geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جی ہاں ! ہم جاہل ہیں

June 23, 2020 0 1 min read
Coronavirus - Pakistan
Share this:

Coronavirus - Pakistan

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

سچ کہا وزیرِ صحت پنجاب محترمہ یاسمین راشد نے کہ لاہورئیے جاہل ہیں۔ ہم محترمہ کے اِس بیان میں اضافہ کرتے چلیں کہ صرف لاہورئیے ہی نہیں، پوری قوم ہی جاہل ہے۔ اگر جاہل نہ ہوتی تو خانِ اعظم کے اُن دعوؤں کا اعتبار کرتی جن کا عقل سے کوئی تعلق تھا نہ فہم سے؟۔ اگر جاہل نہ ہوتی تو سوچتی کہ 100 دنوں میں ملک کی تقدیر کیسے بدل سکتی ہے؟۔ اگر جاہل نہ ہوتی تو ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھر وں کی تعمیر پر کیسے اعتبار کرتی۔؟ اگر جاہل نہ ہوتی توخانِ اعظم کے یوٹرنوں پر واہ واہ کیسے کرتی؟۔ اگر جاہل نہ ہوتی تو خانِ اعظم سے پاکستان کو ”ایشین ٹائیگر” بنانے جیسے دعووں پر اعتبار کیسے کرتی؟۔

ویسے قصور خانِ اعظم کا نہیں، ہم جہلاکا، جو خانِ اعظم کے دعووں کی گہرائی کو نہ پہنچ سکے۔خان کے بیشتر دعوے سچ بھی ثابت ہوئے۔ خانِ اعظم نے ”تبدیلی” کا نعرہ لگایااور ڈی چوک اسلام آباد میںیہ تبدیلی لا کر دکھائی۔ ریحام خاں سے شادی کے بعد اُنہوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر فرمایا”کون کہتا ہے کہ تبدیلی نہیں آئی، میرے گھر میں تو تبدیلی آگئی ہے”۔ اِسی طرح ایشین ٹائیگر کا وعدہ بھی وفا ہوا، یہ 10 لاکھ ٹائیگر فورس ”ایشین ٹائیگر” نہیں تو اور کیا ہے؟۔ اب دیکھنا یہی ٹائیگر فورس امریکہ، چین، برطانیہ اور ملائشیا سے پاکستان میںنوکریاں دلوانے کے لیے بندے پکڑ پکڑ کر لائے گی خواہ اُنہیں اغواء کرکے ہی کیوں نہ لانا پڑے۔ دروغ بَر گردنِ راوی وزیرِاعظم ہاؤس اور چاروں گورنر ہاؤسز کو خوبصورت یونیورسٹیز اور آئی ٹی سینٹرز میں بدل دیا گیاہے۔ شاید وزیرِاعظم ہاؤس کی بھینسیں اور کَٹے کٹیاں محض اِس لیے فروخت کی گئی ہوں کہ طلباء وطالبات کو گوبر کی بُو نہ آئے۔وزیرِاعظم ہاؤس اور گورنرہاؤسز کے ساتھ وسیع وعریض سیرگاہیں اور پارکس بھی بنا دیئے گئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو خود جا کر دیکھ لیں۔ اگر ایسا ”کَکھ” نہ ہوا تو ہم بھی یوٹرن لے لیں گے کہ حاکم کی پیروی ہمارا فرض۔

