geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مذاکرات سے پہلے اعتماد کی بحالی ضروری ہے

June 28, 2020 0 1 min read
Manzoor Pashtun
Share this:

Manzoor Pashtun

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا کہ جہاں اعتماد کا فقدان ہوتا ہے، وہاں بات چیت سے پہلے ماحول سازگار بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہوتے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان لوگوں کو تحفظ دینے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہی ہے، اس لیے جہاں زیادتی ہو گی، وہاں احتجاج بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ پی ٹی ایم کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرے اور ان کے کارکنوں پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لے۔

پی ٹی آئی حکومت کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے دو ہفتے پہلے ہی ایک بیان میں پی ٹی ایم کی قیادت کو بات چیت کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد میں جمعے کو پی ٹی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا، ”ہم پرامن جلسے کرتے ہیں تو ہمارے خلاف دہشت گری کے مقدمات بنائے جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دینے والے بتائیں ان کی ترجیحات کیا ہیں؟

پاکستانی میڈیا میں پی ٹی ایم کے جلسے اور پریس کانفرنسیں دکھانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔ اس پریس کانفرنس میں بھی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم ملک کے بیشتر چینلوں اور اخبارات میں اسے رپورٹ نہیں کیا گیا۔

پاکستانی کے وزیر دفاع پرویزخٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ سابق قبائیلی علاقوں کی ترقی کے لیے سیاسی محاذ آرائی کی بجائے صوبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ پرویز خٹک کا مزیدکہنا تھا، ”ہم خیبرپختونخوا سے ہیں اور ہمیں اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے، اس لیے پی ٹی ایم مذاکرات کی میز پر آئے تاکہ مسائل حل کیے جائیں۔‘‘

مبصرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ پرویز خٹک نے یہ بیان فوجی قیادت کے مشورے سے دیا یا ذاتی حیثیت میں۔ پاکستان میں بعض فوجی افسران پی ٹی ایم پر مسلسل الزام لگاتے آئے ہیں کہ اسے افغانستان کی حمایت حاصل ہے اور یہ تنظیم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

پی ٹی ایم ان الزامات کو پروپیگنڈا قرار دے کر رد کرتی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین میں دیے گئے شہری حقوق کے لیے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

پی ٹی ایم کا مطالبہ رہا ہے کہ پچھلے سال خارقمر چیک پوسٹ سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ملے، جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو معاوضہ دی جائے اور مصالحتی کمیشن قائم کیا جائے۔

Share this:
Coronavirus New Delhi
Previous Post کورونا وائرس: دلی میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز، صحت کا نظام مفلوج
Next Post پاکستان میں تنقیدی سوچ کو دبایا جا رہا ہے
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.