geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقلیتوں کی عبادت گاہیں اور بھاشا ڈیم کی تعمیر

July 23, 2020 0 1 min read
Construction of Bhasha Dam
Share this:

Construction of Bhasha Dam

تحریر: محمد سلیم جباری

حقوق انسانی کے تحفظ کی پاسداری کا جو نظام اسلام نے پیش کیا ،کسی اور مذہب میں اس کا تصور تک موجود نہیں ہے۔انسان تو انسان اسلام نے تو نباتات و جمادات، حیوانات وچرند پرند تک کے حقوق کا تحفظ فرمایا ہے۔

اسلامی ریاست میں بسنے والے غیر مسلم جنہیں اصطلاحاً” ذمی”کہاجاتا ہے کے لیے بھی واضح تعلیمات دی گئی ہیں۔ اسلام نے حدود میں رہتے ہوئے انہیں ہر قسم کی معاشی، معاشرتی، اخلاقی او رمذہبی آزادی فراہم کی ہے مگر غلط پالیسیوں کے باعث بعض اوقات معمولی معاملات بھی غلط رخ اختیار کرجاتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے اس اسلامی ریاست کے دارالخلافہ میں سرکاری سطح پر مندر کی تعمیر کا اعلان کیا، معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کرگیاجب اسی شہر کی حدودمیں 23 سال قبل کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مسجد کو شہید کرنے کا آغاز ہوا، مذہبی جماعتوں کے بروقت احتجاج سے مزید انہدام تو نہ ہوا مگر مسمارشدہ حصے کو خود اپنے خرچ پر تعمیر کی اجازت مل گئی۔ دوسری جانب حکومت پر عزم ہے کہ مندر تعمیر ہوگا صرف مشاورت اس بات پرہورہی ہے کہ کیا اسلامی ریاست سرکاری خرچ پر غیر مسلموں کی عبادت گاہیں تعمیر کرسکتی ہے یا نہیں؟

اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کئے گئے اس سوال کا جواب نجانے کب اور کیا ملتا ہے مگر ہماری درخواست فقط یہ ہے کہ اہل اسلام سے یہ بد سلوکی اور غیر مسلموں سے اس قدر نرم گوشہ خاکم بدہن یہ ماجرا کیا ہے؟ مندر کی تعمیر وہ بھی ایسی جگہ پر جہاں دور دور تک ہندو آبادی کا تصور بھی نہیں ہے۔ بات صرف ایک مندر کی نہیں ہے ریاست مدینہ کے دعویداروں کی پالیسیاں کچھ مشکوک دکھائی دیتی ہیں۔

حلف برداری کے وقت لفظ” خاتم النبیین” کا غلط تلفظ ادا کرنا، کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں اور قادیانیوں کو نوازنا اور پھر وزیر اعظم صاحب کی حالیہ گفتگو میں بار بار توجہ دلانے کے باوجود لفظ” خاتم النبیین” ادا نہ کرنا، دوسری طرف مساجد کی مسماری اورنئی مساجد کی تعمیر کے لیے این او سی کی کڑی شرائط، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔وطن عزیز میں ہمیشہ یہی ہوتا آیا ہے کہ مذہب کے نام پر اقتدار حاصل کرکے پھر اسی مذہب سے کھلواڑ کیا گیا۔ریاست مدینہ کے قیام کا نام لے کر غیر مسلموں کے مذہبی مقامات کو حرمین شریفین کے ساتھ تشبیہ دی گئی،قومی خزانے سے ان کی عبادت گاہوں کی تعمیر اور آنے والے یاتریوں کے لیے پاسپورٹ تک کی قید ختم کردی گئی ۔

ہم نے بہت سی امیدیں اس حکومت سے وابستہ کیں مگر جب سے تبدیلی آئی ہے آئے دن کوئی نہ کوئی بحران سر اٹھا رہا ہے، چینی مہنگی ہوئی، ذمہ دار پکڑے بھی گئے مگر قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی،بجلی خاموشی سے اتنی مہنگی کی جاچکی ہیکہ گھریلو صارف کو بھی فی یونٹ پچا س روپے میں پڑتا ہے اور ایک متوسط فیملی کا بل بھی پندرہ بیس ہزار سے کم نہیں آتا، اس پر مزیدظلم یہ کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔ جس شاہرا ہ پر جائیں تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںجن کی مرمت کی کوئی امید دکھائی نہیں دیتی ،اپنی تنخواہوں اور مراعات میں مند پسند اضافے اور دوسری طرف پینشن ختم کئے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،گندم کی کٹائی کے سیزن میں ہی آٹے کا بحران پیدا ہوچکا ہے، عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے برعکس تیل کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں،پہلی مرتبہ دیکھا کہ ایک دم 26 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، اس سب کچھ سے بڑھ کر انسانی جان بچانے والی ادویات 10فیصد مزید مہنگی کردی گئیں، کس کس بات کا رونا روئیںاس سب بے ترتیبی اور لاقانونیت کے باعث یہی سوال اٹھتا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز کہیںہے بھی؟ کیا حکومتیں ایسی بھی ہوتی ہیں؟سیاسی قائدین کوحزب اختلاف میں بیٹھ کر نظرا نے والے مسائل اقتدار حاصل ہوتے نجانے کیوں دکھائی نہیں دیتے۔یادرکھیں! اگر آپ نے بھی پہلوں کی ڈگر پر چلنا نہ چھوڑا تو قوم آپ کو ان سے بھی زیادہ برے القاب سے یاد کرے گی اور تم بھی اسی طرح تاریخ کا سیاہ باب بن جائو گے۔خدارا ! کچھ تو ان سے ہٹ کر کریں،ابھی وقت ہے پریشان عوام کے حالات پر رحم کریں اور دعائیں لیں۔

بہر حال اگر کوئی اچھا اقدام ہو تو اس کی تحسین بھی ضروری ہے۔کرونا وباء بحرانوں اور مہنگائی کے ہاتھوں بے حال عوام کے لیے موجودہ حکومت کی طرف سے بھاشا ڈیم کی تعمیر کا ایک بار پھر آغاز اچھی خبر ہے، اس ڈیم کی تعمیر کے لیے برسوں سے افتتاح کی تختیاں بدلتی رہیں مگر منصوبہ پروان نہ چڑھ سکا۔ تفصیلات کے مطابق بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 16ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ 30ہزارایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور 4500میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ پاکستان کی مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

73سالوں کے دوران صرف تین بڑے ڈیموں کی تعمیر افسوس ناک کہانی ہے جس سے پاکستان کے حکمرانوں کی نا اہلی بدنیتی اور مجرمانہ غفلت کھل کر سامنے آتی ہے۔ افسوس پاکستان اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کے باوجود دنیا کے ممالک کے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اگر ہمارے سابقہ حکمران پانی سے بجلی بنانے کی بجائے تیل سے بجلی بنانے کے فیصلے نہ کرتے تو آج عوام کو سستی اور وافر بجلی دستیاب ہوتی۔

اللہ کرے اب پھر یہ سیاست اور کرپشن کی نذرنہ ہوجائے، منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے ، براہ راست عوام مستفید ہوںاوریہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو۔
Saleem Jabbari

تحریر: محمد سلیم جباری
03006662480

Share this:
Online, Classes
Previous Post آن لائن کلاسیں، نظام تعلیم اور اسکولوں کا کھلنا
Next Post خواجہ برادران کی ضمانتیں اور نیب، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
Khawaja Brothers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.