geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسلح ڈرونز کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ

July 15, 2020 0 1 min read
Drone
Share this:

Drone

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق دنیا کے چالیس ممالک کے پاس اسلحہ سے لیس ڈرونز موجود ہیں یا وہ ایسے ڈرون تیار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نے اس تناظر میں شفافیت کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارے کے ماورائے عدالت قتل کے امور کی خصوصی نمائندہ اگنیس کالمارڈ نے حال ہی میں جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بتایا تھا کہ دنیا بھر میں ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کے حامل ممالک کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ ان کے بقول، دنیا ’مسلح ڈرونز کے نئے دور‘ میں داخل ہوگئی ہے اور ’سرکاری و غیر سرکاری حلقوں‘ کی ایک وسیع تعداد مسلسل جدید ترین ڈرونز استعمال کر رہی ہے۔ کالمارڈ نے ان طیاروں کے استعمال کے ضوابط میں شفافیت نہ ہونے پر تنقید کی۔

کالمارڈ کی رپورٹ کے اندازوں کے مطابق کم از کم 102 ممالک فوجی مقاصد کے لیے ڈرونز کا استعمال کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ 40 کے قریب ممالک کے پاس ایسے مسلح ڈرونز موجود ہیں یا پھر وہ اس کی خریداری کے مرحلے میں شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ ممالک ’ڈرونز پاور کلب‘ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

اگنیس کالمارڈ کے مطابق سن 2015 سے اب تک اسرائیل، عراق، ایران، برطانیہ، امریکا، ترکی، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر، نائیجیریا اور پاکستان سمیت کم از کم 11 ممالک مسلح ڈرونز سے لیس ہیں۔ ان کے مطابق بعض ممالک مبینہ طور پر پہلے ہی اس طرح کے ڈرونز کو ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لگ بھگ 20 غیر سرکاری گروپس مسلح اور غیر مسلح ڈرونز بھی استعمال کرتے ہیں۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کے امور کی ماہر کالمارڈ نے جنگی ڈرونز کے استعمال میں شفافیت کی کمی کی بھی مذمت کی اور اس مسئلے پر عالمی برادری خصوصاﹰ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ’خاموشی‘ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسلح ڈرونز کی تیاری، خریداری اور استعمال کے حوالے سے کوئی قابل اعتماد معیارات موجود نہیں ہیں۔ کالمارڈ کے بقول، ’’شفافیت نہیں۔ کوئی مؤثر کنٹرول نہیں۔ احتساب نہیں۔‘‘

قبل ازیں کالمارڈ نے جنوری 2020ء میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ انہوں نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کو اپنی رپورٹ میں ’’من مانی والا قتل‘‘ بتایا ہے۔ کالمارڈ نے ڈرون کے استعمال کے لیے بین الاقوامی ضوابط تیار کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے اگنیس کالمارڈ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے آزادانہ طور پر کام کرتی ہیں اور وہ عالمی ادارے کی جانب سے بیان جاری نہیں کرتی ہیں۔ تاہم، وہ اس بات کی پابند ہیں کہ تمام تحقیقات کے نتائج براہ راست اقوام متحدہ میں جمع کروائے جائیں۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post امریکی پابندیاں ایرای معیشت کو تباہ کرنے میں ناکام رہی ہیں، صدر ایران
Next Post کم سن دلہن کی موت: جرم پرتشدد قتل ہے یا کم عمری کی شادی؟
Young Bride Death

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.