geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آبادی بم کی ٹک ٹک جاری: پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک

July 11, 2020 0 1 min read
Population - Pakistan
Share this:

Population - Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ حقیقت بدل چکی ہے۔ پاکستان کی آبادی میں اضافہ اتنا تیز رفتار ہے کہ جنوبی ایشیا کی یہ ریاست اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکی ہے۔

آج گیارہ جولائی کو منائے جانے والے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے یہ بات بہت کم پاکستانیوں کو معلوم ہو گی کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ان کے ملک کی آبادی ناقابل یقین حد تک تیز رفتار اضافے سے تقریباﹰ چھ گنا ہو چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق قیام پاکستان کے تین سال بعد 1950ء کے وسط میں پاکستان کی مجموعی آبادی 37.54 ملین یا پونے چار کروڑ سے کچھ ہی زیادہ تھی۔

لیکن بیسویں صدی کے وسط سے لے کر اکیسویں صدی کے پہلے بیس سال تک کے دوران پاکستان کی آبادی میں اضافہ اتنی تیزی سے ہوا کہ اب اس بات کو بھی عشرے ہو گئے ہیں کہ ماہرین آبادی میں اس اضافے کے لیے ‘ٹائم بم‘ کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ آبادی سے متعلقہ امور کے ماہرین کے مطابق یہ ‘پاپولیشن بم‘ آج بھی ٹک ٹک کر رہا ہے اور ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔ ماہرین اس رکاوٹ کی وضاحت یوں کرتے ہیں کہ پاکستان میں سماجی ترقی، قومی وسائل اور اوسط فی کس آمدنی میں اضافہ اس رفتار سے نہیں ہو رہا، جس رفتار سے آبادی بڑھتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے آبادی سے متعلقہ امور کے شعبے کے گزشتہ برس اگست میں سال رواں کے لیے لگائے گئے اندازوں کے مطابق آج سے دس روز پہلے، یعنی سال رواں کی دوسری ششماہی شروع ہونے تک پاکستان کی مجموعی آبادی یقینی طور پر تقریباﹰ 220.9 ملین یا 22 کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہو جانا تھی۔ اس کا مطلب ہے جولائی 1950 سے لے کر جولائی 2020 تک ملکی آبادی میں تقریباﹰ چھ گنا اضافہ۔

یہ اسی ‘پالولیشن بم‘ کا نتیجہ ہے کہ پہلے اگر پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا ملک تھا تو آج مزید ایک درجہ اوپر آ کر یہ ملک دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ اس وقت دنیا کی مجموعی آبادی 7.8 بلین کے قریب ہے اور عالمی سطح پر سالانہ شرح پیدائش دو فیصد سے زیادہ۔ خود اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں سالانہ شرح پیدائش 2.8 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ اس وقت دنیا میں صرف چار ممالک ایسے ہیں، جن کی آبادی پاکستان سے زیادہ ہے۔ پہلے سے چوتھے نمبر تک کے یہ چار ممالک چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا ہیں۔ پاکستان برازیل کی جگہ اب پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔ برازیل اب چھٹے نمبر پر ہے۔

عالمی آبادی اور اس میں تبدیلیوں پر نگاہ رکھنے والی ایک غیر سرکاری بین الاقوامی ویب سائٹ کنٹری میٹرز ڈاٹ انفو کی ڈیٹا بیس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس 60 لاکھ 50 ہزار زندہ بچے پیدا ہوئے۔ یہ تعداد تقریباﹰ ساڑھے سولہ ہزار روزانہ یا تقریباﹰ سات سو فی گھنٹہ بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ 2019ء میں پاکستان میں اوسطاﹰ ہر ایک منٹ میں 11 زندہ بچے پیدا ہوئے، یعنی تقریباﹰ ہر پانچ سیکنڈ بعد ملکی آبادی میں ایک شہری کا اضافہ۔

