geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحرانوں میں گھیرے لاغر جمہور پر بے ثمر جمہوریت

July 25, 2020 0 1 min read
Democracy
Share this:

Democracy

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

جب جمہورہی کی عقلیں مردار ہو جائیں، پبلک میں شخصیت پرستی کا عنصر غالب آجائے تو قومیں حق و سچ سے عاری ہو جاتی ہیں۔پھر ہر زمانے کی ہر تہذیب کے ہر مُلک اور معاشرے اور اقوام میں جھوٹ پوری قوت سے پنپتا ہے۔
جھوٹ پر قائم ریاستیں اور قومیں تباہ وبربادہوجاتی ہیں۔ علم و عمل کا سلسلہ رک جاتا ہے ۔ایسے مُلک اور معاشرے میں قلم اور قرطاس کا استعمال سچے افراد کے لئے ناپید ہوجاتا ہے۔جھوٹ کا سہارا لے کر جھوٹے جس طرح چاہتے ہیں۔ حق اور سچ کے علمبرداروں کو گردن سے دپوچ لیتے ہیں۔یہاں اظہارِ رائے کا فقدان کا پیداہونا یقینی ہوجاتا ہے اور جھوٹوں کا معاشروں میں راج قائم ہوجاتاہے۔جب معاشرے میں سچ ناپید ہوجاتا ہے۔ تو نسلیں بھی مر جایا کرتی ہیں۔ جہاں نسلیں مرجائیں۔ تو وہاں صدیوں تک بہتری کے اثرات پیدا نہیں ہوتے ہیں۔ قومیں جھوٹوں کے سائے میں پرواں چڑھ کر سچ و حق کو منوں مٹی تلے دفن کردیتی ہیں۔ پھر سچ و حق اور میرٹ کا قتلِ عام ہوناکوئی معیوب بات نہیں رہتی ہے۔ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ سچ اور حق کا گلا گھونٹ کر بننے اور قائم رہنے والی ریاستیں اور اقوام بھی فنا ہوکر نشانِ عبرت بن جا یا کرتی ہیں

آج بدقسمتی سے 22یاساڑھے بائیس کروڑپاکستانیوں سے بھی سچ و حق کی دوڑی چھین کر کاٹی جارہی ہے ۔جمہورکو بے ثمر جمہوریت کا جھانسہ دے کر آزادی اظہارِ رائے کا حق چھینا جارہاہے۔ یہ کیسی کمزور جمہوریت ہے؟ جوعاشقانِ قلم و قرطاس اورحق و سچ کے علمبرداروں کو ہی دبا رہی ہے۔ اپنا حکم ِمکروہ چلا کرزبردستی عاشقانِ حق و سچ سے اپنی مرضی سے صرف اپنے ہی قصیدے لکھوانے اور پڑھوانے کے لئے ساری مشینری استعمال کرنے سے بھی دریغ نہیں کررہی ہے۔

آہ ، آج ہمارے یہاں یہ کیسی جمہوریت ہے؟ جس میں آئینے بھی اُلٹاعکس دِکھارہے ہیں ۔سورج کا رُخ بھی پھیرنے والے بھی میدان میں اُترے ہوئے ہیں جو اپنی پوری طاقت سے سورج کو پھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ کیسی جمہوریت ہے؟ جو بے ثمر کی امر بیل کی طرح پنپ رہی ہے یا کوئی خفیہ طاقت یا نظرنہ آنے والا کوئی ہاتھ اِسے بے دلی سے آبیاری کررہاہے۔ آج تب ہی کہنے کو اِس لولے لنگڑے جمہوری معاشرے میں سّچابھوکا اور جھوٹے کا پیٹ بھراہوا ہے۔ گلے تک بحرانوں میں گھیرے لاغر جمہوربے ثمر جمہوریت میں گھٹ گھٹ کر سانس لے رہے ہیں۔ایسے میں یہ بھی کوئی ضروری نہیں کہ ہر سانس لینے والی شے حقیقی معنوں میں زندہ بھی ہو۔

