geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی کمیشن کی رپورٹ

July 19, 2020July 19, 2020 1 1 min read
New Delhi Riots
Share this:

New Delhi Riots

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور مذہبی مقامات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا جبکہ انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنے رہے۔

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایک تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ رواں سال کے اوائل میں نئی دہلی میں ہونے والوں ہنگاموں میں پولیس مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

نئی دہلی حکومت کی جانب سے منظور کردہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) خطے کے ممالک سے تعلق رکھنے والے چھ مذہبی گروپوں کو شہریت فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔ ان مذہبی گروپوں میں مسلمان شامل نہیں ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون ‘مسلمانوں کے حوالے سے امتیازی ہے اور ملک کی سیکولر ساکھ کو منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔ اس قانون کی مخالفت میں پچھلے سال اور اس سال بھارت میں وسیع تر مظاہرے ہوئے۔ نئی دہلی میں کئی دہائیوں کے بد ترین مذہبی فسادات میں ترپن افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہو گئے تھے، جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل تھی۔

‘دہلی مائنارٹیز کمیشن (DMC) کے مطابق فروری میں ہونے والے ان فسادات میں مسلمانوں کے مکانات، دکانوں اور دیگر اثاثہ جات کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ گیارہ مساجد، پانچ مدرسوں اور ایک اور عبادت گاہ اور ایک قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس بارے میں ڈی ایم سی کی رپورٹ اسی ہفتے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں لکھا ہے، ”انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے بظاہر احتجاج کو ختم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تشدد کا منصہ بنایا گیا۔ کمیشن نے واضح الفاظ میں لکھا ہے کہ پولیس نے کئی واقعات میں مسلمانوں پر فرد جرم عائد کی حالاں کہ وہ سب سے زیادہ متاثرہ تھے۔

نئی دہلی پولیس کے ترجمان انیل متل نے کمیشن کی رپورٹ میں شامل ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پولیس نے منصفانہ انداز سے کام کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ہندو پہلے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور شہریت ترمیمی قانون ملک کے ایک سو ستر ملین مسلمانوں کو مزید کنارے لگانے کی ہی ایک کوشش ہے۔ بی جے پی ان الزمات کو مسترد کرتی ہے۔

‘دہلی مائنارٹیز کمیشن (DMC) نے اپنی رپورٹ میں تیئس فروری کے فسادات میں بی جے پی کے چند سینئر ارکان پر بھی تشدد بھڑکانے کے الزامات لگائے۔

Share this:
Hafeez Sheikh - Abdul Razzaq Dawood
Previous Post عبد الرزاق داؤد ارب پتی اور حفیظ شیخ کروڑ پتی نکلے
Next Post دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
Pakistan Accession Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.