geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا: بھارت، روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گیا

July 6, 2020 2 1 min read
India - Coronavirus
Share this:

India - Coronavirus

بھارت بھارت میں کورونا وائر سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہر روز ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے اورتقریباً سات لاکھ متاثرین کے ساتھ روس کوپیچھے چھوڑ کر بھارت اب دنیا میں تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔

بھارت میں اتوار کے روز صرف ایک دن میں تقریباً پچیس ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 613 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ 98 ہزار 233 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 19 ہزار 703 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

امریکا کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق بھارت نے کورونا سے متاثرین کے معاملے میں روس کوپیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روس میں متاثرین کی تعداد 6 لاکھ 81 ہزار اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 161 ہے۔ بھارت سے آگے اب صرف برازیل اور امریکا ہیں۔ جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب 16لاکھ اور 29 لاکھ کے قریب ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے اتوار کے روز بتایا کہ ایک دن میں تقریباً پچیس ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور 613 لوگوں کی کووڈ 19سے موت ہوگئی۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے یہ ایک دن میں کووڈ 19 کے نئے کیسزکی سب سے بڑی تعداد ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 25 ہزار کے قریب مریض صحت یا ب بھی ہوئے ہیں اور یہ تعداد کوئی 57 فیصد کے قریب ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ دہلی میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تقریباً ایک لاکھ پہنچ چکی ہے جبکہ مہاراشٹر میں یہ تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ جنوبی ریاست تمل ناڈو ایک لاکھ گیارہ ہزار متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

حکومت نے آگرہ کے تاج محل کوتقریباً تین ماہ تک بند رکھنے کے بعد بعض شرائط کے ساتھ 6 جولائی سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم بعد میں اپنافیصلہ واپس لے لیا۔

حکومت نے نئی ایڈوائزری جاری کرکے کہا کہ تاج محل اور آگرہ میں دیگر تاریخی عمارتیں سیاحوں کے لیے فی الحال بند رہیں گی۔ حکومت نے نئی ایڈوائزری میں یہ نہیں بتایا کہ محبت کی اس علامت کو کب تک بند رکھا جائے گا۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ”عوام کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا بیا ہے کہ آگرہ میں واقع تاریخی عمارتوں کو سیاحوں کے لیے فی الحال کھولنا مناسب نہیں ہوگا۔“ خیال رہے کہ یہ عمارتیں مارچ سے ہی بند ہیں۔

حکومت نے اپنے سابقہ اعلان میں کہا تھا کہ تاج محل کو سیاحوں کے لیے بعض شرائط کے ساتھ کھولا جارہا ہے۔ یہاں آنے والوں کو ہر وقت ماسک پہننا ہو گا اور انہیں اس کے سنگ مرمر کی دیواروں اور فرش کو چھونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ ایک دن میں صرف پانچ ہزار افراد کو اندر جانے کی اجازت ہوگی۔جو یہاں روزانہ آنے والوں کی عمومی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ کورونا وائرس سے قبل ایک دن میں اوسطا ً 80 ہزار افراد تاج محل دیکھنے آتے تھے۔

ایک مقامی ضلعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم تاج محل میں زیادہ افراد کی آمد کی توقع نہیں کررہے ہیں کیونکہ تاج محل کے اطراف کے تمام علاقوں میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں عائد اور سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس کی وجہ سے دکانیں اور ہوٹل بند ہیں اور لوگوں کو محض ضروری اشیا کی خریداری کے لیے نقل و حرکت کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے مدنظر حکومت نے25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں بندشوں میں تھوڑی نرمی کی گئی ہے اور بعض تجارتی سرگرمیوں کی مشروط اجازت دے دی گئی کیوں کہ لاک ڈاؤن کے باعث کروڑوں افراد بے روزگار اور کاروبار بند ہو گئے ہیں۔

Share this:
Indian Army - LoC Firing
Previous Post بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی
Next Post کورونا کا ریکارڈ پھیلاؤ: آسٹریلیا کی ریاستوں کی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ
Australia Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.