geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کا جرمنی میں تعینات اپنے 11800 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

July 30, 2020 3 1 min read
American Soldiers
Share this:

American Soldiers

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے جرمنی میں تعینات اپنے 11800 فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ فوجی مشرقِ اوسط اور افریقا میں امریکا کی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگان کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آیندہ مہینوں میں قریباً 64 سو فوجیوں کو جرمنی سے وطن واپس بلا لیا جائے گا اور 5400 کو یورپ کے دوسرے ممالک میں منتقل کردیا جائے گا۔

جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی روشنی میں کیا گیا ہے۔امریکی حکام نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط بتایا ہے کہ امریکی فوجیوں کا جرمنی سے آیندہ مہینوں میں انخلا کا آغاز ہوگا اور فضائی اور برّی افواج کو ان ممالک میں بھیجا جائے گا جہاں پہلے سے امریکی فوجی موجود ہیں۔ان میں بعض فوجیوں کو پولینڈ میں تعینات کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی یورپ میں کہیں اور تعیناتی اور امریکا میں واپسی کے لیے اربوں ڈالر درکار ہوں گے کیونکہ ان کی اقامت گاہیں تعمیر کرنا پڑیں گی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی اپنی سیاسی جماعت نے ان کے یورپ سے فوجیوں کو واپس بلانے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ری پبلکن پارٹی کے ایوان نمایندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے بائیس ارکان نے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط لکھا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی واپسی سے یورپ کا دفاع کم زور ہوگا اور اس سے روسی جارحیت اور موقع پرستوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

تاہم سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ری پبلکن چیئرمین سینیٹر جیم انہوف نے اس منصوبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔انھیں اس کے بارے میں گذشتہ ہفتے بریفنگ دی گئی تھی اور انھوں نے اس کے بعد اس کو مناسب قراردیا تھا۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہونے میں ناکام رہتے ہیں تو اس منصوبہ پر نیا منتخب ہونے والا کوئی اور صدر عمل درآمد کرے گا یا نہیں۔

صدر ٹرمپ نے گذشتہ ماہ جرمنی میں موجود قریباً 36 ہزار فوجیوں کی تعداد میں کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی تعداد کم کرکے 25 ہزار تک کردی جائے گی۔واضح رہے کہ جرمنی میں امریکا کے مجموعی طور پر 47 ہزار فوجی اور سویلین اہلکار موجود ہیں۔ وہ مختلف فوجی اڈوں ، ہیڈ کوارٹرز اور تنصیبات پر تعینات ہیں۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post مجھے کوئی پسند نہیں کرتا، صدر ٹرمپ
Next Post پاکستانی معیشت میں بہتری، کیا یہ سچ ہے؟
Hafeez Shaikh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.