geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اس سال حج کن قوائد و ضوابط کے تحت ادا کیا جائے گا؟

July 7, 2020July 7, 2020 1 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں اس سال صرف ایک ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے ان غیر معمولی حالات میں اس منفرد حج کے لیے خصوصی قواعد و ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

حاجیوں کو آب زم زم کے کنویں سے پانی براہ راست پینے کی اجازت نہیں بلکہ پانی خصوصی بوتلوں میں دیا جائے گا۔ شیطان کو مارنے کے لیے جو کنکریاں فراہم کی جائیں گی، انہیں پہلے ‘اسٹریلائز یا جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ حاجیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کے قوانین کا احترام بھی کرنا ہو گا اور تمام تر فرائض کی ادائیگی کے دوران چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا پڑے گا۔ حاجیوں کو اپنی جائے نماز بھی خود ساتھ لانی ہو گی۔ یہ ان چند قواعد و ضوابط میں شامل ہیں، جن کا سعودی حکام نے پیر چھ جولائی کو اعلان کیا۔

اسلامی عقائد کے مطابق اگر مالی صورت حال اور صحت اجازت دے، تو مسلمانوں کے لیے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ حج کرنا فرض ہے۔ گزشتہ برس دنیا بھر کے ڈھائی ملین سے زائد مسلمانوں نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا۔ اس سال البتہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حج اتنے محدود پیمانے پر ہو رہا ہے۔ اس سال صرف ایک ہزار کے قریب اور صرف سعودی شہری حج کر سکیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی حج ادا نہیں کر پائے گا۔ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ ستر فیصد عازمین حج بیرون ملک مقیم سعودی شہری ہوں گے جب کہ بقیہ تیس فیصد سعودی سرزمین پر رہائش پذیر ملکی شہری ہی ہوں گے۔ ریاض حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں غیر معمولی حالات میں اس منفرد حج کے لیے خصوصی قواعدو ضوابط کا اعلان کیا ہے۔

جن لوگوں کو حج کی اجازت دی جائے گی، ان میں ایسے ہیلتھ کیئر ورکرز اور سکیورٹی کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہوں گے، جو کووڈ انیس کے وبائی مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ ان لوگوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار اس وقت مشرق وسطی میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں ہوتا ہے۔ ان دنوں یومیہ تین سے چار ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ منگل سات جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دو لاکھ تیرہ ہزار سے زائد ہے۔ وہاں تقریبا دو ہزار افراد اس مرض سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

نئے قواعد و ضوابط کے تحت بیرون ملک مقیم جن سعودی شہریوں کو اجازت دی جائے گی، ان کی عمریں بیس سے پچاس برس کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ یہ بھی لازم ہو گا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی حج نہ کیا ہو۔ حاجیوں کو حج کی ادائیگی سے قبل اور اس کے بعد دو مرحلوں میں قرنطینہ میں جانا پڑے گا۔ دونوں مواقع پر ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ ان تمام شرائط پر پورے اترنے والوں کے پاس اس ہفتے جمعے تک درخواستیں جمع کرانے کا وقت ہے۔

Share this:
Havaldar Lalak Jan - Captain Karnal Sher Khan
Previous Post پاک فوج کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دو سپوتوں کو خراج عقیدت
Next Post کیا بھارت کا چین پر انحصار ختم ہو سکتا ہے؟
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.