پاکستانی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی حال ہی میں میڈیا سے بات چیت میں اعتراف کیا تھا کہ ملکی آبادی میں اضافے کی شرح دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ڈاکٹر مرزا کے مطابق اصل مسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہے کیونکہ عموماﹰ زچہ اور بچہ دونوں ہی کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر سال نو ملین پاکستانی خواتین زچگی کے عمل سے گزرتی ہیں، لیکن ان میں سے تقریباﹰ چار ملین ایسی ہوتی ہیں، جو اپنی خواہش کے برعکس حاملہ ہوئی ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر مرزا کے مطابق موجودہ حکومت آبادی میں بہت تیز اضافے کے خلاف ایک آٹھ نکاتی پروگرام پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستانی دفتر شماریات سے وابستہ معاون ماہر طاہر آصف نے تازہ ملکی ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”اس سال اب تک قومی شرح پیدائش دو فیصد سے کچھ زیادہ ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت کچھ کم ہے۔ فیملی پلاننگ سے متعلق عوامی شعور بڑھ تو رہا ہے، مگر ملکی اقتصادی حالات، بے روزگاری کی اونچی شرح اور اب کورونا وائرس کی وبا بھی عوام میں تشویش اور پریشانی کی وجہ بن رہے ہیں۔‘‘

طاہر آصف نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ اگر قومی وسائل میں اضافہ کیا جائے، فی کس اوسط آمدنی بڑھائی جائے اور عوام کو بہتر روزگار بھی میسر ہو تو آبادی میں یہ اضافہ کوئی بہت نقصان دہ بات بھی نہیں، ”زیادہ آبادی کا مطلب زیادہ افرادی قوت ہے، جسے صحیح استعمال کیا جائے، تو وہ بہت فائدہ مند اور قومی ترقی میں بڑی معاون بھی ثابت ہو سکتی ہے۔‘‘ طاہر آصف نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں ماضی میں خاص طور پر بےنظیر بھٹو کے دور حکومت میں فیملی پلاننگ پر کافی زیادہ توجہ دی گئی تھی، جبکہ میں موجودہ حکومت کے دور میں زیادہ زیادہ سرگرمی نظر نہیں آتی۔

اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے فیملی پلاننگ شعبے کی سابقہ سربراہ اور اب اپنا نجی کلینک چلانے والی سیدہ نگہت گیلانی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”میں روزانہ ایسی کئی حاملہ خواتین کا علاج کرتی ہوں جو کہتی ہیں کہ انہیں بچے پیدا کرنے پر مجبور کیا جاتا یے۔ ان پر بیٹے جنم دینے کا دباؤ ہوتا ہے یا پھر ان کے گھرانوں میں مانع حمل ذرائع کا استعمال ہی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسے گھرانوں میں زیادہ تر ماں اور بچے کی صحت کو پس پشت ڈال کر ہر سال ایک اور بچے کی پیدائش کے خواہش کی جاتی ہے۔‘‘

نگہت گیلانی کے مطابق، ”حکومت کو پختہ ارادے کے ساتھ ملک میں فیملی پلاننگ کی عملی صورت حال بہتر بنانے پر کام کرنا چاہیے۔ ملک میں فیملی پلاننگ کے طریقوں پر بھی تحقیق کی ضرورت ہے۔ ہر مانع حمل طریقہ ہر خاتون کے لیے طبی طور پر یکساں قابل عمل نہیں ہوتا۔‘‘

تین عشروں سے تعلیمی شعبے سے منسلک ماہرعمرانیات سید منظر گردیزی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ہمارے ہاں آبادی میں کمی کی بھی بس باتیں ہی کی جاتی ہیں جبکہ وسائل بڑھانے کی کوششیں بھی انتہائی کم ہیں۔ نتیجہ یہ کہ آبادی مسلسل بڑھتی جاتی ہے اور وسائل میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ ملکی آبادی میں نوجوانوں کی شرح بہت زیادہ ہے، لیکن ان میں سے بہت سے بے روزگار ہیں۔

منظر گردیزی کے مطابق، ”ہمارا المیہ وہ معاشرتی رویے اور روایات بھی ہیں، جو عام گھرانوں میں انفرادی سطح پر فیملی پلاننگ کی سوچ کو کامیاب نہیں ہونے دیتے، حالانکہ آبادی میں اضافے سے جڑے مسائل حل کیے بغیر پاکستان کے دیگر مسائل پر بھی قابو نہیں پایا جا سکتا۔‘‘

Share this:
PUBG
Previous Post پب جی PUBG پر ہی پابندی کیوں؟
Next Post ایتھوپیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا
Pakistani Pilots

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.