geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آپ بجٹ میں کیا چاہتے ہیں؟

July 5, 2020 2 1 min read
Budget
Share this:

Budget

تحریر : محمد فاروق خان

جہاں تک میرا حافظہ میرا ساتھ دیتا ہے یہ کالم شوکت عزیز یا اس کے بعد کی کسی حکومت کے بجٹ پر لکھا گیا تھا لیکن مجھے یقین ہے کہ شاید اگلی کسی حکومت کے بجٹ کے موقع پر بھی اہل ِوطن کو مستفید کر سکے گا۔میرے سامنے وئہ مکار شخص بیٹھا تھا جو اپنے اپ کو افسردہ اور غم زدہ ظاہر کرنے کی اداکاری کرکے فاتحہ خوانی کے لیئے آنے والوں کی ہمدردیاں حاصل کر رہا تھا۔آنے والے افسوس کا اظہار اور صبر کی تلقین کر رہے تھے لیکن میں ایسا نہ کرسکا۔میرے نزدیک یہ شخص ظالم ہی نہیں مجرم بھی تھا۔جس نے اپنی جواں سالہ بیٹی کے لیئے خودکشی کی راہ ہموار کی تھی۔جو اسے بچا سکتا تھا۔اس کی خواہش پوری کر سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔اس جرم میں اس کی ماں بھی شامل تھی جو اپنی بیٹی کے ہاتھوں پہ مہندی لگانے کی ارزو پوری کرنے سے پہلے اسے موت کے منہ میں جانے سے نہ روک سکی۔

میرا دل بھی دکھی تھا۔میں بھی اپنے اپ کو مجرم محسوس کر رہا تھا۔میرا اس سے کوئی رشتہ تو نہیں تھا لیکن وئہ میرے علاقے کی بچی تھی۔عید پرکپڑے کے نئے جوڑے کی خواہش پوری نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کر لینا کم المیہ نہ تھا۔ زندگی ہارنے کا فیصلہ بہت مشکل ہوتا ہے۔ خود کشی اور خود سوزی انتہائی اقدام ہوتا ہے۔ایسے ماحول میں میرے لیئے وہاں بیٹھنا مشکل ہوتا جا رہا تھا۔ میں شدید غم اور غصے میں اس کے باپ کا گریبان پکڑ کر کہنا چاہ رہا تھا کہ تم ظالم ہو، قاتل ہو،مجرم ہو۔کپڑے کے ایک جوڑے کی خاطر تم نے اپنی بیٹی کی زندگی گل کردی۔میں اسے کہنا چاہتا تھا کہ تم کیسے باپ ہو جو بیٹی کی معمولی سی خواہش اور خوشی کی خاطرچار پانچ سو کا بندوباست نہ کر سکے۔

میں اسے بتانا چاہتا تھا کہ اب حالات بدل چکے ہیں۔جب ملک کا وزیر اعظم کہہ رہا ہو کہ اقصادی صورتحال بہتر ہے ۔ترقی کے ثمرات نچلی سطح پر منتقل ہو رہے ہیں۔لیکن تم نہ جانے کس سازشی گروہ کے آلہ کار بن کر اس ترقی کی نفی کر رہے ہو۔اسے جھٹلا رہے ہو تم جھوٹے اور مکار ہو۔تمہیں خبر نہیں کہ پاکستان تیز ترین ترقی کرنے والے١١ ممالک میں شامل ہو چکا ہے پھر بھی سر عام کہہ رہے ہو کہ تمھارے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔اب تو بے روزگاری کی شرح بھی٣۔٨ فیصد سے کم ہوکر٢۔٦ فیصد رہ گئی ہے۔حکومت کی ٹھوس اقتصادی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔افرادی قوت کے شعبے میں ترقی کا رجحان برقرار ہے۔

