geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان قابل اعتبار نہیں، امریکی تجزیہ کار

July 5, 2020 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ‏ ان اطلاعات کے بعد کہ افغان طالبان نے روس سے پیسے لے کر امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا امریکا میں ناقدین کا کہنا ہے کہ افغان معاہدے کے حوالے سے طالبان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

اس سنگین الزام کا طالبان اور امریکا کے درمیان ڈیل پر بظاہر کوئی اثر نہیں ہوا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجیوں کو طالبان کے ہاتھوں قتل کرانے میں روس کے کردار کی معلومات انٹیلیجنس اہلکاروں نے صدر ٹرمپ کو رواں برس ستائیس فروری کو ایک معمول کی بریفنگ کے دوران دی۔ لیکن امریکا نے پھر بھی دو روز بعد خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ڈیل پر دستخط کر دیے تھے۔

سمجھوتے سے یہ امکان پیدا ہوا کہ امریکا انیس برسوں سے جاری جنگ کا خاتمہ کر کے باہر نکل سکتا ہے۔ معاہدے کے تین دن بعد تین مارچ کو امریکی صدر اور طالبان کے لیڈر ملا عبد الغنی برادر کے درمیان ٹیلیفون پر پینتیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔

سمجھوتے کے تحت طالبان اپنے حملے کم کرنےکے پابند تھے۔ انہوں نے اس کا بھی وعدہ کر رکھا ہے کہ ان کے زیر قبضہ علاقوں میں شدت پسند گروپوں کو افزائش کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اس وقت نصف کے قریب افغان علاقوں پر طالبان کو کنٹرول حاصل ہے۔ لیکن وعدوں کے برعکس، ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ڈیل کے ناقدین میں شامل امریکی کانگریس کے ریپبلکن رکن مائیک والز کا کہنا ہے کہ ڈیل صرف امریکی فوج کے انخلا کا بہانا ہے۔ والز کے مطابق طالبان متعدد مرتبہ پرتشدد واقعات کا ارتکاب کر چکے ہیں اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ڈیل پر عمل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔

افغانستان میں امریکی فوجی آپریشن کی نگرانی کرنے والے میرین جنرل فرینک میکینزی نے وسط جون میں کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ طالبان ڈیل پر پوری طرح عمل کریں گے، اس لیے وہ امریکی فوج کی فوری واپسی کے حق میں نہیں ہیں۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مائیک مورل نے چوبیس جون کو ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کو بتایا تھا کہ سن 2001 کے مقابلے میں افغان طالبان عسکری اور سیاسی طور پر بہت مضبوط نظر آتے ہیں۔

بعض فوجی ماہرین کا موقف ہے کہ طالبان کو امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے لیے روس کی طرف سے مالی مراعات کی قطعاً ضرورت نہیں۔ افغان امور کےایک ماہر اور امریکی انسٹیٹیوٹ برائے امن سے وابستہ اسکاٹ اسمتھ کا خیال ہے کہ اصل میں اہم یہ کہ آیا طالبان ڈیل کے نکات پر عمل پیرا ہوتے ہیں یا نہیں۔ ریپبلیکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کے ساتھ ساتھ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک طالبان چار ماہ پرانے معاہدے کی توقعات پر پورے نہیں اترے۔

طالبان امریکا معاہدے کے تحت امریکا کو مئی سن 2021 تک افغانستان میں سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کرنا ہو گا۔ ابھی تک امریکا افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد بارہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو پر لا چکا ہے۔ فوج کی تعداد کم کرنے کا یہ عمل شیڈیول کے مطابق ہے۔ عمومی تاثر یہ ہے کہ صدر ٹرمپ ہر صورت اس جنگ زدہ ملک سے اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنا چاہتے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia - Coronavirus Death
Previous Post سعودی عرب میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
Next Post ویڈیو اسکینڈل: جج چلا گیا لیکن کئی سوالات چھوڑ گیا
Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.