو فروغ دیا جانے لگا ہے، رشتے ناطے اب بذریعہ فون یا وٹسئپ پر نبھائے جانے لگے ہیں، گھروں ، گلیوں اور حجروں کی مجلسیں مفقود ہو گئی ہیں، سماجی رابطے بھی آن لائن ہو گئے ہیں۔ یہ تبدیلیا ں اس وقت ہیں جب کور ونا نامی وباء نے اب تک ایک کروڑ کا ہندسہ غبور بھی نہیں کیا ڈر اس بات کا ہے کہ آگے اور کیا ہوگا؟

کورونا کی ابتداء میں اس کو قابوں کرنے کے لیے تقرباً تمام ممالک نے لاک ڈائون لگایا ،کسی ملک نے کرفیوں تو کسی نے بغیر کرفیوں کا لاک ڈاون لگایا، یہیں صورتحال پاکستان میں بھی تھی دوماہ مسلسل لاک ڈائون کے بعد اب اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ملک کے مختلف اضلاع کے مختلف علاقوں میں۔ سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو موجودہ اسمارٹ لاک ڈائون ہو یا سابقہ وہ ایک شہری کی آزادی پر قدغن ہے، یہ حالات ملک کو ایک طرح کے جابرانہ استحصالی نظام کی طرف دھکیل رہے ہیں، فرد کی آزادی پر قینچی چلے گی اور وہ ہروقت مشینی آلات کے گھیرے میں ہوگا، اس سے عوام و حکمران ایک دوسرے سے بدزن ہونگے۔ موجودہ وباء میں جمہوری لبادے میں بھی حکومتیں ڈکٹیٹرشپ کا مظاہرہ کرہی ہیں، توعوام بھی کسی سے کم نہیں ، ان سب امور کا مقابلہ کرنے لئے ضروری ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ عوام الناس بھی بیداری کا ثبوت دیں ، عوام اپنی حکومتوں کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو اور حکمراں سنجیدہ ہوکر اس مسئلے کا حل ڈھونڈیں، تاکہ ان لاک ڈائونوں سے مزید جان چھٹ جائیں۔

”کورونا دنیا کو بد ل دے گا؟” ہاں اگر یوں ہی دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈائونز کا سلسلہ جاری رہا تو کئی ممالک دیوالیہ ہو جائیں گے اور عالمی معیشت کا گراف کم ازکم س70 فی صد تنزلی کا شکار ہوجائیگا، اس کا سب سے زیادہ اثر غریب اور جنگ زدہ ممالک پر پڑے گا، اور بعض طاقت ور ممالک تعمیر وترقی کے نام پر دوسرے ممالک کو غلام رکھنے کے لیے نئے نئے ہتھ کنڈے استعمال کریں گے۔یہ تو صرف قیاسات ہیں جس کی جانب عالمی صورت حال اشارہ کررہی ہے، ایسے میں اس طوفان سے صحیح سالم وہی ممالک و قوم اپنی کشتی پار لگا پائیں گے جو عزم وحکمت کے ساتھ اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کی طاقت رکہتے ہیں۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ یااللہ تو ہی اس وباء سے ہم سے کو محفوظ رکھ (آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
PTI Karachi
Previous Post سندھ میں ہونے والی کرپشن بلاول زرداری کو نظر نہیں آتی، حنید لاکھانی
Next Post ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 13 سالہ بچی شہید
LOC Indian Army Firing

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.