معیشت کے تمام شعبے ترقی کی طرف گامزن ہیںجی ڈی پی میں اضافے کا ہدف ٧ فیصد مقرر ہوا تھا جو ٢۔٧ فیصد رہا۔فصلوں کی پیداوار میں ٦ فیصد اضافہ ہوا ہے۔فی کس امدن پچھلے سال٣٣۔٨ڈالر تھی جو بڑھ کر ٢٥۔٩ ڈالر ہوگئی ہے اس کے باوجود حالات کا رونا رو رہے ہو۔حکومت کو ایسے لوگوں کو قانونی گرفت میں لینا چاہیے جو ترقی کی اس تیز ترین رفتار اور اعدادو شمار کو جھٹلاتے پھر رہے ہیں۔منفی پراپوگنڈے کی راہ ہموار کرکے حکومت سے نفرت کا جواز پیدا کرکے اپوزیشن کے نادانوں کو موقع فراہم کر رہے ہیں۔

میں اس سے پوچھنا چا رہا تھا کہ ملک کی ہر گلی میں فلاحی تنظیموں کا بسیرا ہے۔جن کے خلوص سے مخلوق فیض یاب ہو رہی ہے۔جن کے پاس ہر کسی کے غم کی فائیل موجود ہوتی ہے ا ور ہر دکھ کا فوٹو ان کی البم میں سجا ہوتا ہے۔ان کی فائیلوں میں اعداد و شمار کے خزانے ہوتے ہیں۔ان کی رنگین کتابوں میں سنہری کارناموں کے اچھوتے ریکارڈ ہوتے ہیں۔تم کیسے شخص ہو جو این جی اوز کے میلے میں غربت کے خاتمے کا کوئی رقص بھی نہیں دیکھ سے
جذباتی کیفیت آہستہ آہستہ کم ہوتی گئی غم کا بوجھ کم ہوگیا۔فاتح خوانی کے لیئے ائے ہوئے لوگ واپس جا چکے تھے بد نصیب لڑکی کا غم زدہ باپ اور میں بیٹھے تھے۔ وئہ کہنے لگامیں واقعی مجرم ہوں میں نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن مجھے وئہ وسائل دستیاب نہ ہو سکے جن سے میں کپڑے کا نیا جوڑا خرید سکتا۔

میں تو اتنا بد نصیب ہوں کہ اپنی بیٹی کو کفن کا تحفہ بھی نہ دے سکا۔ لیکن وئہ بڑی عظیم اور دور اندیش بیٹی تھی۔اسے احساس ہوگیا تھا کہ اس کے والدین ایک جوڑے کے لیئے بے بس ہو گئے ہیں لہذا ان سے جہیز کا مشکل ٹیسٹ نہ لیا جائے۔ شاید اسے اس بات کا ادراک ہوگیا تھا کہ حالات کی سنگینی بہت جلد ہماری خوشحالی کا بھرم توڑنے والی ہے بہتر ہے کسی اور جہان میں جیا جائے۔۔وہ کہنے لگا کہ کاش کوئی ایسا سبب ہو جاتا کہ ہم انسان نما مخلوق کے بچوں کو آئیندہ کے لیئے کپڑوں،جوتوں،کھلونوںکے خریدنے اورآئیس کریم چکھنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر کسی نہ کسی طرح خودکشیوں سے روکا جا سکتا۔

میرے پاس کوئی راہ فرار نہیں تھا وہاں سے اٹھتے ہوئے اس غم زدہ باپ کے کندھے پر مجرمانہ دلاسے کا ہاتھ رکھتے ہوئے کہا کہ اپ فکر نہ کریں؟ وزارت خزانہ کے ڈاریکٹر جنرل میڈیا نے اشتہار شائع کیا ہے جس میں اہلِ وطن سے پوچھا گیا ہے کہ(اپ بجٹ میں کیا چاہتے ہیں)؟میں اپ کا دکھ ان تک پہنچائوں گا تاکہ وئہ ایسی اجتماعی معاشی فضا قائم کر سکیں جس سے اپ کے بچے خودکشیوں کی بجائے اپنی معصومانہ خواہشوں کو پورا کر سکیں گے۔
دورِ حکومت شوکت عزیز کا ہو یا عہدِ تبدیلی ہو کیا فرق پڑتا ہے۔پائوں ننگے ہیں بے نظیروں کے؟
M.Farooq Khan

تحریر: محمد فاروق خان

Share this:
Rana Abdul Ghaffar
Previous Post الزام لگانے والے ہار گئے، نواز شریف کا صبر جیت گیا: رانا عبدالغفار
Next Post گھاٹے کا سودا (منقول)
Loss Deal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.