geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آیا صوفیہ کو مسجد قرار دینے پر امریکا کی مایوسی

July 11, 2020 0 1 min read
Hagia Sophia
Share this:

Hagia Sophia

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترک شہر استنبول میں واقع آیا صوفیہ کو عدالت نے میوزیم کے بجائے دوبارہ مسجد قرار دے دیا ہے۔ ترک صدر نے بھی اس میں نماز ادا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

امریکا نے ترکی کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت بازنطینی دور کے یادگاری مقام آیا صوفیہ کو پھر سے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس بیان میں واشنگٹن حکومت نے تمام سیاحوں کو اس مقام تک مساوی رسائی دینے کا کہا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ تاریخی ترک شہر استنبول میں واقع یہ مقام اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔

امریکی بیان آیا صوفیہ کو ترک عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کو بطور مسجد بحال کرنے اور پھر صدر رب طیب ایردوآن کے مسلمانوں کے لیے نماز کی ادائیگی کے تناظر میں آیا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان مورگن اورٹیگس نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ کی حیثیت میں تبدیلی افسوسناک ہے۔

مورگن اورٹیگس نے مزید کہا کہ اس کی توقع کی جاتی ہے کہ ترک حکومت آیا صوفیہ تک سبھی سیاحوں کو جانے کی اجازت دینے کی موجودہ صورت کو برقرار رکھے گی۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ انقرہ حکومت جلد ہی اپنی پالیسی وضع کرے گی۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے چوبیس جولائی بروز جمعہ کو تاریخی مقام آیا صوفیہ میں نماز ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ترک صدر آیا صوفیہ کی حیثیت میں تبدیلی نہ لانے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو بھی خاطر میں نہیں لائے۔ پومپیو نے اپنے بیان میں کہا تھا کے آیا صوفیہ کی بطور عجائب گھر حیثیت ترکی کے اُس رویے کی مظہر ہے کہ وہ عقیدوں، روایتوں اور مختلف جہتوں کا حامل ملک ہے۔ پومپیو نے یہ بھی کہا تھا کہ آیا صوفیہ کی موجودہ ہیت میں تبدیلی سے اس عمارت اور ترکی کا وقار مجروح ہو گا۔

آیا صوفیہ تقریباً پندرہ صدیوں پر مشتمل تاریخ کی حامل ہے۔ بازنطینی سلطنت کے بادشاہ جسٹینین نے چھٹی صدی عیسوی میں اس کی تعمیر کا حکم دیا تھا۔ نو سو سال سے زائد عرصے تک یہ آرتھوڈوکس چرچ کا مرکز رہا۔ سن 1453 میں خلافت عثمانيہ کے سلطان محمد ثانی نے قسطنطنیہ فتح کیا تو آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کر دیا۔ جديد ترکی کی بنياد رکھتے وقت کمال اتا ترک نے آيا صوفيہ کو ايک عجائب گھر کی حيثيت دے دی تھی۔

Share this:
Protest
Previous Post ماسک پہننے کی تلقین کرنے والا بس ڈرائیور، تشدد سے ہلاک
Next Post آڈیو لیک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر عہدے سے فارغ
Ajmal Wazir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.