geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کے شہر چینگڈو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو گیا

July 28, 2020July 28, 2020 1 1 min read
China Chengdu - US Consulate
Share this:

China Chengdu - US Consulate

چینگڈو (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے یہ اقدام ٹرمپ حکومت کی طرف سے پچھلے ہفتے امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانہ بند کرنے کے جواب میں اٹھایا۔

اتوار 26 جولائی کو چینگڈو میں امریکی اسٹاف کو عمارت سے نکلتے دیکھا گیا، جس کے بعد قونصل خانے پر نصب امریکی پرچم بھی اتار لیا گیا۔ حکام نے امریکی سفارتکاروں کو قونصل خانہ خالی کرنے کے لیے تین دن کی مہلت دی تھی، جس کے اختتام پر چینی حکام قونصل خانے میں داخلے ہوئے اور عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس قونصل خانے نے 35 سال تک امریکا اور تبت سمیت مغربی چین کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اس فیصلے پر افسوس ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ہم چین میں اپنے دیگر مراکز کے ذریعے اس اہم خطے کے لوگوں سے رابطے میں رہیں۔‘‘

امریکی حکومت نے ہیوسٹن ٹیکساس میں چین کا قونصل خانہ یہ کہہ کر بند کرایا تھا کہ وہ جاسوسی کا مرکز بن چکا ہے۔ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پر الزام لگایا کہ اس قونصل خانے کے ذریعے بیجنگ، امریکی ٹیکنالوجی اور تجارتی راز چوری کرنے میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ قونصلیٹ بند کرنے کا مقصد امریکیوں کی نجی معلومات اور انٹلیکچوئل پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔

اپنے جوابی اقدام کا جواز دیتے ہوئے چین نے بھی واشنگٹن پر اسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ چینگڈو قونصلیٹ میں متعین امریکی اہلکار ”چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے اس کے سکیورٹی اور مفادات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔‘‘

اس سلسلے میں چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک عوامی سروے شروع کیا تھا کہ چین میں کس امریکی قونصل خانے کو بند کیا جائے۔ اخبار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سیاست کرنے کا الزام لگا تے ہوئے لکھا تھا، ”نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات نے واشنگٹن کو پاگل کردیا ہے۔‘‘

اسی طرح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ چین کے مزید قونصل خانے بھی بند کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہمیشہ ممکن ہے۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی لندن کے اپنے حالیہ دورے میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور وزیر خارجہ ڈومنک راب سے تبادلہ خیال کے بعد چین کے خلاف ایک عالمی اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی تھی۔

امریکا کا چین پر الزام ہے وہ کورونا وبا میں دنیا کی مدد کرنے کے بجائے اپنے پڑوسیوں پر ‘دھونس‘ جما رہا ہے اور اس بحران کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہا ہے۔ چین ٹرمپ حکومت کی الزام تراشی رد کرتا ہے۔

Share this:
Germany
Previous Post جرمنی تیسرے برس بھی سب سے پسندیدہ ملک
Next Post ہم کسی کو اپنی اذان، پرچم اور وطن کی طرف ہاتھ بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے: رجب طیب ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.