geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 1759 نئے کیسوں کی تصدیق، مناسکِ حج کے مقامات وَبا سے محفوظ

July 30, 2020 1 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور بدھ کو وزارتِ صحت نے کووِڈ-19 کے 1759 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں مناسکِ حج کے مقامات اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں اور وہاں سے کسی کیس کی اطلاع نہیں ہے۔

وزارت صحت نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اب سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تشخیص شدہ کل مریضوں کی تعداد 272590 ہوگئی ہے۔ان میں 228569 صحت یاب ہوچکے ہیں۔اس طرح مملکت میں کووڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 84 فی صد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں سعودی عرب میں کووِڈ-19 میں مبتلا 27مریض وفات پاگئے ہیں اور اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 2816 ہوگئی ہے۔

آج الہفوف شہر میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 160 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔مکہ مکرمہ میں 122 اور دارالحکومت الریاض میں 108 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔کرونا کے باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں بدھ کی صبح سے مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا ہے اور منتخب عازمین حج مکہ مکرمہ میں مخصوص ہوٹل میں الگ تھلگ قیام کے بعد منیٰ میں پہنچے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حجاج کرام کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

حجاج کرام کو پچاس ، پچاس کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کا ایک طبی قائد مقرر کیا گیا ہے۔تمام مناسک کی ادائی ، منیٰ اور عرفات میں قیام ، اجتماع اور جمرات کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران میں طے شدہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں گے اور ہر وقت چہروں پر ماسک پہن کر رکھیں گے۔

Share this:
Shoaib Akhtar
Previous Post شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا
Next Post سیزر ایکٹ : امریکا کی شامی صدر کے بیٹے سمیت 14 افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عاید
Bashar al-Assad

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.