geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چینی سرمایہ کاری سے بلوچستان میں غصہ کیوں؟

July 17, 2020 0 1 min read
Chinese Investment
Share this:

Chinese Investment

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان میں ہونے والے حملوں کو خاطر میں لائے بغیر اسلام آباد حکومت نے ایک چینی کمپنی کے ساتھ 350 ملین ڈالر مالیت کے ایک معاہدے کی توسیع کر دی ہے۔ علیحدگی پسندوں کا دعویٰ ہے کہ بیجنگ ان کے وسائل کا استحصال کر رہا ہے۔

پاکستانی حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی ایک چینی کمپنی کو مسلح حملوں سے متاثرہ مغربی صوبہ بلوچستان میں تانبے اور سونے کی کان کنی کے منصوبے پر اپنا کام بڑھانے کی اجازت فراہم کی ہے۔

سینڈک کاپر گولڈ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعاون سے جاری ہے اور یہ کان چاغی ڈسٹرکٹ کے علاقے سینڈک کے قریب واقع ہے۔ یہ کان ابتدائی طور پر میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ کو 10 سال کی مدت کے لیے لیز پر دی گئی تھی۔ مقامی طور پر یہ کمپنی سینڈک میٹلز لمیٹڈ (ایس ایم ایل) کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ اس کے ساتھ دو مرتبہ سن دو ہزار بارہ اور دو ہزار سترہ میں اس معاہدے کی تجدید کی گئی۔ اب یہ کان مزید پندرہ برسوں کے لیے چین کی کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ امید ہے کہ اس طرح مزید 45 ملین کی سرمایہ کاری ملک میں آئے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کان میں تقریبا 412 ملین ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق سن دو ہزار دو سے سن دو ہزار سترہ تک پاکستان سینڈک منصوبے کے ذریعے دو بلین ڈالر کی کمائی کر چکا ہے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران اسلام آباد حکومت نے اس صوبے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا سب سے کم آبادی والا یہ صوبہ سب سے زیادہ غریب ہے۔ باغی گروپوں نے کئی عشرے پہلے اسی وجہ سے بغاوت کا آغاز کیا تھا۔ ان گروپوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اور سب سے بڑا صوبہ پنجاب ان کا استحصال جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام آباد حکومت نے سن دو ہزار پانچ میں باغی گروپوں کی عسکری کارروائیوں کا جواب دیتے ہوئے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

سن دو ہزار پندرہ میں چین نے پاکستان میں 46 بلین ڈالر کے معاشی منصوبے کا اعلان کیا تھا اور بلوچستان اس منصوبے کا لازمی حصہ تھا۔ سی پیک منصوبے کے تحت چین نہ صرف پاکستان بلکہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانا چاہتا ہے تاکہ امریکا اور بھارت کے اثرورسوخ کا مقابلہ کیا جا سکے۔ سی پیک منصوبے کا مقصد بلوچستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے مشرقی علاقے سنکیانگ سے جوڑنا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں نئی سڑکوں، ریل اور پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے تاکہ چین اور مشرق وسطیٰ کے مابین رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

دوسری جانب بلوچ علیحدگی پسند اور کئی سیاسی گروپ چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے خلاف ہیں۔

گزشتہ ماہ کالعدم بلوچ تنظیم بی ایل اے نے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا۔ یہ تنظیم اس سے پہلے بھی پاکستانی اور چینی مفادات پر مسلح حملے کرتی آئی ہے۔ دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب کا کہنا ہے، ”بی ایل اے کو بھارت فنڈ کر رہا ہے۔ بلوچ عسکریت پسند کو بھارت کی تربیت یافتہ ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے۔‘‘

سینڈک منصوبے کے حوالے سے سینیٹر اکرم بلوچ کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ” چین کو راضی کرنے کے لیے حکومت بلوچ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر بیجنگ کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے۔ ان معدنیات کے اصل مالک اس صوبے کے عوام ہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ”چینی سرمایہ کاری کے باوجود بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کی شدید کمی ہے، صحت کی مناسب سہولیات نہیں ہیں، تعلیم اور رہائش، یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔‘‘

بلوچستان کے سابق وزیر اعلی عبدالمالک کا کہنا ہے کہ اس صوبے کو ان منصوبوں سے رائلٹی کا واجب الادا حصہ نہیں مل رہا۔ تاہم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی اکانومک کونسل کے رکن اشفاق حسن کا کہنا ہے، ”پاکستان مخالف عناصر چین پر غلط الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ہم چین کو اس وجہ سے کنٹریکٹ دے رہے ہیں کیوں کہ وہ ڈیلیور کر رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کے لیے ضروری ہے اور بلوچستان کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں اور کئی ہزار افراد ان منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Share this:
Muammar Gaddafi
Previous Post معمر قذافی اور قطری لیڈروں کی سعودی عرب کی تقسیم کی سازش بے نقاب
Next Post بندروں اور انسانوں کی سوچ میں مطابقت، اب بندر بھی گرامر سیکھ سکتے ہیں
Monkeys

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.