geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مارا گیا تو میری ریاست میری قاتل ہو گی

July 22, 2020 1 1 min read
Fazal Khan Advocate
Share this:

Fazal Khan Advocate

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں انسانی حقوق کے سرکردہ کارکن فضل خان ایڈوکیٹ پشاور میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

وہ منگل کو عدالت سے اپنے گھر جا رہے تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کا راستہ روک کر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ لیکن وہ بڑی مشکل سے وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

ان کے قریبی ذرائع کے مطابق انہیں ایک عرصے سے فون پر ‘جان سے مارنے‘ کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور نامعلوم افراد ان کے محلے کے چکر لگا رہے تھے جس کے باعث انہوں نے گھر سے نکلنا کم کر دیا تھا۔

فضل خان ایڈوکیٹ پشاور میں سول سوسائٹی کی تنظیم اے پی ایس شہدا فورم کے صدر ہیں۔ سن دو ہزار چودہ میں پشاور آرمی پبلک اسکول میں طالبان نے جن 147 لوگوں کا قتل عام کیا، ان میں فضل خان کا چودہ سالہ بیٹا صاحبزادہ عمر خان بھی شامل تھا۔

فضل خان نے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اور سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے معاملے پر بھی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔ پچھلے سال احسان اللہ احسان کی سکیورٹی اداروں کے ساتھ مبینہ ڈیل کے نتیجے میں رہائی کے بعد انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں سول ملٹری لیڈرشپ کو جوابدہ بنایا گیا تھا۔

حالیہ کچھ عرصے میں وہ پشتون تحفظ مومنٹ میں بھی متحرک تھے۔

اس سال جنوری میں پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاج کے بعد پولیس نے تنطیم کی سرگرم اراکین ثناء اعجاز، جمیلہ بی بی اور دیگر کے ساتھ فضل خان ایڈوکیٹ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ سب لوگ اس مقدمے میں ضمانت پر رہا تھے۔

لیکن منگل کو سیسشن کورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع منسوخ کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر کے تین دن کی عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

فضل خان شام کو ہائی کورٹ سے نکل کر گھر جا رہے تھے جب گھر کے قریب ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

‘ملک میں انصاف مانگنا جرم بن گیا‘

فضل خان نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔

انہوں نے کہا ”واحد جرم یہ ہے کہ میں حق و انصاف کے لیے اپنی آواز وقتاً فوقتاً بلند کرتا رہا ہوں۔ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزيد کہا کہ ’’میرا پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ اے پی ایس سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ معصوم بچوں کے قتل عام میں جو بھی لوگ ملوث تھے انہیں بے نقاب کر کے واقعی سزا دی جائے۔‘‘

فضل خان نے کہا کہ جب احسان اللہ احسان نے خود کو سرنڈر کیا انہیں اس وقت سے خدشہ تھا کہ اُسے چھوڑ دیا جائے گا اور ہوا بھی یہی۔ ”ریاست نے اُسے اپنے پاس شاہی مہمان بنا کر رکھا اور پھر بعد میں چھوڑ بھی دیا۔ اب وہ بلاول بھٹو کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ وہ اب دوبارہ کسی کو مار سکتا ہے۔‘‘

فضل خان نے کہا، ”میری ریاست میری ذمہ دار ہے۔ اگر میں مارا گیا تو میری ریاست میری قاتل ہوگی۔ میں گورنمنٹ آف پاکستان کو ٹیکس دیتا ہوں۔ پُرامن شہری ہوں۔ حق و انصاف کے لیے جد وجہد کر رہا ہوں۔ میری حکومت پابند ہے کہ میری حفاظت یقینی بنائے اور جنہوں نے مجھ پر حملہ کیا انہیں گرفتار کرکے انہیں واقعی سزا دے۔‘‘

Share this:
Indian Supreme Court
Previous Post بھارت:’جمہوریت کی تباہی میں ججوں کا کردار؟‘
Next Post کیا عیدالاضحیٰ پر پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے؟
Eid Al-Adha Animal

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.