geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

June 27, 2020 0 1 min read
Corona Patient
Share this:

Corona Patient

تحریر : محمد پرویز بونیری

ماسٹر عبداللہ کا شمار علاقے کے بڑے اور نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ، مگر اپنی محنت اور جانفشانی سے انہوں نے شعبہ تعلیم میں نام کمایا ہے۔ علاقے کے سارے لوگ ان کی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ انکی دینی طرز زندگی کی وجہ سے انہیں بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گوکہ ہمارے اساتذہ میں تھے ، مگر اردو زبان سے شغف رکھنے کی وجہ سے میرابہت خیال رکھتے تھے۔ چند روزقبل مجھے فون کرکے کہنے لگے ۔”مجھے معلوم ہے کہ آپکی اردو بہت اچھی ہے اورمجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ آپ اردو کے استادہیں۔مجھے اکثر اردو سے متعلق مشکلات آتے رہتے ہیں،لہٰذا میں آپ سے استفسارکرتارہوں گا”۔

میں فوراًہامی بھرلی اورانہیں ہرقسم کی یقین دہائی کرائی۔دوتین دن پہلے موصوف کی طبیعت خراب ہوئی ۔انہوں نے ہسپتال جاکر طبی معائنہ کروایااورکچھ ادوایات وغیرہ لاکر استعمال کیں، مگر افاقہ نہیں ہوااورآج اچانک طبیعت بگڑگئی ۔گھروالے اسے ہسپتال لے گئے، مگر کچھ ہی دیر بعد انکی نعش تابوت میں سرکاری اہلکاروں کی معیت میں لاکر دفنائی گئی۔ گھروالے اورعزیز واقارب انکاچہرہ بھی دیکھ نہ سکے۔

اسی طرح بے شمارواقعات ہماری آنکھوں کے سامنے رونماہوتے رہتے ہیں۔ مرنے والے کے ورثا ساری زندگی ایسی میت کاسوگ مناتے رہیں گے کیونکہ ایسی حالت اس سے قبل زمین نے دیکھی تھی نہ آسمان نے۔ زندگی ویسے بھی ناپائیدارتھی ، مگر ایسی بے ثباتی پہلے کبھی نہ تھی۔

بے ثباتی چمن دہرکی ہے جن پہ کھلی

ہوس رنگ نہ وہ خواہش بوکرتے ہیں

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انسان ِفانی کو کل نفس ذائقة الموت کی وعید سنائی اوردنیائی زندگی کومتاعِ غروریعنی دھوکہ کامال کہا۔ مگر انسان نے دنیاکو دائمی جنت بنانے کی حماقت کاارتکاب کرڈالا۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات، وعیدیں اوروعدیں پست پشت ڈال کر ہمہ وقت اپنی زندگی کو خوب سے خوب تر کی تلاش میں سرگرداں رہا۔متاعِ غرور یعنی دنیوی زندگی کو ابدی تصورکرکے انسان اسے خوبصورت بنانے کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتاہے اوریہی اسکی تمنائوں کامرکز، تگ ودو کاحاصل اور اسکی جدوجہد کامحور ہوتاہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت زیادہ استعداد اور صلاحیتوں سے نوازاہے تاکہ وہ اسکے بل بوتے پر اپنے خالق حقیقی کی سچی بندگی کرکے دنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل کرے، مگر کاش کہ انسان نے اپنی خالق حقیقی کوفراموش کردیا اوراپنی زندگی ، وقت اورصلاحیتیں صرف اورصرف دنیابنانے کے لئے استعمال کیں ۔انسان کاخیال تھاکہ یہ عارضی دنیا اپنے اندر بے پناہ عیش وعشرت اور لطف ولذت کاسامان سمیٹی ہوئی ہے۔اسی سعی لاحاصل میں انسان نے اپنی زندگی لٹائی اورزندگی کامقصدفراموش کردیا ۔ پھر ہوناکیاتھاکہ مختلف شکلوں میں عذاب الٰہی نے انسان کو اسکے اوقات دکھاناشروع کردیا۔زلزلے آئے، آندھیوں اورطوفانوں نے انسان کو دنیاکی بے ثباتی کے نظارے کروائے، قتل وغارت کے بازارگرم ہوئے، روز انسان اپنے عزیزوں کے جنازوں کو کاندھادیتے ہوئے انہیں منوں مٹی تلے دفن کرتے ہیں، مگرپھربھی چشم عبرت واہ نہیں ہوتی۔جب عذاب الٰہی نے بھیس بدل بدل کرانسان کو دنیا کی بے ثباتی کاباورکرواناچاہا اورانسان کو کسی طوریقین نہ آیاتواللہ تعالیٰ نے انسان کی چشم عبرت کو واہ کرنے کے لئے اسے ایساتازیانہ رسید کیا،جوزندگی کی بے ثباتی کے لئے کافی ہے۔ ایک معمولی جرسومہ ، جو عام انسانی آنکھ سے نظرنہیں آتامگراس نے پوری دنیاکے انسانوں کو یہ سبق دیاکہ

