geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرکٹ کو ترسے پاکستانی پلیئرز آج ہاتھ کھولیں گے

July 5, 2020 0 1 min read
Misbah-ul-Haq
Share this:

Misbah-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ‏ کرکٹ کو ترسے پاکستانی پلیئرز اتوار کو ہاتھ کھولیں گے،پہلے انٹراسکواڈ میچ میں بیٹسمینوں کی جوڑیوں اور 5،5بولرز کے گروپس کو آزمایا جائے گا، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مقابلے کے ذریعے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے اور ردھم میں آنے کا بھرپور موقع ملے گا، بڑے اسکواڈ میں ریڈ اور وائٹ بال پلیئرز شامل ہیں، اگلے 5 سے 6 ماہ میں کرکٹ کیلیے ایک اچھا یونٹ بنانے میں بھی مدد ملے گی، ان کے مطابق طویل وقفے پر خدشات کے برعکس کرکٹرز کی فارم اور فٹنس میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا، بولنگ اور بیٹنگ میں بھی سوچ سے بہتر نتائج سامنے آئے،آگے چل کر میدان میں زیادہ وقت گزرنے سے مزید بہتری آتی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، اب اتوار سے انٹراسکواڈ2روزہ میچ کھیلا جائے گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مقابلے میں بیٹسمینوں کی جوڑیاں بناکر کھیلنے کا پلان دیں گے، اسی طرح بولرز کے بھی 5، 5 کے گروپ بنائیں گے، ایک روز پہلا گروپ پورے دن کے کھیل میں 90 اوورز کرے گا، دوسرا اگلے روز 90اوورز یہی پریکٹس کرتا دکھائی دے گا، اس کا فائدہ یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے اور ردھم میں آنے کا موقع ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ کافی عرصے مسابقتی کرکٹ سے دور رہنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اگلے مقابلوں میں باقاعدہ 2الیون بناکر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ووسٹر میں ٹریننگ کیلیے 2،2 سیشنز رکھے گئے جس کی وجہ سے تمام پلیئرز کو انفرادی سیشن میں بھی اچھا وقت مل رہا ہے۔
اس کا انھیں فائدہ بھی ہوگا، پریکٹس میچز فارم اور فٹنس جانچنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مصباح الحق نے کہاکہ کرکٹرز ایک طویل عرصے بعد ایکشن میں آئے، خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کے باوجود کوئی مسائل نہیں بلکہ سب فٹ دکھائی دے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تمام پلیئرز3ماہ سے زائد عرصے میدان سے دور رہے، اب انھیں مل کر ٹریننگ کا موقع ملا تو بہت خوش ہیں، خدشہ محسوس ہو رہا تھا کہ ایک طویل وقفہ آگیا جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہو گا لیکن ایسا نظر نہیں آیا،کھلاڑی فٹ اور پْرجوش دکھائی دے رہے ہیں،وہ بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے ہماری سوچ سے بہت بہتر دکھائی دیے، ہم نے ابھی تو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے، آگے چل کر میدان میں زیادہ وقت گزرے گا تو مزید بہتری آتی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں 2 ماہ تک بڑے اسکواڈ کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، 29 کھلاڑی اکٹھے ہو رہے ہیں، کرکٹ نہیں ہونے کی وجہ سے پلیئرز پریکٹس بھی نہیں کر پا رہے تھے،اب سب کو انگلینڈ میں ایک ساتھ رہنے کا موقع ملا ہے، مل کر ٹریننگ کا فائدہ ہی ہو گا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ہر کرکٹر کیلیے ایک پلان ترتیب دے دیا کہ اسے کیسے آگے لے کر چلنا ہے، اس کا فائدہ صرف حالیہ سیریز میں ہی نہیں ہو گا بلکہ 2 ماہ اکٹھے رہنے سے مستقبل کی کرکٹ کیلیے پلان بنانے میں بھی مدد ملے گی، اسکواڈ میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کھیلنے والے شامل ہیں۔

پاکستان کو اگلے 5 سے 6 ماہ میں جو میچزکھیلنا ہیں ان کے لیے ایک اچھا یونٹ بنانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ ووسٹر میں ڈیرے ڈالنے کے بعد قومی کرکٹرز نے کورونا ٹیسٹ کا انتظار کیا،پھر رپورٹ منفی آتے ہی میدان کا رخ کرلیا، بتدریج اپنی سرگرمیاں بڑھائیں، جمعے کو جم میں وقت گزارنے سمیت سخت مشقت کی گئی، 4 روز کی ٹریننگ کے بعد گذشتہ روز کھلاڑیوں نے آرام کرتے ہوئے انڈور سرگرمیوں میں وقت گزارا،اب اتوار سے پہلا 2 روزہ انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

Share this:
Inflation
Previous Post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی مہنگائی میں اضافہ
Next Post حقیقی زندگی میں چینی فوج سے پٹنے والے بھارتی فوجی فلم میں بدلہ لیں گے
Ajay Devgn

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.