geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر جمہوریت کا امتحان، بھارت اس میں ناکام

July 23, 2020 0 1 min read
Kashmir
Share this:

Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) ‘فورم فار ہیومن رائٹس ان جے اینڈ کے‘ نامی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر کئی لحاظ سے بھارتی جمہوریت کے لیے ایک امتحان رہا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بھارت اس امتحان میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔

تنظیم نے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیے جانے کے بعد گزشتہ برس اگست سے رواں سال جولائی کے دوران کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ تقریباً ایک برس سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیری عوام کی صحت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی صریحا خلاف ورزی کی گئی۔

‘جموں و کشمیر: انسانی حقوق پر لاک ڈاون کے اثرات۔ اگست 2019 تا جولائی 2020‘ کے عنوان سے اس رپورٹ میں بھارت کی مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ برس پانچ اگست کے بعد سے اٹھائے گئے اقدامات کی سخت نکتہ چینی کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کردینے کے فیصلے نے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو بری طرح مایوس کردیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”کشمیر کئی لحاظ سے بھارتی جمہوریت کے لیے ایک امتحان رہا ہے لیکن ہم اس امتحان میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔”

یہ رپورٹ حکومتی اعداد و شمار، میڈیا، حق اطلاعات قانون کے تحت حاصل شدہ معلومات، صنعتی انجمنوں وغیرہ کی رپورٹوں پر مشتمل ہے۔ یہ رپورٹ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن لوکور، ریٹائرڈ میجر جنرل اشوک کمار مہتا، سابق جج اجیت پرکاش شاہ، سابق جسٹس حسنین مسعودی، سابق ایر وائس مارشل کپل کاک، مورخ رام چندر گوہا، سابق خارجہ سکریٹری نروپما راو، سابق لفٹننٹ جنرل ایچ ایس پناگ اور دانشور رادھا کمار سمیت 21 رکنی ٹیم پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے۔ اس میں پانچ اگست کو دفعہ 370 کو ختم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعدسے عوام کی سیکورٹی، بچوں اور نوجوانوں، انڈسٹری اور روزگار، صحت او رمیڈیا پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے انسانوں کی سیکورٹی پر عسکریت پسندی مخالف سرگرمیوں کو ترجیح دینے کے نتیجے میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ لوگوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا، غیر قانونی گرفتاریاں ہوئیں اور مخالفین کو خاموش کرنے کے لیے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) نیز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون (یو اے پی اے) جیسے سیاہ قوانین کا استعمال کیا گیا۔

”اس کے علاوہ پچھلے گیارہ مہینوں کے لاک ڈاون کے دوران عوامی صحت پر کافی برااثر پڑا ہے۔ لوگوں کے صحت اور طبی خدمات کے حصول کے حقوق کی صریح خلاف ورزی کی گئی۔ خوف اور صدمہ سے پاک ماحول کے بچوں کے حقوق کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لا ک ڈاون کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان تعلیم کا ہواہے 2019 اور 2020 کے درمیان اسکول اور کالج بمشکل 100دن کھلے ہوں گے۔ جبکہ کورونا وائرس کی وبا کے سبب لاک ڈاون کے بعد انٹرنیٹ کی اسپیڈ 2جی کردینے کی وجہ سے آن لائن کلاسز کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اور انٹرنیٹ پر منحصر کرنے والی تجارت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے ڈومیسائل قانون کی وجہ سے پہلے سے ہی ملازمت کی کمی سے دوچار جموں و کشمیر میں مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع مزید کم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کے خلاف یواے پی اے جیسے سیاہ قوانین کے تحت الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔ جبکہ ”نئی میڈیا پالیسی نے تو آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کا گلاگھونٹ کر رکھ دیا ہے۔”

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے سے بھارت کو سیاسی اور سفارتی لحاظ سے بھی فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہوا ہے۔”اس کی وجہ سے یہ بات اجاگر ہوگئی ہے کہ کشمیر کا تنازعہ صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان نہیں ہے بلکہ چین بھی اس میں شامل ہے اور اس فیصلے نے بھارت کے خلاف پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک گٹھ جوڑ کو ایک نیا ہتھیار فراہم کردیا ہے۔”

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”دفعہ 370کو ختم کرنے کے بھارت کے اقدام کے بعد پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو عالمی برداری کے سامنے زیادہ شدت سے اٹھانے کے لیے بیرون ملک اپنے سفارت خانوں میں ‘کشمیر سیل‘ قائم کردیے اور سوشل میڈیا پر زہریلی مہم شروع کر رکھی ہے۔ دوسری طرف چین بھی اس معاملے پراقو ام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رائے ہموار کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اوراس کی فوج نے مشرقی لداخ میں خیمے نصب کرلیے ہیں۔ سفارتی اور سیکورٹی کے لحاظ سے یہ صورت حال بھارت کے لیے انتہا ئی پریشان کن ہے۔”

Share this:
Kuwait Foreign Workers
Previous Post کویت سے لاکھوں غیر ملکی ورکرز کو فارغ کرنے کا خدشہ
Next Post بھارت کو امریکا کا مشورہ، چین پر انحصار کم کرو
Narendra Modi and Donald Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.