geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی طیارہ حادثہ کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پیش مگر نتیجہ

June 27, 2020 0 1 min read
Karachi Plane Crash
Share this:

Karachi Plane Crash

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

پی ٹی آئی کی لولی لنگڑی، مانگے تانگے کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی جیسی بھی ہے۔ سب کے سامنے ہے۔بیشک ،اِس حکومت نے بے لگام مہنگائی اوربحرانوں کے باعث عوام الناس میں اپنا وقار ضرور مجروح کیا ہے۔ مگراِس سے بھی اِنکار نہیں ہے کہ اِس نے مُلکی تاریخ میں پہلی بار کسی قومی سانحے کی تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ ہی سہی کچھ توعیاں کیا ہے۔ اِس اَنہونی رپورٹ کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اِس میں غیرجانبداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کراچی طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کا تعین بہتر انداز سے کیا گیاہے یعنی کہ رپورٹ میں زندہ اور مردہ (پائلٹس اور کنٹرولر)دونوں کو ہی ذمہ دار قرار دیاگیاہے۔ اِس سے پہلے سرزمین پاکستان میں خواہ جیسے بھی قومی سانحات رونما ہوئے ہیں ۔شاذو نادر ہی ایک دو کے علاوہ کسی سانحے کی مکمل دائمی یا عبوری تحقیقاتی رپورٹ جو کبھی سامنے آئی ہو۔

بہرکیف، گزشتہ دِنوں وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان نے کراچی طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی نے رپورٹ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادی ۔وفاقی وزیرموصوف ہوابازی غلام سرورخان نے اپنے مخصوص انداز سے ہلکے اور تیز لہجے میں قومی اسمبلی کو کراچی طیارہ حادثہ کی وجوہات بتائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ” ہم دنیا کو منہ دِکھانے کے قابل نہیں ،262پائلٹس کو جعلی لائسنس دیئے گئے ، ذمہ دارروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،40فیصد پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں۔ ائیر بلیو ، بھوجا ائیراور گلکت میں پی آئی اے کے طیارے کو حادثے بھی پائلٹوں کی غلطی سے ہوئے، پی آئی اے کا چترال حادثہ فنی خرانی سے پیش آیا ،وزیرہوابازی نے یہ بھی بتایاکہ اِس وقت مُلک میں تما م ائیر لائنز کے 860پائلٹ ایکٹوہیں۔ اِن تمام کے امتحانات کے ٹیسٹ ری چیک کئے گئے۔ جس سے معلوم ہوا کہ اِن میں سے 262پائلٹ نے پائلٹ کے لئے ہونے والے امتحانات خو د نہیں دیئے بلکہ اِن کی جگہہ کسی اور نے امتحانات دئے ،کراچی طیارہ حادثہ کے پائلٹوں کے ذہن پر کرونا سوار تھا، پرواز پر توجہ کم، وائرس پر گفتگو زیادہ کرتے رہے، کراچی حادثہ کے ذمہ دار پائلٹ، معاون پائلٹ ائیرکنٹرولرہیں۔لینڈنگ کے وقت جہاز 2500فٹ کی بجائے 7220 ´فٹ کی بلندی پر تھا، جہاز نے جب دوبارہ ٹیک آف کیا تو دونوں انجنوں کو کافی نقصان ہوچکاتھا،لینڈنگ گیر کے بغیر جہاز3باررن وے سے ٹچ ہوا، پائلٹس ضرورت سے زیادہ ہی خود اعتمادی کاشکار تھے“ یہ وہ وجوہات اور نکات ہیں جنہیں وزیر ہوابازی نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی مرتب کردہ عبوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتائیں ہیں۔