ہم بھی جاہل اور ہمارے ساتھ جُہلاء کا جلوس، بیچاری یاسمین راشد کو تو محض اپنی وزارت بچانے کی خاطر معافی مانگنی پڑی۔ ہمارے پاس چونکہ کوئی وزارت ہے نہ سفارت اور نہ ہی ہم معاون یا مشیرِ خصوصی، اِس لیے ڈَر کاہے کا۔ بِلا خوف وخطر سوال کہ کہاں ہے وہ ارسطوئے دَوراںجو کہا کرتا تھا ”اِدھر عمران خاں وزیرِاعظم بنی، اُدھر باہرسے 200 ارب آئی” (کہیں ایسا تو نہیں کہ 200 ارب ڈالر تو آئی لیکن وزیرِ موصوف نے کھائی)۔ کہاں ہے وہ صاحبِ کشف وکرامات سابق وزیرِخزانہ اسدعمر جس کے بارے میں خان ِاعظم کہا کرتے تھے کہ اُس کے آتے ہی معیشت آسمان کی رفعتوں کو چھونے لگے گی اور لوگ یورپ امریکہ سے نوکریوں کی تلاش میں پاکستان کا رُخ کریں گے؟ لیکن ”کھودا پہاڑنکلا چوہا”۔ اسدعمر کی چھٹی ہوئی اور اُس کی جگہ معیشت کے ”افلاطون” حفیظ شیخ نمودارہوئے۔ یہ وہی حفیظ شیخ ہے ناں جو پیپلزپارٹی کے دَور میں وزیرِ خزانہ ہوا کرتے تھے اور اپوزیشن ”کُرلاتی” رہتی تھی کہ آئی ایم ایف کا یہ نمائندہ ملکی معیشت کو برباد کر دے گا لیکن شاید تحریکِ انصاف کے کاغذوں میں ”آزمودہ را آزمودن جہل نیست”۔ کہاں ہے وہ وزیرِباتدبیر جس کا تکیہ کلام ”جان اللہ کو دینی ہے”؟۔ رانا ثناء اللہ دندناتا پھرتا ہے لیکن اے این ایف ابھی تک اُس کا کچھ بگاڑ نہیں سکی۔ کیا کبھی وزیرِموصوف نے اے این ایف سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آڈیو، ویڈیو اور ثبوت کہاں ہیں؟۔ یہ سوال تو وزیرِموصوف سے قوم بھی نہیں پوچھتی کہ قوم تو ٹھہری جاہل اور مرضِ نسیاں میں مبتلاء ۔ ہم تو ڈی چوک اسلام آباد میں خانِ اعظم کے اُن غیرآئینی اور غیرقانونی اعلانات کوبھی بھول چکے جو اُنہوں نے اپنے ”سیاسی کزن” مولانا طاہر القادری کی ہمراہی میں کنٹینر پرکھڑے ہوکر کیے۔

سیاسی کزن مگر اب روٹھا روٹھا سا، خیال اُس کا یہی تھا کہ اُسے بھی ”حصّہ بقدرِجُثہ” ملے گا مگر خان نے یہاں بھی یوٹرن لے لیا۔ اب اُس کا شکوہ ”آج وزیرِاعظم وہ شخص ہے جو میرے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے لیے انصاف لینے کی بات کرتا تھا”۔ پڑھے لکھے مولانا سے عرض ہے کہ ”اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا”۔ خانِ اعظم کے اپنے دَورِحکومت میں ”مظلومین” کی تعداد میں اضافہ ہوچکا۔ جب اُنہیں آج تک انصاف نہیں مل سکا تو ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو کیسے ملے گا؟۔ پاکستان میںانصاف کے سارے دَر کھلے ہیں، اگر وہ واقعی انصاف کے طالب ہیں تو درِانصاف پہ دستک دیں، انصاف ضرور ملے گا۔ ابھی کل ہی کی بات ہے ہماری ”دبنگ” عدلیہ نے قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائر کیے جانے والے صدارتی ریفرنس کو رَدی کی ٹوکری کی نذر کر دیا۔ حکمران شاید بھول گئے کہ یہ نیب نہیں، سپریم کورٹ ہے جہاں حکمرانوں کا سِکّہ نہیں چلتا۔ بات دوسری طرف نکل گئی، ابھی تو ہم نے یہ بھی پوچھنا تھا کہ کہاں ہیں وہ ایک ارب درخت اور 350 ڈیم جو خیبرپختونخوا میں بنائے جانے تھے۔ کہیں ڈیموں کا پیسہ پختونخواہ کے سابق وزیرِاعلیٰ ڈکار تو نہیںگئے؟۔ کہاں ہے پشاور میں8 ارب روپے میں میٹرو بنانے کا چیلنج؟۔ شنید ہے کہ یہ میٹرو 140 ارب روپے میں بھی نہیں بن پا رہی۔

