geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ: کیا دباؤ ڈالنا حربہ ہے؟

June 27, 2020 0 1 min read
Jalaluddin Haqqani
Share this:

Jalaluddin Haqqani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کئی حلقوں نے دہشت گردی سے متعلق جاری کردہ امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق مندرجات کا مقصد اسلام آباد پر دباؤ ڈالنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے حال ہی میں دہشت گردی کے حوالے سے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں اسلام آباد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ہنوز بھارت مخالف اورافغان مخالف دہشت گرد گروپوں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔

پاکستان میں مبصرین کا خیال ہے کہ یہ رپورٹ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔ اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عالمی ادارہ برائے امن واستحکام سے وابستہ ڈاکٹر بکارے نجم الدین جن کا تعلق نائجیریا سے ہے، کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان چین سے فاصلہ کرے۔ ان کا مزید کہنا ہے، “امریکہ میں چین مخالف ماحول اپنے عروج پر ہے۔ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو بیجنگ کی تقریبا ہر معاملے میں حمایت کرتے ہیں۔ اس لیے اس رپورٹ کے ذریعے امریکا اسلام آباد پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے کہ وہ چین سے فاصلہ اختیار کرے۔”

ڈاکٹر نجم الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، “اس کے باوجود اس رپورٹ میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے، جس سے اسلام آباد کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ چین بھارت کشیدگی کی دوران میں نئی دہلی کے لیے امریکی حمایت نے بھی پاکستان کو مایوس کیا ہے۔ اس صورت حال میں پاکستان چین کے مزید قریب جائے گا اور اسلام آباد میں یہ تاثر زور پکڑے گا کہ واشنگٹن قابل اعتماد ساتھی نہیں ہے۔”

کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں بد اعتمادی بڑھے گی۔ اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا طالبان تعلقات صحیح سمت میں نہیں جارہے اور یہ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ ان مذاکرات کو درست ٹریک پر لائے۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے بعد تعلقات میں تلخی آسکتی ہے۔ “لیکن پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی معیشت کا انحصار عالمی مالیاتی اداروں پرہے جہاں امریکا کا سکہ چلتا ہے۔ تو ہمارے پاس امریکی تحفظات کو دور کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔”

کچھ ناقدین کے خیال میں رپورٹ کے مندرجات حقائق کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان اپنی پرانی پالیسی بدلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز کا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان اپنی جہادی پالیسی نہیں بدلتا، بین الاقوامی برادری اس سے مطمئن نہیں ہوگی، “ہم نہ صرف افغانستان اور کشمیر میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں بلکہ ہمارے قبائلی علاقوں میں بھی اب طالبان کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ جس سے ملک کو بھی نقصان ہو رہا ہے اور خطے کو بھی۔ لہذا ہمیں اس رپورٹ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے ورنہ خطہ بھی برباد ہوگا اور ہم بھی۔”

Share this:
Coronavirus
Previous Post دنیا میں کورونا اموات کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہو گئی
Next Post برطانیہ: چاقو سے حملے میں تین افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا
Britain Knife Attack

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر ’86 47‘، ٹرمپ کو خطرہ یا سیاسی پیغام؟ تحقیقات شروع

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی تحریر، سکیورٹی ایجنسیاں چوکس

June 13, 2026

نیشنل مال پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر: وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر بنے اعداد صدر ٹرمپ کے لیے خطرہ یا محض علامت؟

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار “86 47”: گھاس پر بنے اعداد نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.