تاہم راقم الحرف کا یہ اندیشہ ہے کہ ابھی کراچی طیارہ حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ آنی باقی ہے۔فی الحال عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں جن نکات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے بتایا گیاہے۔ ممکن ہے کہ حتمی رپورٹ میں کنٹرولر کو بچالیا جائے اور حادثے کی ساری ذمہ داری پائلٹس پر ڈال کر فائل قیامت تک کے لئے بند کردی جائے ۔ہاں البتہ، یہاں ایک بات ضرور سنجیدگی سے توجہ طلب ہے وہ یہ کہ ” جب رواں حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر جعلی ڈگری والے پائلٹوں کے خلاف کارروائی کا سوچا تو محب وطن سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) والے جعلی پائلٹس کے حق میں سیہسہ پلا ئی ہوئی دیوارکیوں ثابت ہوئے ۔یہی ن لیگ والے دیدہ دانستہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر اپنے پیارے ہم خیال پی آئی اے میں تعینات جعلی پائلٹس کی حمایت میں ” اسٹے آرڈر“ کیوں لے آئے ۔جس سے جعلی پائلٹس کو جِلابخشی گئی اور کراچی طیارہ حادثہ پیش آگیاجس میں عملے سمیت 98قیمتی اِنسانی جانیں القمہ جل بنیں۔ آج حکومت جہاں 262جعلی پائلٹس کے خلاف کارروائی شروع کرے وہیں اِس سے قبل ن لیگ کے اُن کرتادھرتاو ¿ں کے خلاف بھی سخت ترین قانونی چارہ جوئی کی جائے جو جعلی پائلٹس کے حق میںاِنہیں بچانے کے لئے اسٹے آرڈر لے آئے اور ساتھ ہی اُن ججز اور عدالیہ کا بھی محاسبہ کیا جائے جنہوں نے جعلی پائلٹس کو اسٹے آرڈرجاری کئے۔

ہمارے منافع بخش قومی ادارے یوں ہی نہیں تباہی اور بربادی کے دہانے تک پہنچے ہیں۔ اِس کی ایک سب سے بڑی وجہ سیاسی بنیادوں،تعلقات اور رشوت پر میرٹ کا قتلِ عام کرکے نااہل افراد کو اعلیٰ عہدوں پر نوکریاں دے کر نوازنے کی وہ گھناونی پالیسی ہے۔جو ہمارے مُلک اور معاشرے میں فخریہ رائج ِ عام ہے۔ آج جس نے قومی اداروں اور مُلک و معاشرے کو پستی اور گمنامی و ناکامی کی اُس گہری اور اندھیری کھائی میں پھینک دیاہے۔ اَب جہاں سے نکلنا ممکن ہی نہیں ناممکن بھی ہوگیاہے۔کم از کم کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ کوئی اکیلا خود نکلے یا قوم کو رشوت ،تعلقات اورسفارشی گند سے نکالنے کی سعی کرے ۔ہاں البتہ!اگر اللہ کو کبھی رحم آجائے تو قوم کی حالت بہتر ہوسکتی ہے؛ ورنہ ،پوری پاکستانی قوم تورشوت اور تعلقات کی پرچی اور سفارش کی کنجی کو ہی اپنی کامیابی کا زینہ اور وسیلہ سمجھتی ہے ۔جب کہ راقم الحرف اِن تمام اِنسانی فعلِ شنیع کو قتلِ میرٹ کا پہلادروازہ ہی سمجھتا ہے۔

دینِ اسلام کی تاریخ گواہ ہے کہ اَزل سے میرٹ تو مسلمانو ں کا فخررہا ہے ۔مگر آہ ..! جنوبی ایشیا کی ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اشرافیہ کے ہاتھوں سفارشی پرچی ، رشوت اور تعلقات کی وجہ سے میرٹ کا جنازہ نکل گیاہے ۔موجودہ 21ویں صدی میں دنیا کے جن ممالک اور اقوام میں سفارش، رشوت اور تعلقات کو دفن کردیاگیاہے اور وہاں مکمل طور پر میرٹ کا تقدس برقرار ہے۔ آج یہی ممالک اور قومیں دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنے قابل اور باصلاحیت ہنرمند افرادکے ساتھ ترقی اور خوش حالی کا سکہ قائم کئے ہوئے ہیں اوردنیا کے دیگرممالک اور قوموں پر حکمرانی کررہی ہیں ۔مگربدقسمتی سے مملکتِ خداداد پاکستان میں سفارش کا کلچر کروناسے بھی کہیں زیادہ پل پل بڑھتی اور پھیلتی پرانی وباءہے ۔اَب تک جس کے خطرناک نتائج نکلے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگر سفارش کی وباءکا فوری تدارک نہ کیا گیاتو ایک سو ایک فیصد یقین ہے کہ ہر لمحہ ہماری پستی کا سبب بننے والی یہ وباءآئندہ مزید خطرناک صُورت اختیار کر جائے گی ۔ افسوس ہے کہ ہمارے یہاں اِس کے باوجود بھی کوئی اِس وباء سے چھٹکارہ پانے اور احتیاط برتنے کو تیار نہیں ہے ۔حا لاں کہ ووٹ کی پرچی ہم جِسے مینڈیٹ کا نام دیتے ہیں ۔دراصل یہی عوام کی جانب سے بیت العوام (ایوان نمائندگان کے لئے )ووٹ کی پرچی سفارش کی کنجی اور قتلِ میرٹ کا پہلا دروازہ ہے۔یقیناہمارے یہاں سفارش سے قومی ادارے تباہ و برباد اور مُلک میں میرٹ کا قتلِ عام ہورہاہے۔اِس حوالے سے بشیر فاروق کا یہ شعر یاد آگیاہے۔ قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ:۔ ہمارے مُلک کو فاروق یہ اعزاز حاصل ہے یہاں ڈاکو سفارش کی بدولت چُھوٹ جاتے ہیں

