geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ساتھی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تو سب پریشان ہو گئے تھے، اظہر علی

June 28, 2020 0 1 min read
Azhar Ali
Share this:

 Azhar Ali

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ جانے سے قبل دو مرتبہ کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے لیکن جب ساتھی کرکٹرز کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تو سب حیران اور پریشان ہوگئے۔

‏ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے کل انگلینڈ روانہ ہو رہی ہے۔

انگلینڈ روانگی سے قبل ویڈیو کانفرنس میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ ایک لمبے عرصے کے بعد ہم اکٹھے ہو ئے ہیں اور انگلینڈ جا رہے ہیں جہاں کرکٹ کی شروعات کریں گے ، سب کرکٹرز بڑے پرجوش ہیں کیوں کہ جتنا بھی وقت گزرا وہ ایک مشکل وقت تھا،گراؤنڈز سے دور رہے اور اب کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔

‏ اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ کھیلنا چیلنج رہا ہے اور اس کی وجہ وہاں کی کنڈیشنز ہیں ، لیکن اس کے باوجود پاکستان ٹیم نے انگلینڈ میں غیر معمولی پرفارمنسز دی ہیں ، کوشش ہو گی کہ اسی کارکردگی کو دہرائیں۔

‏ اظہر علی نے کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ میں ہمیشہ سپورٹ ملی ہے وہاں پاکستانی فینز بہت زیادہ سپورٹ کرنے کے لیے آتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اپنے ہی گھر کھیل رہے ہوں، لیکن اس مرتبہ حالات کی وجہ سے اسٹیڈیمز میں کراؤڈ نہیں آئے گا اور کراؤڈ کو مس کریں گے لیکن ہمیں کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کی عادت ہے، متحدہ عرب امارات میں ہم بغیر کراؤڈ کے کھیلتے رہے ہیں اس لیے ہمیں مشکل نہیں ہو گی۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم گھر بیٹھے ہو ئے اپنے فینز کو تفریح مہیا کریں گے اور اچھی کرکٹ کھیل کر انہیں اس مشکل وقت میں خوشیاں فراہم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں لیکن اس مشکل وقت میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑی، گھروں سے باہر نہیں جا سکتے تھے لیکن جب ابھی سب کو دیکھا ہے تو خوشی ہوئی ہے کہ انگلینڈ جانے سے قبل سب کھلاڑی فٹ ہیں، اب ہمیں اسکلز پر کام کرنا ہے اور ہمارے پاس اتنا وقت ہے کہ انگلینڈ پہنچ کر ہمیں گراؤنڈ میں جا کر اپنی اسکلز کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے خود کو تیار کریں گے ۔

‏ اظہر علی نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے خود کو حالات کے مطابق ڈھالا کیوں کہ ابھی ہمیں اس کے ساتھ کچھ عرصہ رہنا ہے اور کنڈیشنز کے مطابق خود کو عادی کرنا ہے ،ضروری ہے کہ ہم کھیل کر تجربہ حاصل کریں ، اس کے علاوہ ہمیں ویسٹ انڈیز انگلینڈ سیریز سے بھی بہت سیکھنے کا موقع مل جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیو سیکیور ماحول میں رہنے کا ہمیں خود کو عادی بنانا ہو گا ، جہاں تک کووڈ 19 کی ٹیسٹنگ کے مراحل میں پریشانی کی بات ہے تو اس کے لیے ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ انگلینڈ جانے سے پہلے ٹیسٹنگ ہونا ہے لیکن جب رزلٹ آئے اور ان میں کچھ مثبت بھی تھے تو پھر پریشانی ہوئِی کہ علامات کے بغیر نتائج مثبت آگئے ہیں ، امید ہے کہ سب کھلاڑی جلد مکمل صحت یاب ہوں گے اور ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

‏کپتان اظہر علی نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف کو انگلینڈ کی کنڈیشنز کا بہت تجربہ ہے ، جتنا تجربہ ان کوچز کو ہے شاید ہی دنیا میں کوئی اور کوچنگ اسٹاف ہو جس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز کا اس قدر تجربہ ہو ، ہمیں یقینی طور پر اس کا فائدہ ہو گا اور ‏پاکستان ٹیم ایک بار پھر انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی۔

Share this:
General Qamar Javed Bajwa
Previous Post چیف آف آرمی اسٹاف و ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان امن کی امیدیں
Next Post حکومت کا بجٹ میں صنعتکاروں کو مزید ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ
Tax

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.