geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا ہم اس ان دیکھے دشمن کو شکست دے سکیں گے؟

July 16, 2020 0 1 min read
Coronavirus - Patient
Share this:

Coronavirus - Patient

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا نے کوئی سات ماہ قبل چین میں سر اٹھایا لیکن ابھی تک سائنسدان اور سیاستدان اس وائرس کی تباہی سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔

نئے کورونا وائرس کا سائز انسانی بال سے بھی ایک ہزار گنا کم ہے۔ الیکٹرانک مائیکرواسکوپ میں دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس وائرس کے بیرونی حصے پر کانٹے جیسے ابھار ہیں جو دیکھنے میں ایک تاج لگتا ہے۔ لاطینی زبان میں کورونا کا مطلب تاج ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ وائرس انہی کانٹوں کی مدد سے انسانی جسم کے ایک خلیے کی بیرونی دیوار توڑ کر اس میں داخل ہوتا ہےاور ڈیرے ڈالنا شروع کر دیتا ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم بہت خطرناک ہے لیکن اس کی ایک بڑی کمزوری ہے کہ اس کی بیرونی دیوار عام سے صابن سے بھی ٹوٹ جاتی ہے۔ اسی لیے سائنسدان، محقیقین اور معالجین اس پر زور دیتے ہیں کہ صابن سے وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے رہیں، خاص طور پر جب باہر سے واپس گھر پہنچیں تو ہاتھ ضرور دھوئیں۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں قدیمی زندگی پر تحقیق کے پروفیسر چارلس مارشل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم ارتقاء کے مراحل طے کرتی اتنی مؤثر ہوگئی ہے کہ اسے انسانی جسم میں گھسنے میں مشکل نہیں ہوتی۔

وسکانسن میڈیسن یونیورسٹی کے ماہر تھومس فریڈرش برسوں سے متعدی امراض پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ان کی لیبارٹری کئی دوسری تجربہ گاہوں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کو قابو کرنے کی کاوشوں میں شریک ہے۔ فریڈرش کا کہنا ہے کہ انسان کے مدافعتی نظام نے پہلے اس نوعیت کے مہلک وائرس کا سامنا نہیں کیا۔

ماہرین کے مطابق اس سے پہلے زیکا اور ایچ آئی وی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مختلف تدابیر اپنائی گئیں لیکن کورونا کی اس نئی قسم کی روک تھام بہت مشکل ثابت ہوئی ہے کیونکہ بند جگاہوں میں یہ ہوا سے بھی پھیلتی ہے۔ وائرس کی اس قسم نے سرحدوں کو خاطر میں لائے بغیر تقریباً ہر ملک میں انسانی جانیں ختم کی ہیں۔

محقیقن اس وائرس کی راہ روکنے کی کوشش میں ہیں۔ کئی ممالک نے ایسے دعوے کیے ہیں کہ وہ کورونا کے انسداد کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے امراض کے لیے تیار کی گئی ادویات کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ بعض مریضوں پر ان کے مثبت اثرات بھی مرتب ضرور ہوئے ہیں لیکن یہ دوائیں اس کا حتمی علاج نہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ہزاروں رضاکار مریضوں پر نئی ویکسین کی آزمائش کی گئی ہے۔ امریکا میں جاری ایک ایسے ہی پراجیکٹ کا نام ‘کووڈ ہیومن جینیٹک ایفرٹ’ ہے۔ اس کی سربراہی فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت کے نیورولوجسٹ ژاں لاراں کاسانووا کر ہے ہیں۔

سائنسدان اس پر بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ کووڈ انیس کی وبا نے اپنی گرفت میں بچوں کو کیوں نہیں لیا؟ بچے کیسے اور کیوں کر محفوظ رہے ہیں؟ اس پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ کیا بچوں کا مدافعتی نظام بالغ افراد سے مختلف اور زیادہ بہتر ہوتا ہے؟

دوسری جانب امریکی حکومت کے متعدی امراض کے اعلیٰ ترین ماہر ڈاکٹر انتھنی فاؤچی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے شخص میں کسی حد تک مدافعت بڑھ جاتی ہے اور اس کے دوبارہ اس بیماری میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ صحت یابی کے بعد پیدا ہونے والی اینٹی باڈیز کب تک مؤثر رہتی ہیں۔

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں نیشنل ڈزاسٹر سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون ریڈلینر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا عمل ایسا ہی ہے کہ آپ ایک سرنگ میں ہوں جس کے آخر میں روشنی دکھائی دے رہی ہو، لیکن یہ سرنگ بہت طویل ہو۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی اس وائرس کے بارے میں بہت زیادہ کچھ نہیں جان پائے لیکن یہ طے ہے کہ اقوام عالم اب ایک نئی طرز زندگی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

Share this:
South Africa - Coronavirus
Previous Post جنوبی افریقہ میں وائرس کا پھیلاؤ بدستور زوروں پر
Next Post امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر خارجہ سے کشمیر کی صورتحال پر 90 روز میں رپورٹ طلب کر لی
US House of Representatives

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.