اور سفارش جو نہیں رکھتے وزیروں کی مشیروں کی وہ دولت کے سہارے ،دے کے رشوت چُھوٹ جاتے ہیں

ہمارے اکثر اہلِ دانش کا قوی خیال ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم جنہیں اپنے ایوانِ نمائندگان کہتے ہیں یہ عوام کے ووٹ کی سفارشی پرچی سے ایوانوں تک پہنچتے ہیں۔پہلے یہ انتخابات میں اپنے حلقے کے ووٹرز کو میٹھی میٹھی اور دل بہلانے والی باتوں اور اِن کے دیرینہ مسائل کے فوری حل کے بڑے بڑے وعوے اور وعدے کرتے ہیں ۔ یہاں تک کہ آسمان سے تارے توڑلانے کی بھی بھڑکیاں مارنے سے باز نہیں آتے ہیں۔ خوبصورت خواب دکھاتے ہیں ۔ اِن خوابوں کی حسین تعبیریں بتاتے ہیں ۔ اپنے ووٹرز کو اِپنی چکنی چپڑی باتوں سے جِن کی طرح شیشے کی بوتل میں اُتارکر قید کرلیتے ہیں ۔ پھراِس طرح یہ اپنے حلقے کے ووٹرز کو الیکشن والے دن اپنی کامیابی کے لئے ووٹ کی پرچی یعنی کہ پہلی سفارشی پرچی کے استعما ل کا کہتے ہیں۔ یہیں سے مُلک میں سفارش کا آغاز ہوجاتا ہے۔

اگر دنیا کی دیگر اقوام اور ممالک کی طرح بات یہیں ووٹ دینے کی ہی حدتک محدود ہوتی تو پھر بھی ٹھیک تھا ۔مگر ہمارے یہاں ایسا نہیں ہے؛ عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکرمُلکی ایوانوں تک پہنچنے والے ایوانِ نمائندگان اپنے ناجائز اختیارات ، سفارشی پرچی اور تعلقات کا بیدریخ استعمال کرتے ہیں ؛ کسی کے حق پر ڈاکہ مارنا، کسی کی نوکری چھیننا،کسی کو میرٹ کا قتل کرکے نوکری دینا وغیرہ وغیرہ ایسے بہت سے ناجائز افعال ہیں۔ جن کے یہ باکثرت مرتکب ہوتے ہیں۔یوں یہ خود کو مالکِ کل سمجھنے لگتے ہیں ۔ اپنی اور اپنی پارٹی کے خدمت گاروں،جیالوں ، جا نثاروں ، شیروں ، خوشامدیوں ، جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس والوں کواِن کی اہلیت اور قابلیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے۔اِنہیں قومی اداروں میں ماہانہ لاکھوں کی تنخواہوں ا ور دیگربے شمار مراعات کے ساتھ اعلی ٰ عہدوں پر تعیناتی کا حکم نامہ جاری کرتے ہیں جن کی صفر کاکردگی سے قومی ادارے تباہ اور طیارہ حادثات کا ہونا معلوم بن گیاہے۔ آخر کب تک مملکتِ خدادا د پاکستان میں سفارشی پرچی ،رشوت اور تعلقات سے قومی ادارے بربادہوتے رہیں گے اور مُلک میں میرٹ کا قتلِ عام ہوتارہے گا.؟؟
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Corona Patient
Previous Post لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
Next Post منشیات کا استعمال زہر قاتل…!
Drugs

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.