جگہ جی لگانے کی دنیانہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشانہیں ہے

کورونا کے ہاتھوں آئے روز ہمارے پیارے ہم سے بچھڑرہے ہیں۔ جوکل تک زندہ تھا، ہنستاکھیلتااورمسکراتاتھا۔ جس کے ہاں زندگی کی رنگینیاں عروج پرتھیںاورجس نے کبھی سوچانہ تھاکہ اس قدرعجلت میں اس سے زندگی کے سارے مزے چھین لئے جائیں گے، اسکی میت آج ایک نئی طریقے سے دفنائی جارہی ہے۔ اسکی نعش پہ ماتم کرنے والاکوئی ہوتا ہے نہ اسکے جنازے میں وہ شان وشوکت ہوتی ہے۔ہمارے پیارے جوجواس قدرعجلت میں ہم سے بچھڑتے جارہے ہیں ، وہ پکار پکارکرہمیں کہتے جا رہے ہیں کہ

کم سے کم موت سے ایسی مجھے امیدنہیں
زندگی تونے تودھوکے پہ دیاہے دھوکہ

کورونااگرایک طرف ہم سے زندگی چھین لیتی ہے تودوسری طرف ہماری زندگی کو انتہائی ذلت آمیز اورحقیربناتی ہے۔جب کسی انسان کے بارے میں یہ شوشہ چھوڑاجاتاہے کہ وہ کورونا سے متاثرہواہے تواسکے عزیز واقارب، اہل عیال اوردوست احباب اسکے قریب آنے سے کتراتے ہیں ۔جب وہ مرجاتاہے تواسکی نعش کوایک نظردیکھنے کے لئے بھی کوئی نہیں آتا اوراسکی میت کو چند سرکاری اہلکاروں کی معیت میں سپردخاک کیاجاتاہے۔ جب زندگی اس قدردھوکہ بازہے اوردنیا دھوکے کاگھرہے ، توپھر اس زندگی اور دنیاکاکیااعتبارکیاجائے اوراسے اتنی وقعت کیوں دی جائے بلکہ اس کے مقابلے میں اپنے رب کو پہچانناچاہئے۔ سچے دل سے توبہ کرکے، اپنی اخروی زندگی جوکہ ابدی ہے، کے لئے تیاری کرنی چاہئے۔ہم سفرمیں ہیں اورمنزل ہماری آخرت ہے۔ اس سفرمیں کہیں بھی سانسیں رک سکتی ہیں، مگرحالیہ کوروناکی تلوار توہروقت ہمارے سروں کے اوپرلٹکی ہوئی ہے۔اس لئے توامیرمینائی نے کیاخوب کہا ہے۔

زیست کااعتبارکیاہے امیر
آدمی بلبلہ ہے پانی کا
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Pilots
Previous Post وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری کر دی
Next Post کراچی طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش مگر نتیجہ
Karachi Plane Crash

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.