geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منشیات سے انکار۔۔زندگی سے پیار

June 25, 2020 0 1 min read
Drugs
Share this:

Drugs

تحریر : عمر خان جوزوی

لوگ سیگرٹ، افیون، ہیروئن، چرس ،شیشہ اورجس پائوڈر میں سکون تلاش کرتے ہیں وہ تباہی ،بربادی اوراذیت بھری موت کے سواکچھ نہیں۔وقتی سکون اور انجوائمنٹ کے چکرمیں اس نشے نے نہ جانے کتنے پھول جیسے جوانوں کو رینگتے کیڑے اوربت بناکران کی زندگیاں تباہ وبربادکردی ہیں۔معلوم نہیں اس نشے سے اب تک کتنی بدقسمت مائوں کے گوداورآبادچمن اجڑچکے ہیں۔مقام افسوس یہ ہے کہ ہزاروں اورلاکھوںقیمتی نوجوانوں کوچوکوں ،چوراہوں،گلی ،محلوں اورندی نالوں تک پہنچانے کے بعدبھی دنیامیں منشیات کی لعنت کایہ سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے۔26جون کوپوری دنیامیں عالمی یوم انسدادمنشیات کے طورپرمنایاجاتاہے۔اس دن جہاں منشیات کی تباہ کاریاں اوربربادیاں اجاگرکرکے لوگوں کواس کے نقصانات سے آگاہ کیاجاتاہے وہیں اس لعنت سے نسل نوکوبچانے کی تدبیریں اورطریقے بھی بتائے جاتے ہیں لیکن افسوس اس ایک دن کو انسدادمنشیات کے لئے خاص کرکے ہم پھراپنی ذمہ داریوں سے سال بھرکے لئے سبکدوش ہوجاتے ہیں ۔ہم سمجھتے ہیں کہ 26جون کوچندنعرے لگاکرکہیں ہم نے اپناحق اورفرض اداکردیاہے مگرحقیقت کی دنیامیںایسانہیں ۔چوکوں ،چوراہوں،گلی ،محلوں اورندی نالوں کے کنارے اوندھے منہ پڑے پھول جیسے نوجوانوں کودیکھ کرہمیں اپنے مستقبل کواس لعنت اورتباہی سے بچانے کے لئے نہ صرف 26جون کوبلکہ سال کے ایک ایک دن بلکہ زندگی کے ایک ایک لمحے کویوم انسدادمنشیات اورلمحہ انسدادمنشیات کے طورپرمناناچاہیئے۔ملک کے اندرانٹی نارکوٹکس فورس کے جوان پچھلے کافی عرصے سے منشیات کی لعنت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

انٹی نارکوٹکس فورس کی برکت اورکوششوں سے ملک میں اس لعنت کی شرح میں کافی حدتک کمی آئی ہے لیکن وطن عزیزکواس لعنت سے مکمل طورپرپاک کرنے کے لئے انٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ 22کروڑعوام کوبھی اپنے اپنے حصے کادیاجلاناہوگا۔اس لعنت کے خلاف جب تک پوری قوم ایک نہیں ہوتی اس وقت تک انٹی نارکوٹکس فورس ،پولیس یاکسی ایک محکمے اورفرد کے لئے اس لعنت پرقابوپانایاملک سے اس کاخاتمہ کرناہرگزممکن نہیں ۔ہماری غفلت اورلاپرواہی کے باعث منشیات کی اس لعنت نے اس ملک کے اندر وباء کی شکل اختیارکی ہوئی ہے۔اورتواوراب اس لعنت سے ہمارے تعلیمی ادارے تک بھی محفوظ نہیں ۔دولت کے پجاریوں اورقوم کے دشمنوں نے چندٹکوں کی خاطرنوجوان نسل کواس دلدل میں اس طرح دھکیل دیاہے کہ جن کودیکھ کردل خون کے آنسورونے لگتاہے۔

پہلے چندبڑے شہروں کے اندرکہیں کسی گلی ،محلے اورندی نالوں کے آس پاس حال سے بے حال نشئی دیکھنے کوملتے تھے لیکن اب چھوٹے چھوٹے شہروں کے ساتھ دیہات اورگائوں کے اندربھی ایسے دلخراش مناظراورجان سے بے خبر نوجوان ہرروزدیکھنے کوملتے ہیں ۔ہم کیسے بھولیں وہ لمحہ جب ایک ماں نشے کی لعنت کی وجہ سے ایک نالے کے کنارے کیچڑمیں بیٹھے حال سے بے حال اپنے جوان بیٹے کاسراپنے گودمیں لیئے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاکریہ بددعاکررہی تھیں کہ ۔اے اللہ جس نے میرے وجودکے اس ٹکرے کواس مقام تک پہنچایاہے۔یااللہ تواسے تباہ وبربادکردے۔یہ چندسال پہلے کی بات ہے ہم ایبٹ آبادمیں مشہورشاہراہ ریشم پرکسی ضروری کام کے سلسلے میں چہل قدمی کررہے تھے کہ اچانک ہماری نظرنالے کے کنارے بیٹھی ایک بدقسمت ماں پرپڑی ۔ماں کی آہ وبکااورچیخ وپکارسن کرہمارے قدم رک گئے۔

