geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آیا صوفیہ میں مسیحی مذہبی علامات آئندہ بھی موجود رہیں گی

July 15, 2020 2 1 min read
Hagia Sophia
Share this:

Hagia Sophia

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترک مذہبی مقتدرہ ’دیانت‘ کے مطابق آیا صوفیہ میں موجود ماضی کی مسیحی مذہبی علامات آئندہ بھی وہیں رہیں گی اور انہیں ہٹایا نہیں جائے گا۔ استنبول کا یہ صدیوں پرانا کلیسا اور پھر میوزیم حال ہی میں مسجد میں بدل دیا گیا تھا۔

استنبول سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ترکی میں مذہبی امور کی نگران قومی مقتدرہ، جو ‘دیانت‘ کہلاتی ہے، نے منگل چودہ جولائی کو اعلان کیا کہ اس شہر میں واقع شہرہ آفاق اور صدیوں پرانی آیا صوفیہ کی عمارت میں موجود اس دور کی مسیحی مذہبی علامات، جب وہ ایک کلیسا تھی، آئندہ بھی وہاں موجود رہیں گی۔

ساتھ ہی ‘دیانت‘ نے یہ اعلان بھی کیا کہ آیا صوفیہ میں نمازوں کے اوقات کے علاوہ مہمانوں کو یہ اجازت بھی ہو گی کہ وہ اندر جا کر اس عمارت کی سیر کر سکیں۔ ‘دیانت‘ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کی عالمی ثقافتی میراث کی فہرست میں شامل اس عمارت میں موجود کوئی بھی مسیحی مذہبی علامت یا تاریخی پینٹنگز وہاں سے ہٹائی نہیں جائیں گی۔

آیا صوفیہ میں ایسی مذہبی علامات کو آئندہ نماز کے وقت یا تو پردے لگا کر ڈھانپ دیا جائے گا یا پھر داخلی طور پر روشنی کا انتظام اس طرح کیا جائے گا کہ یہ علامات براہ راست اور بالکل سامنے نظر آنے والی اشیاء اور دیواروں پر پینٹنگز کے طور پر نہیں دیکھی جا سکیں گی۔ یہ بات تاہم واضح نہیں کہ ترک حکام یہ کام کس طرح کریں گے۔

استنبول میں واقع آیا صوفیہ کی عمارت 1453ء تک بازنطینی دور کا مرک‍زی کلیسا تھی۔ اسے ترک عثمانی دور میں استنبول کی فتح کے بعد مسلمانوں کی مسجد میں بدل دیا گیا تھا۔ آیا صوفیہ کی مسجد کے طور پر حیثیت 1934ء تک قائم رہی تھی، جس کے بعد چند روز پہلے تک اس تاریخی عمارت کی حیثیت ایک میوزیم کی تھی۔

ترکی کی ایک اعلیٰ عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ چھٹی صدی عیسوی میں تعمیر کردہ اس عمارت کو جلد ہی ایک مسجد کے طور پر دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ عدالت نے 1934ء میں کیے گئے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا تھا، جس کے تحت تب اس مسجد کو میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

مسجد کے طور پر آیا صوفیہ میں قدیمی مسیحی مذہبی علامات کی موجودگی کے حوالے سے بہت سے مسلم علماء کے مطابق ایک اہم بات یہ ہے کہ کسی مسلم عبادت گاہ میں کوئی مسجمے، جانوروں کی تصاویر یا انسانی شبیہات کی عکاسی کرنے والی پینٹنگز نہیں ہو سکتیں۔

ترک عدالت کے اس بارے میں فیصلے اور پھر صدر ایردوآن کی طرف سے کیے گئے اعلان پر دنیا کے کئی ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے افسوس اور ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔ ان میں امریکا، یورپی یونین، روس، یونان اور یونیسکو نمایاں تھے۔

اس سلسلے میں صدر ایردوآن کا موقف یہ ہے کہ آیا صوفیہ میں آئندہ کسی بھی مذہب یا عقیدے سے تعلق رکھنے والے مہمان مفت داخل ہو سکیں گے اور یہ کہ آیا صوفیہ سے متعلق ترک عدالت اور پھر حکومتی فیصلے کا تمام غیر ملکی مبصرین کو احترام کرنا چاہیے۔

کمال اتاترک کی قائم کردہ جدید ترک جمہوریہ میں استنبول کی یہ صدیوں پرانی عمارت عشروں تک سیکولرزم کی بہت بڑی علامت رہی تھی۔-

Share this:
Young Bride Death
Previous Post کم سن دلہن کی موت: جرم پرتشدد قتل ہے یا کم عمری کی شادی؟
Next Post پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے
Lieutenant General Muhammad Afzal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.