geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی ميں ہر پانچ ميں سے ايک بچہ غربت ميں زندگی بسر کر رہا ہے

July 23, 2020 1 1 min read
Germany Children
Share this:

Germany Children

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) ايک مطالعے کے نتائج ميں يہ بات سامنے آئی ہے کہ جرمنی ميں ہر پانچ ميں سے ايک بچہ غربت ميں زندگی بسر کر رہا ہے۔ ماہرين کی مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اس صورت حال ميں مزيد بدتری آئے گی۔

جرمنی کی بيرٹلزمان فاؤنڈيشن ک ايک تازہ مطالعے کے مطابق ملک بھر ميں تقريباً اٹھائيس لاکھ بچے غربت ميں زندگی بسر کر رہے ہيں۔ بدھ بائيس جولائی کو جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق حاليہ برسوں ميں حالات میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا سے صورت حال دوبارہ بگڑ سکتی ہے۔ اس رپورٹ ميں غربت ميں پرورش پانے والے بچوں کی تعداد ميں کمی کو جرمنی ميں سماجی سطح پر اہم ترين چيلجز ميں سے ايک قرار ديا گيا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی ميں غربت ميں پروان چڑھنے والے بچوں کی تعداد ميں سن 2014 سے معمولی سی کمی ہوتی جا رہی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت اٹھارہ برس سے کم عمر کے تمام بچوں اور نابالغوں ميں سے اکيس اعشاريہ تين فيصد غربت ميں گزر بسر کر رہے ہيں۔ غربت ميں پرورش پانے والے بچوں کی تعداد کے تعين کے ليے کئی چيزوں کا جائزہ ليا گيا۔ جرمنی ايک فلاحی رياست ہے اور جن افراد کی کوئی آمدنی نہيں، انہيں ‘ہارٹز فيئر‘ نامی ایک پروگرام کے تحت ماہانہ اخراجات کے ليے رقوم ادا کی جاتی ہيں۔ غربت ميں پرورش پانے والے بچوں کے تعين کے ليے ‘ہارٹز فيئر‘ وصول کرنے والے گھرانوں کے علاوہ ان اہل خانہ کا بھی جائزہ ليا گيا، جن کی ماہانہ آمدنی جرمنی ميں خاندانوں کی ماہانہ اوسط کی ساٹھ فيصد سے کم ہے۔

رپورٹ ميں يہ انکشاف بھی کيا گيا ہے کہ ايسی صورتحال ميں بڑے ہونے والے دو تہائی بچے طويل المدتی بنيادوں پر غربت ميں گزر بسر کرتے ہيں۔ جرمنی ميں کسی گھرانے ميں گاڑی کا نہ ہونا، گھر ميں اليکٹرانک مصنوعات کا نہ ہونا، چھٹيوں پر بيرون ملک نہ جانا اور سنیما وغيرہ نہ جا پانے کو غربت کی نشانياں سمجھا جاتا ہے۔

اس رپورٹ ميں متنبہ کيا گيا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا غربت ميں پلنے والے بچوں کی تعداد کو منفی طور پر متاثر کر سکتی ہے۔ ايسے بچوں کے والدين عموماً پارٹ ٹائم ملازمت کرتے ہيں۔ موجودہ وبا کے دور ميں يہی طبقہ سب سے زيادہ متاثر ہوا ہے۔ يہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ وبا کے عروج کے دوران عائد کردہ پابنديوں کے باعث گھروں پر تعليم حاصل کرنے والوں میں بھی غریب بچے مقابلتاً زيادہ متاثر ہوئے۔ عام طور پر ايسے بچوں کے پاس کمپيوٹر اور ديگر سہوليات کم ميسر ہوتی ہيں۔ ‘ہارٹز فيئر‘ وصول کرنے والے گھرانوں کے چوبيس فيصد بچوں کے پاس انٹرنيٹ اور کمپيوٹر فراہم نہيں۔

رپورٹ کے محققين کا کہنا ہے کہ بچوں ميں غربت کے انسداد کے ليے قانون ساز مناسب اقدامات نہيں کر رہے، بالخصوص کورونا کے دور ميں۔

Share this:
Khamenei
Previous Post ہمیں امریکہ سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، یہ ہمارا بال تک بیگا نہیں کر سکتا، خامنہ ای
Next Post جرمنی سے امریکی فوج کا انخلا نیٹو کے لیے باعث تشویش ہو گا
Kramp Karrenbauer

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.