اب ذرا کورونا وائرس پر عظیم ترین حکومتی اقدامات پر بھی بات ہو جائے کہ پوری دنیا میں ہر طرف کورونا کا راج ہے۔ تین ماہ ہونے کو آئے ہم نے باہر کی شکل دیکھی، کسی عزیز سے ملنے گئے نہ کسی کو گھر آنے کی اجازت دی۔ اگر کسی نے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا بھی تو کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ٹال دیا۔ اب تو ہمارے بہانوں کی پوٹلی بھی خالی ہو چکی۔ نقصان بہرحال یہ ہوا کہ گھر کی رونقیں تمام ہوئیں، رات گئے تک ہلا گُلااور ہنگاموں کو بریک لگ گئی حالانکہ ”ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق”۔ اب تو گھر میں ہی اِدھر اُدھر تکتے رہتے ہیں اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ بقول ناصر کاظمی

دیواروں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے
ہم بھی پاگل ہو جائیں گے ، ایسا لگتا ہے

یہ سب کچھ ہمارے عظیم ترین حکمرانوں کی عظیم ترین حکمتِ عملی کا ثمر ہے۔ہمارے حصے میںتو کورونا کی تلچھٹ ہی آئی تھی۔ اگر اِس تلچھٹ کو اُسی وقت صاف کر دیا جاتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی لیکن ہم نے تو کبھی کوروناوائرس کو سیریس لیا ہی نہیں۔ کورونا وائرس پر ہمارے خانِ اعظم کا پہلا بیان یہ تھا کہ” یہ ایک فلو ہے اور بَس”۔ جب پھیلنے لگا تو فرمادیا ”گھبرانا نہیں”۔ لاک ڈاؤن پردوٹوک کہہ دیا کہ وہ اِس کے خلاف ہیںاور اب کہتے ہیں ”ساڈے تے نہ رہنا”۔خیال یہی تھا کہ خان پنجاب، خصوصاََ لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں سخت ترین لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے لیکن اُن کی ضِد اور انانیت نے لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا البتہ ایس او پی پر عمل درآمد کے لیے سختی کا حکم بھی دیا۔ سوال یہ ہے کہ جب خانِ اعظم خود ماسک نہیں پہنتے (شاید ایک آدھ بار پہنا بھی ہو) تو پھر وہ قوم کو ماسک پہننے کی تلقین کیسے کر سکتے ہیں؟۔ جب وہ خود لاک ڈاؤن کے سخت خلاف ہیں تو قوم لاک ڈاؤن کیوں کرے؟۔ جب عید پر خریداری کے لیے سب کچھ کھول دیا تو قوم خریداری کیوں نہ کرے؟۔ پچھلے تین مہینوں سے باربار یہ سبق رٹایا جا رہا ہے ”ہم اِس قابل نہیں کہ عوام کو کورونا سے محفوظ رکھ سکیںاِس لیے جو حفاظتی تراکیب سے خود کو بچا سکتا ہے، بچا لے”۔ ارسطوئے دوراں اسد عمر قوم کو یہ خبر دے رہے تھے کہ جولائی کے آخر تک کورونامریضوں کی تعداد 10,12 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اِس لیے ”ساڈے تے نہ رہنا” (ماہرین کے مطابق یہ تعداد اِس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے)۔ سوال یہ ہے کہ جب حکومت کچھ کر نہیں سکتی تو کیا وہ حقِ حکمرانی کھو نہیں چکی۔
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Plasma
Previous Post پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے بلا اجازت پلازما ٹرانس فیوژن پر پابندی عائد
Next Post دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کے 10 کرکٹرز کورونا وائرس کا شکار
Pakistan Cricketers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.