واللہ بڑادردناک اورغمناک منظرتھاوہ۔اس ماں کاکہیں وہی ایک ہی بیٹاتھاجسے منشیات کی اس لعنت نے حال سے بے حال کرکے گھرسے اس نالے کے کنارے تک پہنچادیاتھا۔ اس نشئی کوتواپناپتہ نہیں تھابھلاماں کی کیاخبرہوتی لیکن وہ بدقسمت ماں اس کاسراپنے گودمیں رکھ کرکبھی اس کے بالوں اورچہرے پرہاتھ پھیرتی اورکبھی ہاتھ آسمان کی طرف اٹھاکراس کواس مقام تک پہنچانے والوں کے لئے تباہی وبربادی کی بددعامانگتی۔ایک منٹ دل پرہاتھ رکھ کرذرہ سوچیں۔دل کاایک ٹکرااوروجودکاایک حصہ جب اس حال میں کسی ندی اورنالے کے کنارے اوندھے منہ پڑاہو۔توان کے ماں باپ پرپھرکیاگزرے گی۔۔؟نشے کی لعنت کی وجہ سے گھروں سے ندی نالوں اورکیچڑتک پہنچنے والے یہ نوجوان جنہیں آج دنیاو مافیھاکی کوئی خبرنہیں ۔جنہیں سردی کی کوئی پرواہ ہے اورنہ ہی گرمی کی کوئی فکر۔جودن اوررات کھلے آسمان تلے ندی نالوں کے اندربے جان اورساکت پڑے رہتے ہیں ۔یہ بھی آخرکسی کے لخت جگرہوں گے۔۔یہ بھی کسی کی آنکھوں کی ٹھنڈنک اوردل کے سرورہوں گے۔یہ بھی کسی کے وجودکاحصہ ہوں گے۔

انہیں پالنے اور بڑاکرنے کے لئے بھی کسی نے اپناخون اورگردے بیچے ہوں گے۔ان کی خاطربھی توکسی نے راتیں جاگ کرگزاری ہونگی ۔ان کے لئے بھی توکسی نے اپناخون پسینہ بہایاہوگا۔آج وہ بدقسمت ماں اورباپ جب اپنے وجودکے ان حصوں،دل کے ٹکروں،آنکھوں کی ٹھنڈک اورپیارے شہزادوں کواس حال میں دیکھیں گے توخداکوحاضرناظرجان کربتایئے ان کے دلوں پرکیاگزرے گی۔۔؟بچہ ایک منٹ کے لئے گھرسے ادھرادھرہوماں باپ کی نیندیں اڑجاتی ہیں پھرجوبچے،جوجوان صبح ، شام اوردن رات گھرسے بے گھربے حال پڑے ہوں ان کے ماں باپ چین اورسکون کی نیندکیسے سوئیں گے۔۔؟منشیات کی لعنت اورمال سے دنیاوآخرت اور منہ کالاکرنے والے بیوپاری،ایجنٹ اورڈیلریہ کسی ایک فرداورخاندان کے نہیں پوری قوم کے دشمن کھلے دشمن ہیں ۔ایسے ظالموں اورحیوانوں نے قوم کامستقبل دائوپرلگادیاہے۔معاشرے کے ہرفردکوان ظالموں کے خلاف میدان میں نکلناچاہیئے۔ماناکہ ان ظالموں کی وجہ سے اب تک ہزاروں اورلاکھوں نوجوانوں کی زندگیاں دائوپرلگ چکی ہیں۔ہزاروں ہستے بستے گھراجڑاورچمن بربادہوچکے ہیں لیکن اب بھی وقت ہاتھ سے نکلانہیں ۔اب بھی موقع ہے کہ ان ظالموں کے ہاتھ روک کر نسل نوکوان کے اس شراورمنشیات کی لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بچایاجائے۔پوری قوم کو انٹی نارکوٹکس فورس اورانسدادمنشیات کے خلاف برسرپیکاران جیسے دیگراداروں کاساتھ دے کرملک کومنشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں اپناکرداراداکرناچاہیئے۔

قوم کے ان دشمنوں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں اورمنشیات کی شکل میں ان کی لعنت ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔اس سے پہلے کہ ہماری پوری نسل ان کے ہاتھوں دائوپرلگ جائے ہمیں فوری طورپر26جون کی طرح ہردن کویوم انسدادمنشیات کے طورپرمناکرقوم کے ان دشمنوں اورظالموں کے پرجڑوں سے کاٹ دیناچاہیئے۔ہمیں امیدہے کہ قوم اگرغفلت،لاپرواہی اوربے حسی کی چادراتارپھینک کرسچے دل کے ساتھ انٹی نارکوٹکس فورس کے جوانوں کاساتھ دے توانشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب یہ ملک منشیات کی لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے پاک ہوگا۔یہ اب ہم پرمنحصرہے کہ ہم اپنے حصے کادیاجلاتے ہیں یاپھرصرف 26جون کوعالمی یوم انسدادمنشیات کے طورپرمناکرماضی کی طرح ایک بارپھرمنشیات فروشوں کے کالے کرتوتوں کاتماشادیکھناشروع کرتے ہیں ۔ویسے اب کی باربھی اگرہم تماش بین بننے سے بازنہ آئے توپھرہمارے مستقبل کوتباہی اوربربادی سے کوئی نہیں بچاسکے گاکیونکہ وقت بڑی تیزی کے ساتھ ہمارے ہاتھوں سے نکلتاجارہاہے۔منشیات محض ایک نام اورکوئی عام شے نہیں۔یہ قوموں کی تباہی بھی ہے اوربربادی بھی ۔اس سے انکارہی اصل میں زندگی سے پیارہے۔اللہ ہمارے بچوں سمیت ہم سب کومنشیات سے انکاراورزندگی سے پیار کرنے والے بنائے۔آمین یارب العالمین
Umar Khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Drugs
Previous Post منشیات کا خاتمہ کیسے ممکن؟
Next Post ضلع شرقی کی مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام جاری، یوسی 7 اور 22 میں سڑکوں کی استرکاری کے کام سر انجام دئیے گئے
D.M.C EAST

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.