geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کم سن دلہن کی موت: جرم پرتشدد قتل ہے یا کم عمری کی شادی؟

July 15, 2020 2 1 min read
Young Bride Death
Share this:

Young Bride Death

خیبر پختونخواہ (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پیر کے روز ایک 12 سالہ دلہن، جس کی سوتیلی ماں کے گھر میں پراسرار موت ہوئی تھی، کا پوسٹمارٹم معائنہ مکمل ہونے کے بعد اُسے اُس کے گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ 12 سالہ نائلہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی تحقیقات کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا، جو کہ آج (منگل) کو متوقع ہے۔ ثمرباغ اور لال قلعہ پولیس اسٹیشنز کی مشترکہ ٹیم نے نعش کو ایچ ایم سی منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچی کی موت کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی کیوں کہ بچی کے سسر نے کسی شخص پر شبہ کا اظہار نہیں کیا۔

بچی کے سسر وزیرمحمد کے مطابق انہوں نے اس لڑکی پر ترس کھاتے ہوئے اپنے 13 سالہ بیٹے امین اللہ کے ساتھ 7 جولائی کو اس کا نکاح کیا تھا۔ مزید یہ کہ بچی اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی کیوں کہ اس کے والد نے چند سال قبل بچی کی حقیقی ماں کو طلاق دے دی تھی۔

وزیرمحمد نے کہا کہ یہ کم سن دلہن انتہائی بیمار، کمزور اور زرد نظر آتی تھی اس لیے اس نے پہلے ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کروایا اور پھر ٹائمرگارہ میں قائم ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گیا، لیکن اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ خود پر ہونے والے ستم سے ہار کر دم توڑ گئی۔

دیگر معاشروں کی طرح پاکستان میں بھی نہ صرف لڑکیوں کی جبری شادی کا رواج اب بھی پایا جاتا ہے بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بننا پڑتا ہے۔

تھانہ لعل قلعہ کے حدود محبت کوٹو سے تعلق رکھنے والی 12سالہ نائلہ کی موت کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا جائے ؟ پشاور میں آج ٹی وی کی بیورو چیف فرزانہ علی نے نائلہ کی شادی اور پھر تیسرے روز اس کی ہلاکت کے بارے میں ڈوئچے ویلے سے بات چیت میں کہا،” میرے نزدیک یہ ایک ایسا گھناؤنا عمل ہے جس کی ذمہ داری نہ صرف اُس کے والدین بلکہ اہل علاقہ اور احباب و رشتہ داروں سمیت ریاست پر بھی عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ جہاں ایک طرف نائلہ کی کم عمری میں شادی ایک جرم تھا جس کے ارتکاب میں سب ذمہ دار تھے وہاں اُس پر تشدد اور اس کا مبینہ قتل ایک ایسا عمل ہے جس میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی نہ کرنے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔‘‘

خیبر پختونخواہ کے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے سربراہ محمد اعجاز سے جب ڈی ڈبلیو نے پوچھا کہ نائلہ کیس پر ان کے کمیشن نے کیا مؤقف اختیار کیا ہے تو اُنہوں نے کہا، ”ہم سب سے پہلے اس بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے کمیشن کی طرف سے صوبائی حکومت کو چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کم سنی کی شادی کے خلاف بل کی منظوری پر جلد ایکشن لینےکو کہا ہے۔‘‘

کھیلنے کودنے کی عمر میں اگر بچیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے تو وہ نفسیاتی مریض بھی ہو جاتی ہیں۔

خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی معروف صحافی اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم فرزانہ علی نے 2019 ء میں پختونخوا میں چائلڈ میرج ریسٹرین بل کی تیاری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مدد سے 1929ء کے ایکٹ میں موجود سقم کو ختم کیا جا سکتا تھا تاہم 2020 ء آ گیا مگر کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ فرزانہ کے بقول، ”اب بھی صوبائی وزیر قانون محمد سلطان خان اسمبلی میں یہی کہتے نظر آتے ہیں کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میں بل پیش کر دیا جائے گا۔ جو اسمبلی ایک دہائی سے گھریلو تشدد کے خلاف بننے والے بل کو ٹال مٹول سے تاخیر کا شکار کر رہی ہے وہاں چائلڈ میرج کا مسئلہ تو اور بھی پیچیدہ ہے۔‘‘

فرزانہ علی اس سوال کے جواب میں کہتی ہیں، ”سارا مسئلہ عمر کی حد کا ہے۔ مذہب کا لبادہ اوڑھے کچھ قوتیں ہر معاملے میں ٹانگ اڑا کر بچیوں اور خواتین کے خلاف ہونے والے ظلم سے نظریں چراتے نظر آتی ہیں۔ اور بدقسمتی سے یہ مسئلہ صرف مذہبی جماعتوں کا نہیں بلکہ خود کو لبرل کہنے والے بھی اپنے پانچ سالوں میں یہ قانون سازی نہ کر سکے۔ حد تو یہ ہے کہ ابھی تک نائلہ کے قتل اور کم عمری میں شادی کا مقدمہ تک درج نہ ہو سکا کیونکہ جب قاتل ہی ولی ہو تو مقدمہ کون درج کرے گا۔ اب یہ ذمہ داری صوبائی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر کمیشن کی ہے کہ وہ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔‘‘

کم سنی کی شادی کا انجام اکثر ڑکی کی موت ہوتا ہے۔

اُدھر سوات سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم فورتھ پلر کے خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر سید انور شاہ نے ڈی ڈبلیو کو نائلہ کیس کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ لعل قلعہ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اب تک اس کیس میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ انور شاہ نے بتایا کہ نائلہ کا والد اپنے گاؤں میں ہی موجود ہے مگر اُس کی طرف سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share this:
Drone
Previous Post مسلح ڈرونز کے حامل ممالک کی تعداد میں اضافہ
Next Post آیا صوفیہ میں مسیحی مذہبی علامات آئندہ بھی موجود رہیں گی
Hagia Sophia

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.