geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپنے گریبان میں جھانکیں

July 4, 2020 1 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : ملک امجد علی

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ امریکہ ہمارا دشمن، ایران ہمارا دشمن، بھارت ہمارا دشمن،افغانستان ہمارا دشمن،روس ہمارادشمن ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ ہم خود اپنے دشمن ہیں کرپشن کا ہر طریقہ ہم لوگوں نے خود ایجاد کیا اور اس پر بڑی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے عمل پیرا ہیں اس ملک کا اعلیٰ عہدیدار ہو یا عام شہری جہاں جس کا بس چلا اس نے ملک کی کو لوٹا وہ پھر ایک دودھ والے کی شکل میں ہو یا ٹائر پنچر کی دوکان والا، دودھ والے کو آپ جتنا بھی بولیں کہ خالص دودھ دے وہ پیسے تو خالص دودھ کے لے گا مگر دودھ آپکو ملاوٹ والا ہی دیگا، وہ چاہے پانی ہو یا پا ئوڈر ، پنچروالا آپ کبھی آزمالیں آپ ایک نئی ٹیوب لیں اور اس سے ہوا نکال کر پنچر والے کے پاس جائیں اوراسے کہیں کہ میری موٹر سائیکل کو پنچر لگا دو میں تھوری دیر میں آتا ہوں تو آپکی واپسی پر دو یا تین نچر لگا چکا ہو گا،۔

اسی طرح سے فرنیچر بنانے والے سے لکڑی کے فرنیچر کی بات کریں آ کو تسلی دینے کے باوجود دونمبری سے باز نہیں آئے گا اسی طرح سے فریج ٹی وی بنانے والا اِک عام سا مستری سر آپ کے فریج کا تو کمپریسر جل گیا ہے چاہے اسکا کوئی عام پرزہ خراب کیوں نہ ہوا مگر آپ سے پیسے کمپریسر بنانے یا نیا لگانے کے وصول کریگا پھر ہم کہتے ہیں کہ ملک میں کرپشن بڑھ گئی ہے خود کو ہر غلطی سے مبرا سمجھ کر الزامات دوسروں پر تھونپ دیتے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کرپشن کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں۔

ہم پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں مگر ہم نے کبھی اپنے غریب پڑوسی کی خبر لی کہ وہ کس حال میں ہے اس کے گھر کا چولہا کیسے جلتا ہے وہ سارا دن مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالتا ہے یا اس کے گھر میں آج چولہا جلا بھی ہے یا نہیں،کبھی ہم نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اس غریب مزدور کو آج مزدوری ملی یا نہیں، ہم سے جدا ہونے والے ملک بنگلادیش جو کبھی اپنی عورتیں بیچنے میں مشہور تھا آج ان کے سمارٹ فونز امریکہ کی مارکیٹ کی زینت بننے جارہے ہیں مگر ہمارے ملک کا پی ٹی سی ایل کا بنایا گیا Vوائرلیس کیوں فیل ہوا کیا وہ ہماری ہی ایجاد کردہ کرپشن کی نظر نہیں ہوا؟

ہمارا پڑوسی ملک بھارت جسے ہم اپنا سب سے بڑا دشمن مانتے ہیں ہم سے ریلوے کے معاملہ میں سوسال آگے ہے جبکہ ہمیہ فیصلہ کرنے سے قاصرہیں کتنی ٹرینیں چالئیں اور کتنی بند رکھیں ہمارا ریلوے خسارے میں ہے کیوں؟ اور جب بکنگ کے لئے ریلوے اسٹیشن جائیں تو پتا چلتا ہے کہ ٹرین میں پورا ہفتہ کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے پھر بھی خسارہ ۔۔۔؟ دوسرا پڑوسی ملک ایران جس پر ساری دنیا کی پابندیاں رہنے کے باوجود وہ ہم سے ہزار گنا ترقی یافتہ ملک ہے اور ہم گیس اسی ملک سے لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور اپنے ملک میں پائی جانے والی گیس پر آج تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ اسے کیسے بانٹا جائے کہ یہ اللہ کی نعمت ہر صوبے کو برابر کیسے مل سکے اور ہمارے بعد آزاد ہونے والاملک چین جسے ہم بڑے فخر سے اپنا بہت مخلص دوست مانتے ہیں س نے موذی مرض کرونا وائرس سے نجات پانے کیلئے دس دن کے اندر اسپتال بنایا اور چَلا کر اپنے لوگوں کو اس موذی مرض سے نجات پانے میں دن رات اپنے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہوگئے اور ہم یہاں ابھی تک کتوں کے کاٹنے کی ویکسین کا بندوبست نہیں کر پائے۔

آج کل ہم ملک تُرکی کے بڑے فین ہوتے جارہے ہیں یہ وہ ملک ہے جو کبھی ہماری طرح آئی ایم ایف کے قرض کے پہاڑ تلے دبے ہوئے تھے اپنے ملک کے ساتھ مخلصی اور سچائی کی وجہ سے وہ ملک نہ صرف قرض سے نجات پاگیا بلکہ وہا آئی ایم ایف کو قرض دینے کو تیارہے اور ایک ہم ہیں کہ قرض لیکر موٹر وے بناتے ہیں اور پھر اسی موٹر وے کو گروی رکھ کر سال ہا سال کے لیے بیچ دیتے ہیںپھر بھی قرض ہے کہ اترنے کا نام ہی نہیں لیتاایسی مثالوں سے دنیا بھری پڑی ہے جو ملک زمین دوز ہونے کے باوجود خود کو اس طرح دنیا کے نقشہ پر روشن کیا جو اپنی مثال آپ ہیں اور ہم نے جو کبھی ترقی کی راہ پر گامزن تھے آج اس اندھیرے میں جارہے ہیں کہ کوئی راہ نکلنے کی نظر نہیں آتی اور یہ سب ہماری غلطیاں ہیں جنہیں ہم دوسروں پر ڈال دیتے ہیں یا اپنے ماضی اور حال کے سیاست دانوں پر،اگر ہم خود اس ملک کے ساتھ سچے ہوجائیں توکیا مجال ہے کسی سرکاری افسران یا سیاست دانوں کی کہ وہ اس پیارے وطن پاکستان کو کچھ نقصان پہنچا سکیںپہلے اپنے گریبان میں جھانکیںپھر فیصلہ کریں کہ ہم وطن عزیز کے ساتھ کتنے مخلص ہیںاگر ہم نے اپنی غلطیوں کا تدارک اور ازالہ نہ کیا تو پھر۔۔۔ ہماری داستان تک نہ ہو گی داستانوں میں۔
Malik Amjid

تحریر : ملک امجد علی

Share this:
Abdul Sattar Edhi
Previous Post عبدالستار ایدھی خدمت کی روشن مثال
Next Post بھارتی زیر انتظام کشمیر: کیا سیاسی عمل بحال ہونے کو ہے؟
Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.