geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا عیدالاضحیٰ پر پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے؟

July 22, 2020 0 1 min read
Eid Al-Adha Animal
Share this:

Eid Al-Adha Animal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) دو ماہ قبل پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اب حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر بھی اس وائرس کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر شدت پکڑ سکتا ہے۔

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا تہوار سر پر ہے، جب مسلمان جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکام کو خدشات لاحق ہیں کہ اس تہوار کے موقع پر ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر شدید ہو سکتا ہے۔

دو ماہ قبل عیدالفطر کے موقع پر لوگوں کی جانب سے بے خوف و خطر انداز ميں خریداری، مساجد میں اجتماعات اور دیگر میل ملاپ میں سماجی فاصلے کے ضوابط کا خیال نہ رکھنے پر کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں اچانک تیزی دیکھی گئی تھی۔ ملک میں عیدالفطر سے قبل سماجی فاصلے اور بندشوں میں نرمی کے اعلانات کی قیمت اگلے چند ہی دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے کے صورت میں سامنے آئی تھی۔

230 ملین آبادی والے ملک پاکستان میں جون میں کورونا وائرس کے مصدقہ نئے کیسز کی تعداد چھ ہزار یومیہ تک دیکھی گئی جب کہ قریب ڈیڑھ سو افراد یومیہ ہلاک ہوئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اس وقت دو لاکھ ستر ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی خریداری کے مقامات پر اجتماعات اور پھر قربانی کے دنوں میں بھی عام میل ملاپ ممکنہ طور پر اس وائرس کے پھیلاؤ کے بڑے محرکات بن سکتے ہیں۔ حالیہ کچھ ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد قریب ڈھائی ہزار یومیہ رہی جب کہ اوسطاً ستر افراد یومیہ ہلاک ہوئے ہیں۔ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان اصل میں بیماری کے پھیلاؤ میں کمی نہیں بلکہ ٹیسٹوں کی تعداد میں کمی کا نتیجہ ہے۔

پاکستان میں اس وقت عمران خان حکومت کی ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ کی پالیسی کے تحت فقط ان علاقوں کو بند کیا جاتا ہے، جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ واضح حد تک زیادہ ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر ممکن ہے کہ عام افراد ماسک کا استعمال مستعدی سے نہ کریں اور میل جول میں سماجی فاصلے کے ضوابط کا خیال نہ رکھ سکیں۔ عمران خان نے چند روز قبل اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا، ” میں تمام قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل پيرا رہیں۔ عیدالاضحیٰ ضرور منائیں مگر سادگی کے ساتھ تاکہ ویسا دوبارہ نہ ہو جیسا عیدالفطر پر ہوا۔‘‘

عمران خان کے مطابق صحت سے متعلق ہدایات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ملکی نظام صحت اور ہسپتالوں پر شدید دباؤ پڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سماجی فاصلے کے ضوابط پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ پاکستان میں مویشی منڈیوں کے لیے بھی ضوابط متعارف کرائے گئے ہیں، جب کہ مویشی فروخت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو، تو جانوروں کی فروخت کے لیے آن لائن طریقے متعارف کرائیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں کوتاہی کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے ایک نئی بلندی کا موجب بن سکتی ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عمدہ پالیسی اور عوامی تعاون کی بنا پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے لیکن ناقدین اس دعوے سے اختلاف کرتے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کی گئی ہے تاہم حقیقت میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور وائرس کا پھیلاؤ کہیں زیادہ ہے۔

Share this:
Fazal Khan Advocate
Previous Post مارا گیا تو میری ریاست میری قاتل ہو گی
Next Post حکومت نے کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
Kulbhushan Jadhav

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.