geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رواں سال حج کے موقعے پر حجاج کرام کے لیے خصوصی ضابطہ اخلاق جاری

July 6, 2020 0 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) مکہ معظمہ کی گورنری کی طرف سے رواں سال فریضہ حج کے حوالے سے کرونا وبا کے پیش نظر خصوصی ہیلتھ پروٹوکول کا اعلان کیا گیا ہے۔ خصوصی صحت پروٹوکول میں حجاج کرام کو سروسز فراہم کرنے والے اداروں، تنظیموں، رضاکاروں، رہائشی مقامات، ہوٹلوں، بسوں، عرفہ، مزدلفہ، رمی جمرات اور حرمی مکی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے درج ذیل اہم اقدامات اور اعلانات کیے گے ہیں۔

بغیر اجازت کے 28 ذی قعدہ سے 12 ذی الحج تک بغیر اجازت کے کسی شخص کو منیٰ ، مزدلفہ اور عرفات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سال کرونا وبا کی وجہ سے فریضہ حج کو محدود کیا گیا ہے اور صرف مملکت میں مقیم غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کو مناسک حج کی اجازت ہوگی۔

اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن کرانے والے تمام افراد دیگر دستاویزات کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کے حوالے سے مصدقہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی شامل کریں گے جس میں ان کے کرونا جیسی وبا کا شکار نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہو۔

اگر کسی شخص پر کرونا کا شکار ہونے کا شبہ ہوا تو اسے فورا اپنی رہائش گاہ کی طرف پلٹنا ہوگا اور خود کو دوسرے حجاج کرام سے الگ کرنا ہوگا۔ تمام حجاج کرام کو اپنی رہائش، بسوں میں سفر اور روٹ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ایسا کوئی شخص جو نزلہ زکام، پیچش، ناک بہنے، گلے میں گھٹن یا اچانک بو اور ذائقے کی صلاحیت سے محروم ہونے والے شخص کو حجاج میں شمولیت کی اجات نہیں ہوگی۔

حج ضابطہ اخلاق کے حوالے سے مکہ گورنری کی طرف سے جاری کردہ پروٹوکول میں عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ حج کے تمام مراحل میں پابندی کے ساتھ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری کے اصول پرقائم رہیں۔ عازمین حج کے لیے سماجی دوری کے اصول کے تحت دو افراد کے درمیان کم سے کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنے کو کہا گیا ہے۔

حج کے موقعے پر ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی عازم حج کپڑے، قینچی اور موبائل فون وغیرہ جیسی کوئی اضافی چیز اپنے پاس نہیں رکھے گا۔

حج کے موقعے پر خصوصی حج پروٹوکول کے تحت صفائی ستھرائی کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسے مقامات جنہیں ہاتھوں سے چھوا جاسکتا ہے کو سینی ٹائرز سے صاف کیا جائے۔ ان میں کرسیاں، بسوں کی سیٹیں، دروازوں کے دستے، کھانے کی میزیں شامل ہیں۔ ان کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہر شخص اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی اور کثرت کے ساتھ صابن سے دھوئے۔ انتظامیہ اور عازمین حج فریضہ حج کےموقعے پر صفائی کے حوالے سے دی گئی ہدایات پرسختی کےساتھ عمل درآمد کریں۔

حج پروٹوکول کے تحت آب زمزم کے استعمال کے لیے بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ مکہ گورنری کےوضع کردہ طریقہ کار کے مطابق پانی اور زمزم صرف ضرورت مند افراد کو یقینی بنائے جائےگی۔ حرم مکی میں عام حالات کے برعکس زم زم کےکولر ہٹا دیے جائیں گے۔

حجاج کرام کو پہلے سے ڈبوں میں پیک شدہ کھانا ملے گا۔ کھانے کھانے سے پہلے اور اس کے بعد حجاج کرام اپنے ہاتھوں کو دھونے کے ساتھ ساتھ انہیں سینی ٹائرز سے بھی صاف کریں گے۔ ہرشخص کم سے کم چالیس سیکنڈز تک ہاتھ دھوئےگا۔ تاہم درج ذیل مواقعے پر بیس سیکنڈز تک ہاتھوں کا دھونا کافی ہوں گے۔

کھانے کی تیاری سے قبل

گاہکوں کو کھانا پیش کرنے سے قبل

غسل کے بعد

جسم کے پسینہ وغیرہ کو صاف کرنے کے بعد

ورکروں اور سواریوں کے ساتھ براہ راست رابطے کےبعد

ایسی اشیا جن کے آلودہ ہونے کا امکان ہو مثلا دستانے، کپڑے، ماسک،

دستانے اور ماسک اتارنے فوری بعد

اس کے علاوہ حج کے موقعے پر خصوصی ہیلتھ پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ حجام کرام کھانا کھانے کے لیے استعمال ہونے والے برتنوں کو کھانے قبل ایک بار ضرور دھلائیں۔

Share this:
Baldia Factory
Previous Post 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی: جے آئی ٹی رپورٹ
Next Post غلام رضا منصوری کو رومانیا میں قتل کیا گیا: مقتول ایرانی جج کے بھائی کا بیان
Ghulam Raza Mansoori Bhai

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.