geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی سمٹ، اضافی دن میں بھی اتفاق رائے کی کوششیں

July 20, 2020 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں ایک اضافی دن کے باوجود کورونا ریکوری فنڈ کے معاملے پر اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اتوار کو تیسرے دن بھی ساڑھے سات سو ارب ڈالر کے ایک بڑے ریکوری فنڈ کی بابت اختلاف رائے موجود ہے۔

یورپی یونین کا دو روزہ سربراہی اجلاس گزشتہ روز ختم ہونا تھا، تاہم کورونا ریکوری فنڈ سے متعلق یورپی ممالک میں اختلاف رائے کے تناظر میں اس میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی تھی۔ اتوار کو اس اجلاس کے تیسرے روز بھی یورپی رہنما ساڑھے سات سو ارب یورو کے اس بڑے اقتصادی بحالی پیکیج پر بات چیت میں مصروف ہیں۔ اس پیکیج کے ذریعے کورونا وائرس کی وجہ سے بدترین معاشی مسائل کے شکار یورپی ممالک کی مدد کی جانا ہے۔ تاہم سرمایے کی فراہمی، رسائی اور ضوابط کے حوالے سے یورپی رہنماؤں کے درمیان واضح اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اتوار کے روز اس کانفرنس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے کہا تھا، ”میں اب بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہم کسی حل تک پہنچ جائیں گے۔‘‘

یہ بات اہم ہے کہ یورپی یونین عالمی وبا کے تناظر میں اقتصادی کسادبازاری کا شکار ہے اور ایسے میں وبا سے شدید متاثرہ ممالک کو بھاری امدادی سرمایے کی ضرورت ہے۔ چانسلر میرکل کا کہنا تھا، ”سبھی نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، مگر ممکن ہے کہ ہم آج کسی نتیجے تک نہ پہنچ پائیں۔‘‘

تاہم آسٹریا کے چانسلر سیباستیان کُرس کے مطابق اس اجلاس میں ڈیل ممکن ہے، تاہم اس کے لیے ابھی کچھ معاملات حل طلب ہیں۔

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے زیادہ تر رہنما ریسکیو ڈیل سے متعلق ایک فریم ورک کے حق میں ہیں، تاہم ہالینڈ کی قیادت میں چند ممالک ایسے بھی ہیں، جو اسپین اور اٹلی جیسے ممالک کو بھاری سرمایے کی فراہمی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں یورپ بھر میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی رہنما برسلز میں اس طرح جمع ہوئے ہیں۔

بعض یورپی رہنما اس اجلاس کو یورپی یونین کی بقا کے ساتھ بھی نتھی کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے اقتصادیات کو پہنچنے والے غیرمعمولی مضر اثرات نے 70 سالہ یورپی انضمام کو بھی ایک مشکل میں ڈال دیا ہے۔

یونانی وزیراعظم کیریاکوس مِتسوتاکس، جن کا ملک گزشتہ دس برسوں سے قرضوں کے بحران سے نمٹنے میں مصروف رہا ہے، نے کہا کہ یورپ یونین کمزور اور منقسم دکھائی نہیں دینی چاہیے۔

بعض یورپی سفارت کار یہ چہ مگوئیاں بھی کر رہے ہیں کہ یہ اجلاس کل پیر کے روز تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے، جب کہ کچھ سفارت کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر رواں اجلاس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی تو جولائی کے آخر میں مجوزہ یورپی سربراہی اجلاس میں کسی نہ کسی اتفاق رائے تک پہنچا جا سکے گا۔

Share this:
Hajj
Previous Post رواں سال حج سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
Next Post عراق کے نائب وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کا دورہ سعودی عرب
Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.