پاکستان میں جمہور اور جمہوریت کا ایک خاص مسئلہ یہ بھی ہے جمہور دراصل جمہوریت کے حقیقی معنی اور اپنی طاقت سے ناواقف ہیں۔ تب ہی نام نہاد اور غیر جمہوری مائنڈسیٹ کو جمہوریت کا نام لے کر جمہورکو بہلاکر اورسبزباغ دِکھاکر اپنی مرضی کی ہلکی پھلکی جمہوریت نفاذ کرنے سے لے کر عوام کو لٹو کی طرح گھومانے کا موقعہ مل جاتاہے۔

جمہورکو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں ہے کہ یہ کتنے طاقت ور ہیں۔ عوام کی مثال کھوٹے میں بندھے اُس ہاتھی کی طرح ہے۔ جواِس غلط فہمی میں مبتلا رہتاہے کہ یہ جس زنجیر کے سہارے چھوٹے سے کھوٹے سے باندھا ہے یہ لکڑی کا کھوٹا اِس سے زیادہ طاقت ور ہے۔ جب کہ زمین میں دھنسا لکڑی کا کھوٹا ہاتھی کی طاقت کے سامنے عشرے عشیرے بھی نہیں ہوتاہے۔اگر عوام ہوش میں آجائیں۔ تو پھر اِنہیں اپنی طاقت کا بھی اندازہ ہوجائے گا ۔جمہورکو ساتھ ہی لگ پتہ جائے گا کہ جمہوریت کا نام لے کر اِن کو بے ثمر جمہوریت سے کون کس طرح محروم رکھے ہوئے ہے۔ پھر دیکھنا کہ مُلک میں جمہور کو اپنا حقیقی حق اور ثمرِ جمہوریت کیسے نہیں حاصل ہوتا ہے اور نام نہاد اور غیر جمہوری مائنڈسیٹ کس طرح دیوار سے لگ جائیںگے۔ مگر افسوس ہے کہ ہمارے یہاں ایسے ہی لاکھوں نام نہاد اور غیر جمہوری مائنڈ سیٹ والے عوام تک جمہوری ثمرات پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

کیا اَب جمہور پر یہ لازم نہیں ہے کہ یہ اپنی عقلوں کی خود آبیاری کریں ۔اپنی آنکھوں پر بندھی شخصیت پرستی اور ذاتی اَنا کی سیاہ پٹی کو کھینچ کر اُتار پھیکیں ۔عوام جمہوریت کی فارم ہاوس میں اپنے ہی ہاتھوں سے آبیاری کریں ۔یوں یہ جمہوریت کی لولی پاپ دے کر غیر جمہوری طریقوں سے آزادی اظہارِ رائے پر قدغن لگانے والوں سے اپنا حقیقی حق چھین لیں ۔حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔ عوام میں پیداہونے والے جمہوری اور جمہوریت کے اضطراب پن کو سمجھیں۔
اَب وقت آگیاہے کہ حکمران اور غیر جمہوری مائنڈ سیٹ کے حامل طبقات دوقدم آگے بڑھ کرعوام کو گلے لائیں۔ خوش اخلاقی سے جمہوری ثمرات عوام الناس کو منتقل کریں۔ اِسی میں مُلک اور قوم کی حقیقی ترقی پہناں ہے۔ ورنہ ؟ ایسے غیر جمہوری سسٹم میں یوں ہی سیراب اور خوابوں میں جمہوری چہ میگوئیاں کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔کیوں کہ جمہور بیدار ہورہے ہیں کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ نام نہاد اور غیرجمہوری مائنڈ سیٹ اپنے ہی کئے پر خود ہی قصہ پارینہ بن جائیں۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Meeting
Previous Post الخدمت فاوَنڈیشن، ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے مستحق اور نادار بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ محمد عبدالشکور
Next Post موجودہ صورتحال میں آن لائن کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنا کھیلوں کی تنظیموں کا مثالی کارنامہ ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی
Awards Ceremony

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.